کنز العمال۔ حصہ 14
مصنف : علامہ علاء الدین علی متقی بن حسام الدین
صفحات: 272
کسی بھی مسلمان کے لئے یہ بہت بڑی سعادت کی بات ہے کہ وہ نبی کریم ﷺ کی احادیث مبارکہ کو تدریس ،تقریر یا تحریر کے ذریعے لوگوں تک پہنچائے،آپ ﷺ نے ایسے سعادت مند افراد کے لئے تروتازگی کی دعا فرمائی ہے۔چنانچہ محدثین کرام نے اسی سعادت اور کامیابی کے حصول کے لئے کوششیں کیں احادیث نبویہ کو اپنی اپنی کتب میں جمع فرمایا۔اسلام کے انہی درخشندہ ستاروں میں سے ایک علامہ علاء الدین علی متقی بن حسام الدین ہندی برھان پوری ہیں ،جنہوں نے زیر تبصرہ کتاب ” کنز العمال فی سنن الاقوال والافعال “تصنیف فرمائی ہے۔اور اس کا اردو ترجمہ کرنے کی سعادت محترم مولانا مفتی احسان اللہ شائق نے حاصل کی ہے۔یہ کتاب دراصل امام سیوطی کی ہے ۔انہوں نے پہلے “الجامع الکبیر”نامی ایک کتاب لکھی ،جس میں تمام احادیث کو جمع فرمایا،اور یہ کتاب آج بھی نام سے موجود ہے۔اس میں انہوں نے احادیث مبارکہ کو حروف تہجی کی ترتیب پر مرتب فرمایا،اور قسم الاقوال اور قسم الافعال دونوں کو الگ الگ جمع فرمایا۔پھر اسی جامع الکبیر کی قسم الاقوال میں سے مختصر احادیث کو منتخب کیا اور “الجامع الصغیر “نامی کتاب لکھ ڈالی۔پھر کچھ عرصہ بعد “جامع صغیر ” کا استدراک کرتے ہوئے “زوائد الجامع “نامی کتا ب لکھ دی۔علامہ علاء الدین علی متقی کا کام یہ ہے کہ انہوں نے امام سیوطی کی ان کتب کو فقہی ترتیب پر مرتب کرتے ہوئے “کنز العمال فی سنن الاقوال والافعال”نامی یہ کتاب تالیف فرمادی،جو نبی کریم ﷺ کی احادیث مبارکہ پر مشتمل ایک عظیم الشان ذخیرہ ہے۔اللہ تعالی مولف کی اس محنت کو قبول فرمائے اور ہمیں آپ کی احادیث مباکہ پر عمل کرنے کی بھی توفیق دے۔آمین
تابعین وغیرھم کے فضائل | 325 |
اویس بن عامر القرنی | 325 |
حضرت خضر علیہ السلام | 331 |
حضرت الیاس علیہ السلام | 332 |
ابو عثمان النہدی | 336 |
ابو وائل | 336 |
سالم بن عبد اللہ بن عمر ؓ | 337 |
شریح القاضی | 337 |
عمر بن عبد العزیز | 338 |
امام شافعی | 339 |
محمد بن الحنفیہ | 340 |
محمد بن علی بن الحسین | 341 |
زید بن عمرو بن نفیل | 341 |
شاہ حبشہ نجاشی | 342 |
لقمان حکیم | 343 |
فرعون کا ذکر | 343 |
حاتم طائی | 343 |
ابن جدعان | 343 |
ابو طالب | 344 |
امراء القیس شاعر | 345 |
سوید بن عامر | 345 |
ابو جہل | 346 |
معطم والد جبیر | 346 |
باب … مختلف جماعتوں کے فضائل | 347 |
مطلق جماعت کے فضائل | 347 |
باب … قبائل کے فضائل | 254 |
مہاجرین رضوان علیہم اجمعین | 355 |
مہاجرین اور انصار | 360 |
اہل بد ر | 361 |
قریش | 364 |
اولاد ہاشم | 368 |
ھذیل | 368 |
عنزۃ | 369 |
ربیعۃ | 369 |
قیس | 369 |
العرب | 369 |
اولاد اسد | 369 |
اشعری | 370 |
بنو سلمۃ | 370 |
بیعت عقبہ والے | 370 |
بنو امیہ | 370 |
بنو اسامۃ | 371 |
بنی مدلج | 371 |
اسلم و غفار | 371 |
فارس | 371 |
از دو بکر بن وائل | 371 |
مزینہ | 372 |
جہینہ | 372 |
بنی عامر | 373 |
حمیر | 373 |
قضاعہ | 373 |
ملے جلے قبائل | 373 |
مکہ … اللہ تعالیٰ اس کی شان و عظمت میں اضافہ فرمائے | 374 |
کعبہ | 376 |
ذیل فضائل کعبہ | 378 |
حرم | 380 |
مقام ابراہیم علیہ السلام | 383 |
زمزم | 384 |
سقایہ … حاجیوں کو آب زمزم پلانے کی خدمت | 385 |
طائف | 385 |
مدینہ منورہ کے باسی پر افضل صلوۃ و سلام | 385 |
وادی عقیق | 391 |
البقیع | 391 |
مسجد قباء | 392 |
احمد | 393 |
بیت المقدس | 393 |
شام | 396 |
عسقلان | 402 |
جزیرہ العرب | 402 |
یمن | 403 |
مصر | 403 |
عمان | 404 |
الکوفہ | 404 |
قزوین | 405 |
جگہوں کا جامع بیان | 405 |
جگہوں کے ذیل میں | 406 |
بری جگہیں … عراق | 406 |
اصحاب الحجر | 406 |
بربر | 407 |
رستاق | 407 |
زمانوں کی فضیلت | 407 |
سردی کا موسم | 407 |
رجب | 407 |
پندرہویں شعبان کی رات | 408 |
یوم جمعہ ، شب جمعہ اور لیلۃ القدر | 408 |
محرم کا مہینہ | 409 |
یوم نیروز | 409 |
دس ذی الحجہ … عید قربان | 409 |
حیوانات ، نباتات اور پہاڑوں کے فضائل | 409 |
گھوڑے | 409 |
مرغ | 410 |
ٹڈی | 410 |
بکریاں | 410 |
کبوتر | 411 |
مکڑی | 411 |
پسو | 412 |
کیکڑا | 412 |
لبان ، صنوبر ، کندر | 412 |
انار کارس | 412 |
کھجور | 413 |
حرف قاف | 414 |
کتاب القیامۃ از قسم افعال | 414 |
باب اول … قیامت سے پہلے پیش آنے والے امور | 414 |
فصل اول …. قیامت کے قریب قائم ہونے کے بارے میں | 414 |
الاکمال | 415 |
فصل ثانی … جھوٹوں اور فتنوں کا ظہور | 416 |
الاکمال | 417 |
فصل ثالث… قیامت کی بڑی نشانیاں | 418 |
الاکمال | 426 |
حضورﷺ سے دوری کی وجہ | 437 |
زمانے کی تنزل و تغیر | 437 |
الاکمال | 437 |
فصل رابع …. قیامت کی بڑی نشانیون کا ذکر | 438 |