قرار داد مقاصد میں وائرس

قرار داد مقاصد میں وائرس

 

مصنف : مہندس محمد اکرم خان سوری

 

صفحات: 313

 

تحریک پاکستان اصل میں مسلمانوں کے قومی تشخص اور مذہبی ثقافت کے تحفظ کی وہ تاریخی جدو جہد تھی جس کا بنیادی مقصد مسلمانوں کے حقوق کا تحفظ اور بحیثیت قوم ان کی شناخت کو منوانا تھا ۔ جس کے لیے علیحدہ مملکت کا قیام از حد ضروری تھا ۔یوں تو تحریک پاکستان کا باقاعدہ آغاز 23 مارچ 1940 کے جلسے کو قرار دیا جا سکتا ہے مگر اس کی اصل شروعات تاریخ کے اس موڑ سے ہوتی ہے جب مسلمانان ہند نے ہندو نواز تنظیم کانگریس سے اپنی راہیں جدا کر لی تھی ۔ 1930 میں علامہ اقبال نے الہ آباد میں مسلم لیگ کے اکیسیوں سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے باضابطہ طور پر بر صغیر کے شمال مغبر میں جداگانہ مسلم ریاست کا تصور پیش کر دیا ۔ چودھری رحمت علی نے اسی تصور کو 1933 میں پاکستان کا نام دیا ۔ سندھ مسلم لیگ نے 1938 میں اپنے سالانہ اجلاس میں بر صغیر کی تقسیم کے حق میں قرار داد پاس کر لی ۔ علاوہ ازیں قائد اعظم بھی 1930 میں علیحدہ مسلم مملکت کے قیام کی جدو جہد کا فیصلہ کر چکے تھے ۔1940 تک قائد اعظم نے رفتہ رفتہ قوم کو ذہنی طور پر تیار کر لیا ۔23مارچ 1940 کے لاہور میں منٹو پارک میں مسلمانان ہند کا ایک عظیم الشان اجتماع منعقد ہوا جس میں تمام ہندوستان کے مختلف علاقوں سے مسلمانوں نے قافلے کی صورت سفر کرکے شرکت کی اور ایک قرار داد منظور کی جس کے مطابق مسلمانان ہند انگریزوں سے آزادی کے ساتھ ساتھ ہندوؤں سے بھی علیحدہ ریاست چاہتے تھے ۔ لیکن افسوس  کہ آج جب ایک عام پاکستانی اپنے روز مرہ کے معاملات کے سلسلے میں حکومت کے مختلف اداروں سے رابطہ کرتا ہے تو قدم قدم پر سر پیٹ کر رہ جاتا ہے۔اسے یقین ہو جاتا ہے کہ مسلم اور غیر مسلم کا دو قومی نظریہ جس نے ہندو اور انگریز کو شکست دے کر پاکستا ن قائم کیا تھے،ہمارے سرکردہ رہنماؤں اور صاحب اقتدار حکمرانوں نے اس کی قدر کرنے کی بجائے اسے ذلیل وخوار کر کے رکھ دیا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب” قرار داد مقاصد میں وائرس”محترم مہندس  محمداکرم خان سوری  کی تصنیف ہے ،جس میں انہوں نے قیام پاکستان کے اسی نظریاتی پس منظر کو تفصیل سے بیان کرتے موجودہ صورتحال کو واضح کیا ہے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 2
مقدمہ 6
باب 1 وائرس کی موجودگی کا مقام اور نشاندہی 27
باب 2 تجزیہ و بحث سے اثبات وائرس 74
باب 3 پیمائشی آلہ اور صفر میں غلطی 119
باب 4 قائد اعظم کی مسلم لیگ کا اختتام موجودہ کا افتتاحیہ 187
باب 5 قیام پاکستان کا پس منظر 210
باب 6 کشتی کا غلط رخ ملاحوں کا انتباہ 233
ضمیمہ جات قرارداد مقاصد ’’ لوگوں ‘‘ کی اصطلاح میں رسول اللہ ﷺ اور قرآن 285
قرارداد مقاصد ( انگریزی ) 297
قرار داد مقاصد ( اردو ترجمہ ) 299
حلف عہدہ صدر ( انگریزی ) 301
حلف عہدہ صدر ( اردو ترجمہ ) 303
حوالہ کتب 304

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
7.6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment