کیا قرآن پاک کلام الٰہی ہے؟
مصنف : ڈاکٹر ذاکر نائیک
صفحات: 197
قرآن مجید وہ عظیم الشان آخری آسمانی کتاب ہے ،جسے اللہ تعالی نے انسانیت کی رشد وہدایت کے لئے نازل فرمایا ہے۔یہ اسلام کا سب سے پہلا منبع ومصدر ہے۔جب تک مسلمانوں نے اسے تھامے رکھا ،دنیا کی سپر پاور اور راہبر و راہنما رہے ، اور جب اسے ترک کر دیا تو ذلت ورسوائی کی اتھاہ گہرائیوں میں جا گرے۔دشمنان اسلام کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ وہ کسی نہ کسی طریقے سے مسلمانوں کو اس مصدر اول اور منبع ہدایت سے دور کردیں یا اس کے بارے میں اس کے قلوب واذہان میں شکوک وشبہات پیدا کر دیں۔چونکہ قرآن مجید کی حفاظت کا ذمہ خود اللہ تعالی نے لے رکھا ہے ،چنانچہ دشمنوں کی سازشوں اور اپنوں کی جہالتوں کے باوجود قرآن مجید آج بھی بالکل صحیح سلامت اور تحریف وتصحیف سے محفوظ رنگ کائنات پر جلوہ افروز ہے۔زیر تبصرہ کتاب ” کیا قرآن پاک کلام الہی ہے؟” ہندوستان کے معروف داعی اور مبلغ محترم ڈاکٹر ذاکر نائیک﷾ کے ایک لیکچر پر مبنی ہے جو انہوں نے اسلامک ریسرچ فاونڈیشن کے زیر اہتمام مختلف مذاہب کے لوگوں کے سامنے پیش کیا۔ محترم ڈاکٹر ذاکر نائیک ﷾ہندوستان کے ایک معروف مبلغ اور داعی ہیں۔آپ اپنے خطبات اور لیکچرز میں اسلام اور سائنس کے حوالے سے بہت زیادہ گفتگو کرتے ہیں ،اور یہ ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ اسلام نے آج سے چودہ سو سال پہلے جو کچھ بتا دیا تھا ،آج کی جدید سائنس اس کی تائید کرتی نظر آتی ہے۔اور یہ کام وہ زیادہ تر غیر مسلموں کو اسلام کی دعوت دیتے وقت کرتے ہیں ،تاکہ ان کی عقل اسلام کی حقانیت اور عالمگیریت کو تسلیم کرتے ہوئے اس کے سامنے سر تسلیم خم کر دے۔اپنے اس لیکچر میں بھی انہوں نے عقلی اور سائنسی دلائل سے یہ ثابت کیا ہے کہ قرآن مجید اللہ تعالی کی کلام ہے۔اللہ تعالی ڈاکٹر صاحب کی اس محنت کو قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین
عناوین | صفحہ نمبر |
حصہ اول | 5 |
کیا قرآن پاک کلام الٰہی ہے؟ | 6 |
حصہ دوم | |
سوال اور جواب کا سلسلہ | 54 |
اسلام ۔۔۔ ایک تعارف | 113 |
سوال جواب | 147 |