جب ایمان کی باد بہار چلی

جب ایمان کی باد بہار چلی

 

مصنف : سید ابو الحسن علی ندوی

 

صفحات: 295

 

تاریخِ اسلام میں  جب بھی ایمان کی ہوائیں چلیں تو عقائد ،اعمال، اور اخلاق تینوں شعبوں میں  حیرت انگیز واقعات کا ظہور ہوا ایمان کے یہ دلنواز جھونکے  تاریخ کے مختلف وفقوں میں چلے کبھی کم مدت کے لیے کبھی زیادہ عرصہ کےلیے تاہم کوئی دور  خزاں ان سے خالی نہ رہا تاریخ اسلام میں   ان سب کاریکارڈ اچھی طرح محفوظ ہے ۔ہندوستان میں ایمان کی  یہ باد بہار تیرہویں صدی ہجری کے آغاز میں اس وقت چلی جب  سید احمد  شہید اوران کےعالی ہمت رفقاء نے  ہندوستان میں توحید  او رجہاد فی سبیل اللہ کا علم  بلندکر کے اسلام کی ابتدائی صدیوں کی یاد تازہ کردی سید احمد شہید اور ان کے رفقاء  نے  دینِ خالص  کی دعوت   اپنی بنیاد رکھی  اور  مسلمانوں میں جہاد فی سبیل اللہ کی روح پھونکی  او ر ہندوستا ن کی شمال مغربی سرحد کو اپنی دعوت وجہاد کا مرکز بنایا ان مجاہدین نےسکھوں کوکئی معرکوں میں شکست فاش دے کر پشاور کے اطراف میں اسلامی حکومت قائم کرکے  حدود شرعیہ کااجراء کیا لیکن وہاں کے قبائل نے  اپنی ذاتی اغراض اور قبائلی عادات وروایات کی خاطر اس نظام کابالآخر  خاتمہ کردیا بالاکوٹ کےمیدان میں ان سربکف مجاہدین کی سکھوں سےآخری جنگ ہوئی اوراس معرکہ میں سید احمد شہید اور  اسماعیل شہید کے بہت سے جلیل القدر  رفقاء اور مجاہدین نےجام شہادت نوش  کیا۔زیر نظرکتاب  میں  سید ابو الحسن ندوی نے  مجاہد کبیر سید احمد شہید اور ان کےعالی ہمت رفقا کے  ایمان افروز واقعات کو بڑے احسن انداز میں بیان کیاہے کہ جن کو پڑھ کر اسلام کی ابتدائی صدیوں کی یاد تازہ ہوجاتی ہے ۔
 

عناوین صفحہ نمبر
مقدمہ 7
حضرت سید احمد شہید ولادت تا شہادت 15
تیرہویں صدی میں ہندوستان کی حالت 15
خاندان 19
ولادت 19
تلاش معاش میں لکھنؤ کا سفر 20
امیر خاں کے لشکر میں 22
دہلی واپسی اور تبلیغی دورے 23
لکھنؤ کا تبلیغی و اصلاحی سفر 25
حج 27
وطن کے مشاغل 29
ہجرت 31
اکوڑہ کی جنگ 35
جنگ مایار 41
ہجرت ثانیہ 43
متحرک اسلامی معاشرہ 61
اسباب جہالت یا سامان فلاح و ہدایت 79
ملک افغانستان میں 98
اسلامی لشکر کے شب و روز 127
مجاہدین کی سرگرمیاں 151
عالم ربانی کی وفات 154
غزوہ خندق کی یاد 159
عہد کے سچے بات کے پکے 170
اخلاص کا جہاد اور شہادت کی موت 192
پشاور کی فتح 202
پشاور کی سپردگی 219
نئی ہجرت نیا جہاد 249
شہادت کی صبح 270
پھانسی سے کالے پانی تک 281
شہداء بالا کوٹ کا مقام اور پیغام 289

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
10.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

اسلاماسلامیاللہتاریخجہادروحشہادتہندوستانواقعات
Comments (0)
Add Comment