کامیابی کا پیغام
مصنف : قاسم علی شاہ
صفحات: 212
ہر انسان چاہتا ہے کہ کامیاب ہو، خوب ترقی کرلے، آگے بڑھے، اس کی دشواریاں دور ہوں، بھرپور عزت واحترام ملے، اس کے ساتھ بہترین سلوک اور نمایاں رویّے سے پیش آیا جائے، اس کی صحت اچھی رہے، اس کی ترقی کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہ ہو، اور یہ کہ ساری چیزیں اپنے آپ ہوجائیں اور خود اسے کچھ کرنا نہ پڑے۔کیا ایسی کامیابی اور ترقی کو جس کے لیے خود انسان کو اپنے لیے کچھ کرنا نہ پڑے، خواب کے سوا اور کوئی نام دیا جاسکتا ہے؟کامیابی کا راستہ بہت مشکل اور کٹھن ہوتا ہے۔ کامیابی کے سفر میں آپ کو پریشانیاں، دقتیں اور مشکلات برداشت کرناپڑتی ہیں۔ لیکن آخر میں ہرے بھرے باغ انہیں کو ملتے ہیں جو سچی لگن سے محنت کرتے ہیں اور تمام تر مشکلات کے باوجود اپنا راستہ بناتے ہیں۔ہر انسان اپنے معیار کے مطابق کامیابی کو دیکھتا اور سمجھتا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب”کامیابی کا پیغام” محترم قاسم علی شاہ صاحب کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے نوجوان نسل کو کامیاب زندگی گزانے کے آفاقی اصول اور گر سکھلائے ہیں۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ تمام مسلمانوں کو تمام میدانوں میں کامیاب فرمائے اور ان کی دنیا وآخرت دونوں جہانوں کو بہترین بنا دے۔کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ انسان کے لئے سب سے بڑی کامیابی یہ ہے کہ اسے جہنم سے بچا لیا جائے اور اسے جنت میں داخل کر دیا جائے۔اللہ تعالی ہمیں صراط مستقیم پر چلائے اور ہم سب کی مغفرت فرمائے۔
عناوین | صفحہ نمبر |
اظہار تشکر…….قاسم علی شاہ | 8 |
اپنا حصہ | 13 |
خود کو قیمتی بنائیے | 14 |
کامیابی کیسے ممکن ہے ؟ | 18 |
تقدیر ساز فیصلے | 21 |
مقصد کی اہمیت | 24 |
درست سمت کاتعین | 28 |
زندگی کے تما م شعبوں میں توازن ہی حقیقی کامیابی ہے | 31 |
کامیابی اورخوشحالی حاصل کرنے سے پہلے | 35 |
آپ کااختیار ماضی حال یا مستقبل . | 39 |
بڑی کامیابی کی قیمت(پہلاحصہ) | 42 |
بڑی کامیابی کی قیمت (دوسراحصہ ) | 45 |
آپ پاکستان میں رہتے ہوئے بھی کامیاب ہوسکتے ہیں | 49 |
اصل ہیروکون | 53 |
ناکامیاں کامیابی کے لیے ضروری ہیں | 56 |
بہتر جگہ | 59 |
اپنی سوچ بدلیں زندگی خودبدل جائے گے | 62 |
کون ہاراکون جیتا؟ | 66 |
بچوں کی نفیسات | 70 |
دوسروں سے تعلقات قائم رکھنے کے طریقے | 73 |
ابتداءآپ سے | 76 |
سخت او رسرد پتھر | 79 |
ناکامی کی وجوہات | 82 |
خوف کا میابی کاسب سے بڑادشمن | 86 |
دولت سےمحبت یانفرت | 90 |
امیر یا غریب ہونے کی بنیادی وجوہات | 93 |
سوچ وجذت او راحساسات پر حاوی طاقت | 99 |
کامیاب لوگ آخر کیا کرتے ہیں؟ | 105 |
مجھے بھی آپ سے گلہ ہے | 108 |
اس سے پہلے کہ | 111 |
ہمارا محسن | 114 |
التجاہے یارسول اللہﷺ | 118 |
آج کااستاد | 121 |
واصف علی واصف ایک زندہ استاد | 125 |
صبر کاپھل میٹھا | 128 |
آپ کے لیے ایک اہم نصیحت | 132 |
من کی باتیں | 136 |
انداز ے بدل سکتے ہیں | 139 |
بے لوث بانٹئے | 143 |
پہلی ملاقات | 147 |
رول ماڈلز | 152 |
خوش رہنے کافن | 156 |
کتاب بہترین دوست | 160 |
آسان او رمشکل کا تصور | 163 |
کامیابی عطاکرنے والے الفاظ | 167 |
صلاحیت خدا کابہتر ین تحفہ | 172 |
اپنے لیے وقت نکالیے | 175 |
نیکی کردر یا میں ڈال | 178 |
آپ کی ایمان دار ی دوسروں کو ایمان دار بنادیتی ہے | 182 |
آپ کی اصل شناخت | 187 |
آخر ی الفاظ ……..زندگی کاعنوان | 191 |