جناتی کنواں
مصنف : مائل خیرآبادی
صفحات: 74
بچوں کے لیے عام طور پر ہمارے ہاں کہانیوں اور لطیفوں کی ایسی کتب مروج ہیں جو سراسر جھوٹ پر مبنی ہوتی ہیں اور زیادہ تر کہانیوں میں پیسے اور دولت کی محبت کا تاثر دیا جاتا ہے۔ ایسے واقعات اور کہانیاں بجائے بچوں کی تربیت کے ان کے اخلاقی بگاڑ کا باعث بنتے ہیں۔ اس امر کی ضرورت محسوس کی جا رہی تھی کہ بچوں کےلیے ایسی کہانیاں مرتب کی جائیں جو ان کی دلچسپی کا بھی باعث ہوں اور ان کی بہتر تربیت بھی ہو سکے۔ محترم مائل خیر آبادی نے اسی ضرورت کو سامنے رکھتے ہوئے بچوں کے لیے کہانیوں کے انداز میں تاریخ کے سچے واقعات قلمبند کیے ہیں۔ زیر نظر کتاب ’جناتی کنواں‘ کے نام سے مرتب کی گئی ہے جس میں بچوں کے لیے بہت سی دلچسپ اور مزیدار کہانیاں لکھی گئی ہیں۔ اگر ہم بچوں کو ویڈیو گیمز اور کارٹونز کا رسیا بنانے کے بجائے اس قسم کی کتب کی طرف مائل کرنے میں کامیاب ہو جائیں تو اس کےبہت اچھے ثمرات جلد ہی نظر آنا شروع ہو جائیں گے۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
امرود بادشاہ | 5 | |
قربانی | 9 | |
فقیر یا فرشتہ؟ | 13 | |
ایک فرشتہ ایک انسان | 20 | |
میٹھی روٹیاں اور میٹھے چاول | 28 | |
جناتی کنواں | 31 | |
انار باغ | 34 | |
گڑیا بازار | 36 | |
انوکھا مقدمہ | 38 | |
طفلستان | 42 | |
بچوں کی تعلیم | 46 | |
طفلستان کی سیر | 51 | |
تعلیم وتربیت | 60 | |
بچوں کی حکومت | 66 |