جرم ارتداد اور اس کی اسلامی سزا

جرم ارتداد اور اس کی اسلامی سزا

 

مصنف : منظور احسن عباسی

 

صفحات: 161

 

تمام حدود اللہ رب العزت کی طرف سے عائد کردہ ہیں جو اپنے بندوں پر ساری کائنات میں سب سے زیادہ مہربان ہے۔ان حدود کے نفاذ کا سب سے بڑا  مقصد اسلامی حکومت میں بسنے والے ہر فرد کی عزت وآبرو اور جان ومال کا تحفظ اور انسانیت کی تکریم ہے ۔پھر یہ کہ یہ حدود اندھا دھند نافذ نہیں کر دی جاتیں بلکہ ملزم پر فرد جرم عائد کرنے کے لئے شریعت اسلامیہ  میں کئی شرائط،لوازم،حد درجہ احتیاط اور کڑا معیار شہادت مقرر ہے۔انہی حدود میں سے ایک حد ارتداد ہے۔نبی کریم ﷺ کا ارشاد گرامی ہے کہ : «مَنْ بَدَّلَ دِينَهُ فَاقْتُلُوهُ»(بخاری:3017)”جو اپنا دین(اسلام) بدل لے اسے قتل کردو۔”اور تمام مسلمانوں کا اس بات پر اتفاق ہے کہ مرتد کی سزا قتل ہے۔لیکن دشمنان اسلام ہر وقت اسلام کی مقرر کردہ ان حدود پر شبہات واعتراضات کی بوچھاڑ جاری رکھتے ہیں اور عامۃ الناس کے قلوب واذہان میں اسلام کے خلاف شکوک پیدا کرتے رہتے ہیں۔انہی مخالفین اور اسلامی حدود سے ناآشنا لوگوں میں سے ایک  سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق قاضی جناب شیخ ایس اے رحمان ہیں ،جنہوں نے ملت اسلامیہ کے سواد اعظم سے اختلاف کرتے ہوئے یہ ثابت کرنے کی ناکام کوشش کی کہ مرتد کو قتل کی سزا دینا یا کوئی اور تعزیر اس پر لاگو کرنا  نہ صرف نص قرآن بلکہ اصولا آزادی ضمیر کے بھی خلاف ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ” جرم ارتداد اور اس کی اسلامی سزا “محترم منظور احسن عباسی صاحب کی تصنیف ہے جس میں انہوں نے  موصوف قاضی صاحب کے اس غیر اسلامی خیال کی پرزور تردید کی ہے۔اور عقلی ونقلی دلائل سے اس خیال کی حقیقت کو واضح کر دیا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اوران کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
تعارف ا
مقدمہ ہ
تعارف و تمہید 1
تحقیق مسئلہ 1
کتاب سزائے مرتد اور اسلام کے حدود اربعہ 2
فقہاء و علمائے اسلام کی تحریف 4
قرآن کے دو تحریف کرنے والے 4
علامہ اقبال کی حوصلہ افزائی 5
اسلام سے معصومانہ برگستگی 9
مرتد حربی اور مرتد امن پسند 12
جرم ارتداد پیغمبر اسلام کے نزدیک 13
کیا قتل مرتد کا حکم اسلام کے خلاف ہے 15
اکراہ کا مفہوم 16
سزائے ارتداد کا موجب 18
کافر اصلی اور مرتد کے جرائم میں فرق 20
قرآن و حدیث میں تقابل 28
قتل مرتد کی احادیث 29
دو مرتد عورتوں کے قتل کا حکم 46
مرتد کا قتل حد شرعی ہے 50
قبیلہ عقل کے واجب القتل اشخاص 56
مجاع بن مراد کا واقعہ 63
قرآن و حدیث کا تصادم 66
عہد خلافت علی ؓ کے واقعات 79
فقہاء کے فیصلوں پر تبصرہ 82
مولف کتاب کی منطق 93
مولف کتاب کی کذب بیانی 102
ملک کی سلامتی کے لیے نظریہ مملکت سے ہم آہنگی ضروری ہے 107
مولف کتاب کی نئی تجویز 116
اقوام متحدہ اور قتل مرتد 118
ضمیمہ نافعہ ارتداد اسلام کا سب سے بڑا جرم ہے 123

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

آزادیاسلاماسلامیاللہپاکستانپیغمبرتبصرہحدیثخلافتدعادلائلشریعتشہادتقرآنکائنات
Comments (0)
Add Comment