جناتی اور شیطانی چالوں کا توڑ
مصنف : عبد اللہ محمد بن احمد الطیار
صفحات: 405
جادو کرنا یعنی سفلی اور کالے علم کے ذریعہ سے لوگوں کے ذہنوں او رصلاحیتوں کو مفلوج کرنا او ران کو آلام ومصائب سے دوچار کرنے کی مذموم سعی کرنا ایک کافرانہ عمل ہے یعنی اس کا کرنے والا دائرہ اسلام سے نکل جاتا اورکافر ہوجاتا ہے یہ مکروہ عمل کرنے والے تھوڑے سے نفع کے لیے لوگوں کی زندگیوں سے کھیلتے اور ان کے امن وسکون کوبرباد کرتے ہیں جولوگ ان مذموم کاروائیوں کا شکار ہوتے ہیں وہ عام طور پر اللہ کی یاد سے غافل ہوتے ہیں اس لیے ان موقعوں پربھی وہ اللہ کی طرف رجوع کرنے کی بجائے انہی عاملوں اورنجومیوں کی طرف رجوع کرتے ہیں جناتی وشیطانی چالوں اور جادوکے توڑ اور شرعی علاج کے حوالے سے بازار میں کئی کتب موجود ہیں۔زیر نظر کتاب بھی انہی مشکلات کے حل ،جادو اور کہانت کے توڑ کےلیے تحریرکی گئی ہے یہ کتاب میں بازار میں موجود دیگر کتب کی نسبت درج ذیل امتیازی خوبیوں کی حامل ہے 1۔یہ کتاب سعودی عرب کے مفتی ٔ اعظم اورعالم اسلام کی عظیم شخصیت شیخ ابن باز کی خواہش اور ایما پر لکھی گئی ہے جس کی وجہ سے اسے استناد کا بلند درجہ حاصل ہے 2۔ اس میں قران وحدیث کی تعلیمات او راسلاف کے عملی تجربات سے انحراف نہیں کیا گیا3۔ اس میں کوئی بات بلا حوالہ نہیں ہے 4۔جادو کےتوڑ کے لیے شرعی تدبیریں ،دعائیں اور طریقے مع حوالہ ذکر کرکے غیر شرعی طریقوں کی وضاحت کر کے ان سے اجتناب کی تلقین بھی کی گئی ہے ۔ان اعتبارات سےیہ کتاب اپنے موضوع کی جامع ترین کتاب ہے اللہ تعالی اس کو عوام الناس کے لیے نفع بخش بنائے اور اس کتاب پر کام کرنے والی ٹیم کے جملہ اراکین وعلماء ومحققین کی کوششوں کو شرف قبولیت بخشے (آمین)
عناوین | صفحہ نمبر | |
حرف تمنا | 21 | |
عرض مترجم | 26 | |
تقریظ | 29 | |
تقریظ ابو الحسن مبشر احمد ربانی | 31 | |
یہ کتاب کیوں اور کیسے لکھی گئی ہے؟ | 33 | |
باب اول ایمان اور علاج کا تعلق | 46 | |
شر انگیزیوں سے پہلے اور بعد میں ان سے نجات حاصل کرنے کے طریقے | 74 | |
باب دوم جنات و شیاطین کو بھگانے کے لیے مومن کے ہتھیار | 89 | |
تیر بہدف مسنون اذکار اور قرآنی دعائیں | 89 | |
باب سوم جنات انسان کو کیوں اور کیسے چمٹتے ہیں؟ | 101 | |
باب چہارم مرگی لگانے والے جنات اور مرگی کے جناتی دورے | 113 | |
باب پنجم جن اور سحر زدہ کا شافی علاج کیسے کریں؟ | 135 | |
جنات ، جادو اور شیاطین کی شرارتوں سے نجات کے لیے راہنما اصول و قواعد | 135 | |
دم میں بعض خطرناک امور اور ان سے بچاؤ کا طریقہ کار | 163 | |
باب ششم سحر و جادو کی حقیقت | 241 | |
جادو کا حکم ، خطرات اور اس سے بچاؤ کی تدابیر و طریقہ کار | 241 | |
باب ہفتم العین یعنی نظر بد لگنا | 268 | |
باب ہشتم حسد ، جادو ، علاج اور دفاع | 299 | |
جن جادو اور نظر بد سے متعلقہ چند واقعات | 308 | |
باب نہم عرب علماء کے فیصلے اور فتوے | 325 | |
باب دہم جن کا انسان میں داخل ہونا | 376 | |
اختتامیہ | 396 |