کلمہ طیبہ لاالہ الا اللہ سے محبت اور اس کے تقاضے

کلمہ طیبہ لاالہ الا اللہ سے محبت اور اس کے تقاضے

 

مصنف : ابو حمزہ عبد الخالق صدیقی

صفحات: 271

 

’لا الٰہ إلا اللہ‘ وہ کلمہ توحید ہے جو صرف آخرت کی کامیابیوں اور کامرانیوں کی ضمانت ہی نہیں بلکہ دنیا کی فلاح و سعادت کا بھی باعث ہے۔ فلاح کا یہ پروگرام رسول اللہﷺ نے کوہِ صفا پر دی گئی اپنی پہلی دعوت جو صرف توحید کے اپنانے پر مشتمل تھی میں پیش فرما دیا تھا۔ اس کلمے کا تقاضاہے کہ کوئی بھی مسلمان اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرائے اور اس کی وحدانیت ہی کو تسلیم کرے۔ لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اس کلمے کا اقرار کرنے والے بہت سے افراد شرک کی اندھیر نگری میں بھٹک رہے ہیں۔ ابوحمزہ عبدالخالق نے یہ کتاب اسی مقصد کو سامنے رکھتے ہوئے تالیف کی ہے کہ لوگوں کو اس کلمے کے ذیل میں شرک کی شناعت سے خبردار کیا جائے اور انھیں دین اسلام کی روشن راہ سے روشناس کرایا جائے۔ مصنف نے کلمہ کی دعوت فکر کی فرضیت جیسے اہم موضوع پر انتہائی مؤثر طریقے سے گفتگو فرمائی ہے۔ شرک کے نقصانات واضح کیے اور بہت سے وہ امور ذکر کیے ہیں جن کا لوگ عبادت سمجھ کر ارتکاب کر رہے ہیں۔ مثلاً شرکیہ دم جھاڑ، غیراللہ کے نام پر جانور ذبح کرنا، نذریں اور منتیں ماننا: غیر اللہ سے استغاثہ و استعانت طلب کرنا۔ اپنے موضوع کے اعتبار سے یہ کتاب بہت جامع اور خاص و عام کے لیے مفید ہے۔
 

عناوین صفحہ نمبر
تقریظ 11
باب اول:کلمہ لاالہ الا اللہ کا معنی اور اہمیت وفضیلت 17
لاالہ الااللہ کا معنی 17
کلمہ کی اہمیت 18
سیدنا نوح ؑ کی دعوت 19
سیدنا ہود ؑ کی دعوت 20
سیدنا صالح ؑ کی دعوت 20
سیدنا شعیب ؑ کی دعوت 21
سیدالانبیاء والمرسلین حضرت محمدﷺ کی دعوت 21
کلمہ کی فضیلت 23
کلمہ کا ذکر 24
کلمہ کی شروط 26
علم 26
یقین 27
اخلاص 28
صدق 29
محبت 30
تابع داری اور اطاعت شعاری 32
قبول کرنا 33
کلمہ پر کاربند رہنے کے فوائد وثمرات 34
ثابت قدمی 34
امن وسکون 36
مغفرت 36
جنت 37
بھلائی کا ملنا اور برائی کا دور ہونا 38
جہنم حرام 38
ہرقسم کی پریشانی اور بےچینی سے نجات 39
کامیابی 41
شفاعت رسولﷺ کا مستحق 41
مضبوط سہارا 41
کلمہ طیبہ کو ترک کرنے کے نقصانات 43
جنت سے محرومی 43
جہنم میں داخلہ 43
مشرک کے اعمال ضائع ہو جاتے ہیں 44
بدترین مخلوق میں شمار 46
بہت دور کی گمراہی میں ہونا 47
اللہ شرک کو معاف نہیں فرماتا 49
شفاعت سے محروم 51
لاالہ الا اللہ کی دعوت فکر 53
موت وحیات کا مالک 53
بیج کو پودے کی شکل میں اگانے والا 55
بارش برسانے والا 56
قوت سماعت وبصارت عطا کرنے والا 59
زمین وآسمان کی تخلیق 60
دریاؤں اور پہاڑوں کا خالق 61
انسان کو خوبصورت بنانے والا 62
بانجھ عورت سے بچہ پیدا کرتا ہے 63
بے موسمے پھل عطا کرتا ہے 64
بغیر باپ کے موسیٰ ؑ کی پیدائش 66
مردوں کو زندہ کرتا ہے 68
آسمانوں سے بارش برسانے والا ہے 70
عبادت کا حق دار وہی اللہ ہے 72
انسانیت کی بےبسی اور ذات باری تعالیٰ 75
باب دوم:انبیاء کرام ؑ کی تعلیمات کی روشنی میں شرک کی مذمت 82
شرک کیا ہے؟ 82
شرک کی مذمت اور دعوت انبیاء ؑ 82
صحابہ کرام ؓ اجمعین اور شرک کی مذمت 98
آئمہ ہدی اور شرک کی مذمت 105
باب سوم:شرک کے نقصانات 108
شرک ظلم عظیم ہے 108
مشرک پر جنت حرام ہے 109
مشرک کا ٹھکانہ جہنم ہے 110
مشرک کے اعمال ضائع ہو جاتے ہیں 110
باب چہارم:اسباب شرک 112
اللہ کو چھوڑ کر انبیاء کرام اور اولیاء امت کو پکارنا 112
غیراللہ کو مشکل کشا ماننا 118
غیراللہ سے مدد طلب کرنا 129
غیراللہ کو روزی رساں سمجھنا 133
اللہ کے سوا کسی کو عزت وذلت کا مالک سمجھنا 137
غیراللہ کو شفا دینے والا سمجھنا 139
غیراللہ کو اولاد عطا کرنے والا سمجھنا 141
اللہ کے علاوہ کسی کو سجدہ کرنا 145
قبر پرستی 147
قبور پر جانے کی وجوہات 150
غیراللہ کو اپنے معاملات میں کافی سمجھنا 179
اللہ کے ارادہ اور مشیت میں غیر کو شریک کرنا 184
غیراللہ سے ڈرنا 188
غیراللہ سے فریاد کرنا 189
فوت شدگان سے حاجات طلب کرنا 194
رسول اللہ ﷺ کو مختار کل سمجھنا 199
رسول اللہ ﷺ کو حاضر وناظر سمجھنا 203
انبیاء اور اولیاء کو غیب دان سمجھنا 208
عقیدہ نورمن نوراللہ 234
شرکیہ تعویذ گنڈے 239
باب پنجم:شرکیہ عقائد اور قرآن مجید کی روشنی میں ان کا جائزہ 243
جائزہ 243
خاتمۃ الکتاب 252
ایک شبہ اور اس کا ازالہ 252
ازالہ 252
فتوی شیخ ابن باز ؒ 259
شرک سے بچاؤ  کے لیے نسخہ 261
دعا کا شان ورود 262

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment