جیسا کرو گے ویسا بھرو گے

جیسا کرو گے ویسا بھرو گے

 

مصنف : محمد طیب محمدی

 

صفحات: 248

 

جن لوگوں کے اعمال اچھے نہیں ہوتے ہیں یا وہ اچھائی کرنا نہیں چاہتے ہیں،وہ لوگ قیامت کے بارے میں مختلف قسم کی باتیں کرتے رہتے ہیں۔کبھی کہتے ہیں قیامت نہیں آنی ہے،کبھی کہتے ہیں جزا وسزا نہیں ہوگی،کبھی کہتے ہیں اگر دوبارہ زندہ ہوئے تو جنت میں ہم ہی جائیں گے۔ایسے لوگ بہت بڑی غلط فہمی میں مبتلاء ہیں،ان کو یہ بات اچھی طرح سے سمجھ لینی چاہئے کہ انصاف کا دن ضرور قائم ہوگا اور انسان کو اس کے اعمال کے مطابق جزا وسزا ضرور ملے گی۔اللہ تعالی ہمیشہ انصاف کرتے ہیں اور قیامت کے دن بھی انصاف کریں گے۔اللہ کسی پر ظلم نہیں کرتے ۔یہ کبھی نہیں ہوسکتا ہے اللہ تعالی نیکوکاروں کو تو جہنم میں پھینک دیں اور نافرمانوں اور سرکشوں کو جنت دے دیں،بلکہ ہر شخص سے اس کے اعمال کے مطابق ہی معاملہ کیا جائے گا۔یہ دنیا دار العمل ہے اور آخرت دار الجزاء ہے،وہاں ہر انسان کو اس کے دنیا میں کئے گئے اعمال کے مطابق جزا وسزا ملے گی۔جبکہ ایک محدود حد تک اس دنیا میں بھی اللہ تعالی انسان کو اس کے اچھے یا برے اعمال کا صلہ دے دیتے ہیں۔کارخانہ قدرت کا نظام عدل و انصاف پر مبنی ہے۔اللہ تعالی عدل وانصاف کا اختیار اپنے پاس رکھتے ہیں۔یہاں جو کوئی بھی ظلم کرے گا نظام عدل اس کو ظلم کا بدلہ چکھا دے گا۔ زیر تبصرہ کتاب” جیسا کرو گے ویسا بھرو گے “محترم محمد طیب محمدی کی کاوش ہے جس میں انہوں نے اللہ تعالی کے نظام عدل کا اثبات کرتے ہوئے ظالموں کی اس غلط فہمی کو دور کیا ہے کہ آخرت بھی ان کے لئے ہی ہے۔ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ جو جیسا کرےگا ویسا ہی بھرے گا۔جزا وسزا کا دن ضرور قائم ہوگا اور ہر انسان کو اس کے عمل کے مطابق بدلہ دیا جائے گا۔اللہ تعالی مولف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور تمام مسلمانوں کو آخرت کی تیاری کرنے کی توفیق دے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
پہلا حصہ
جنت اور بخشش چاہنے والے کوجنت او ربخشش ملے گی 15
ہدایت کارستہ، جنت کا رستہ 17
اسلام اچھا ، اجر اچھا 20
حسن اسلام کااجر دس سےسات سو بلکہ اس سےبھی زیادہ 20
حسن اسلام 23
حسن عمل سےدس دنوں کے گناہ معاف 24
الی الجمعة التى تليها سے کیا مراد ہے ؟ 25
خاص رحمت 26
انعام بھی دس گناہ 28
احسان والوں کوحسنیٰ اور زیادہ ملے گا 29
رضا کا بدلہ رضا 30
صبر و رضا کا صلہ 31
نہ کسی نے سنا نہ کسی نے دیکھا 33
رات کا قیام ، آخرت کا آرام 34
پڑھتا جا اور چڑھتا جا 36
اللہ تعالیٰ پر توکل کا صلہ 37
اللہ تعالیٰ سے امید کا صلہ ( جیسی امید ویسا نتیجہ ) 38
جو اللہ کی ملاقات پسند کرے ، اللہ اس کی ملاقات کو پسند کرتے ہیں 40
جن پر اللہ فخر کرتا ہے 41
جو اللہ سے محبت کرتا ہے اللہ اس سے محبت کرتے ہیں 44
