جب فرشتہ بھیس بدل کر آگیا
مصنف : محمد طاہر نقاش
صفحات: 66
بچوں کے لیے عام طور پر ہمارے ہاں کہانیوں اور لطیفوں کی ایسی کتب مروج ہیں جو سراسر جھوٹ پر مبنی ہوتی ہیں اور زیادہ تر کہانیوں میں پیسے اور دولت کی محبت کا تاثر دیا جاتا ہے۔ ایسے واقعات اور کہانیاں بجائے بچوں کی تربیت کے ان کے اخلاقی بگاڑ کا باعث بنتے ہیں۔ اس امر کی ضرورت محسوس کی جا رہی تھی کہ بچوں کےلیے ایسی کہانیاں مرتب کی جائیں جو ان کی دلچسپی کا بھی باعث ہوں اور ان کی بہتر تربیت بھی ہو سکے۔ ’فرشتہ اندھے کے روپ میں‘ بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے جس میں بچوں کی تربیت کے لیے متعدد کہانیاں رقم کی گئی ہیں۔ ان کہانیوں میں موت کے پیچھے پیچھے، 100 جانوں کا قاتل، اللہ کی اونٹنی، بوڑھا بیٹا، اذان کیسے شروع ہوئی اور جب فرشتہ بھیس بدل کر آ گیاقابل ذکر ہیں۔اگر ہم بچوں کو ویڈیو گیمز اور کارٹونز کا رسیا بنانے کے بجائے اس قسم کی کتب کی طرف مائل کرنے میں کامیاب ہو جائیں تو اس کےبہت اچھے ثمرات جلد ہی نظر آنا شروع ہو جائیں گے۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
سچی بات:فرشتہ اندھے کے روپ میں | 6 | |
موت کے پیچھے پیچھے | 7 | |
100 جانوں کا قاتل | 12 | |
آخرت کی فکر | 15 | |
اللہ کی اونٹنی | 18 | |
زندگی کی آخری نماز | 24 | |
بوڑھا بیٹا | 28 | |
اذان کیسے شروع ہوئی؟ | 34 | |
دنیا میں ہروقت گونجنے والی آواز | 37 | |
جب فرشتہ بھیس بدل کر آگیا | 40 | |
وہ تین سو سال تک سوتے رہے | 45 | |
سمندر میں قید | 55 |