جیسے اللہ کویاد کرو گے ویس ےاللہ تمہیں یاد کریں گے 45
گریہ و زاری کا صلہ 46
توبہ کا صلہ 48
رسول اللہ ﷺ پر درود بھیجنے کا صلہ 49
جو رسو ل اللہ ﷺ کے لیے دعا کرے گا رسول اللہ ﷺ اس کے لیے دعا کریں گے 50
علم الہٰی کارستہ ، جنت کا رستہ 51
عمل سے علم روشن ہوتا ہے 55
دعوت وتبلیغ کرنے والے کااجر 58
السلام علیکم کوعاکرو ، سلامتی کے ساتھ جنت میں داخل ہو جاؤ 59
تاریکی میں چلنے والا روشنی میں چلے گا 61
جو اللہ کا گھر بنائے گا اللہ اس کا گھر بنائیں گے 62
دنیا کا گھر اور جنت کا گھر 63
جوڑا خرچ کرنے والے کو ہر دروازے سے پکارا جائے گا 63
توخرچ کر، میں خرچ کروں گا 65
جیسے خرچ کرو گے ویسے ملے گا 66
رحم ( ناطہ ) رحمان سے مشتق ہے 66
صلہ رحمی کی پکار 67
صلہ رحمی او راس کی جزا 68
کیاتم نہیں چاہتے کہ اللہ تمہیں معاف کردے ؟ 69
عاجزی سے بلندی ملتی ہے 71
مسکین کو قریب کر ، اللہ تجھے قریب کرے گا 71
رحم کرنے والے پرحم ہوتا ہے 72
عضو کے بدلے عضو آزاد 74
سودا واپس لینے کا اجر 74
معافی کا بدلہ معافی 75
آسانی کرنے والے پر آسانی ہو گی 77
غصہ روکنے کا صلہ 78
مسلمان کی عزت کا دفاع 78
عزت کرو، عزت کراؤ 80
پردہ پوشی اور بھائی کی مدد کا صلہ 80
کھلانے ، پلانے ،پہنانے کا بدلہ 82
جو صف ملائے گا اللہ اسے ملائیں گے 84
جودین کی نصرت کرے گا اللہ اس کی نصرت کریں گے 85
شہید کا خون اسی طرح بہہ رہا ہو گا 86
جیسے فوت ہو گا ، ویسے ہی اٹھے گا 88
انصاف کرنےوالا حکمران 88
نگاہ پست رکھنے کا صلہ 89
ابراہیم ﷤ بیت المعمور کے ساتھ ٹیک لگائے ہوئے 92
دوسرا حصہ
تو نے مجھے بھلایا ، میں نے تجھے بھلا دیا 95
جو اللہ کو بھلائے گا اللہ اس کو اپنا آپ ہی بھلا دیں گے 100
عبادت کے لیے وقت نہیں توبیماریوں ، پریشانیوں میں وقت لگے گا 101
جس نےدنیا میں سجدہ نہیں کیا وہ روز قیامت بھی نہیں کر سکے گا 102
توبہ نہ کر سکنے کی سزا 104
جو شرمندہ نہ ہو بلکہ فخر کرے ، اسے معافی کیسے؟ 105
پیچھے رہوگے تو اللہ پیچھے کر دے گا 107
دوسروں کووعظ کرنا خود عمل نہ کرنا 110
نیکیاں دےکر انصاف کیا جائے گا 113
بکری کو بھی انصاف ملے گا 116
اللہ کے نہیں یہودیوں کےہاتھ تنگ ہیں 117
اپنے ہی کسب مصائب بنتے ہیں 119
بالشت زمین کے بدلے سات زمینوں کا طوق 119
طوق اور سزا کی وضاحت 120
ظلم ، ظلمات ہو جائیں گی 124
وراثت سے بے دخل 125
غلام پر تہمت لگانے کی سزا 126
دو میں سے ایک کی طرف مائل ہونے والا 127
جیسے قتل کیا ، ویسے قتل کیےگئے 128
جیسے مارا ، ویسے مارو 130
بلی کوباندھا ، بلی نے ہی نوچا 131
حاجیوں کی چیزیں گھسیٹنے والا انتڑیوں کوگھسیٹ رہا ہے 132
جو کسی کا مال تلع کرے گا ، اللہ اسےتلف کر دے گا 134
ظالم اسی مصیبت میں پھنسے گا 135
تکلیف کا بدلہ تکلیف 136
ذلت کی سزا ذلت 136
جدائی کابدلہ جدائی 139
غیبت کرنےوالا جہنم کانوالہ کھائے گا 142
جوعیب ٹٹولے گا اللہ اس کے عیب کھول دے گا 143
جو کسی کو عار دے گا وہ خود اس عار میں پھنسے گا 144
دوغلے کی دو زبانیں 145
کبر و نخوت کا علاج طینۃ الخبال 145
متکبر ، چیونٹی جیسا 147
متکبر زمین کے اندر 148
تو نے پانی روک لیا ، میں نے فضل روک لیا 150
شہرت کا بھوکا مشہور ہو گا 152
جن کے لیے کیاان سے لو 153
شہرت کا کھانا 154
شہرت کے بھوکےکوذلت ہی ملے گی 155
دروازہ بند کرنےوالے پر دروازہ بند ہو گا 156
بندوں کی حاجات روکیں جنت کی ہوائیں رک گئیں 159
کافر کہو گے تو کافر بنوگے 160
جس نے دنیا میں پی، آخرت میں نہیں پیئے گا 161
جوشراب پیئے گا وہ جہنمیوں کی پیپ پیئے گا 162
ریشم ، جو دنیا میں پہنے گا وہ آخرت میں نہیں پہنے گا 163
لعنتی کام 165
لعنت لوٹ آتی ہے 165
بدکاری چھپانے کے لیے قسم اٹھائے 165
مجاہد کے گھر والوں پر ہاتھ ڈالنے کی سزا 167
زنا اور رشوت کی سزا 168
زنا اور رشوت کی سزا 168
پانچ گناہوں کی پانچ سزائیں 169
زانی زانیہ کے لیے اور زانیہ زانی کے لیے 170
جھوٹ ، زنا، سود اور ترک قرآن کی سزا 172
مکرو فریب کی سزا 178
مسخروں سے مسخرہ 181
نفاق کی سزا نمبر1 (نورہی بجھ گیا ) 183
نفاق کی سزا نمبر2(مرض بڑھتا گیا ) 189
کتمان حق و کفران حق کی سزا 190
تصویر بنائی ہے ، روح ڈال کر دکھاؤ 193
جس نے خود منہ کو لگام دی اسے قیامت کےدن آگ کی لگام ڈالی جائے گی 195
جو چیز چرائے گا وہی کندھے پر چڑھے گی 196
سونے کے کنگن کے بدلے آگ کا کنگن 200
بخیل کا ضائع ہوتا ہے، سخی کو اور ملتا ہے 202
جیسا دو گے ویسالوگے 203
منگنے کی سزا 205
مانگنے کس کے لیے جائز ہے ؟ 206
جیسے خود کشی کی ویسے ہی کرتارہے گا 208
علم بغیر عل کے فضول ہے 210
خود ٹیڑھے ہوئے ، اللہ نے دل ٹیڑھے کر دیئے 210
جنہیں نظروں سے گرا دیا جائے گا 213
برائی عام ہو گئی تو سزا بھی عام ہو گی 214
اپنے کپڑے اتارے، رب کے درمیان سےحجاب اتر گیا 216
بقدر اعمال پسینے میں شرابور 218
پل صراط سےبقدر اعمل گزرا جائے گا 219
مال ہی سانپ بن جائے گا 220
جس مال کی زکوٰۃ نہدی وہی مال کاٹےگا 222
اسی کےمال سے داغا جائےگا 226
جوگردنیں پھلانگتا ہے وہ پل پھلانگے گا 226
جوجیسا بنناچاہے ، اللہ ویسا بنا دے گا 227
خود کو جس کے سپرد کردے 228
انبیاء ﷤کی توہین کرنےوالوں کی سزا 229
اللہ کےحکم ہوشیاری اورچالاکی کرنے کی سزا 232
نہ مردوں میں نہ زندوں میں 234
بصیرت کے اندھے 235
بصیرت کا اندھا بصارت کا اندھا ہو گا 237
بصیرت کااندھا روزقیامت چہرے کے بل چلے گا 239
اللہ تعالیٰ کی ملاقات 240
سابقہ قوموں پر عذاب کی مختلف صورتیں 242
حرم سے نکالنے والے خود ذلیل ہو کر نکلے 245

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
13.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

آخرتاسلاماللہانسانتبصرہحقدعاروحسودعلمقرآنقیامت
Comments (0)
Add Comment