جنت کی راہ

جنت کی راہ

 

مصنف : ابو عبد الرحمٰن شبیر بن نور

 

صفحات: 283

 

جنت وہ باغ جس کے متعلق انبیاء کی تعلیمات پرایمان لا کر نیک اور اچھے کام کرنے والوں کو خوشخبری دی گئی ہے۔ یہ ایسا حسین اور خوبصورت باغ ہے جس کی مثال کوئی نہیں ۔یہ مقام مرنے کے بعد قیامت کے دن ان لوگوں کو ملے گا جنہوں نے دنیا میں ایمان لا کر نیک اور اچھے کام کیے ہیں۔ قرآن مجید نے جنت کی یہ تعریف کی ہے کہ اس میں نہریں بہتی ہوں گی، عالیشان عمارتیں ہوں گی،خدمت کے لیے حور و غلمان ملیں گے، انسان کی تمام جائز خواہشیں پوری ہوں گی، اور لوگ امن اور چین سے ابدی زندگی بسر کریں گے۔نبی کریم ﷺنے فرمایا ہے کہ:’’جنت میں ایسی ایسی نعمتیں ہیں جنھیں کسی آنکھ نے دیکھا نہیں نہ کسی کان نے ان کی تعریف سنی ہے نہ ہی ان کا تصور کسی آدمی کے دل میں پیدا ہوا ہے۔‘‘(صحیح مسلم: 2825) اور ارشاد باری تعالیٰ ہے’’ ابدی جنتوں میں جتنی لوگ خود بھی داخل ہوں گے اور ان کے آباؤاجداد، ان کی بیویوں اور اولادوں میں سے جو نیک ہوں گے وہ بھی ان کے ساتھ جنت میں جائیں گے، جنت کے ہر دروازے سے فرشتے اہل جنت کے پاس آئیں گے اور کہیں گے تم پر سلامتی ہو تم یہ جنت تمھارے صبر کا نتیجہ ہے آخرت کا گھر تمھیں مبارک ہو‘‘۔(سورۂ الرعدآیت نمبر: 23،24) حصول جنت کےلیے انسان کو کوئی بھی قیمت ادا کرنی پڑے تو اسے ادا کرکے اس کامالک ضرور بنے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’جنت کی راہ ‘‘ مولانا ابو عبد الرحمن شبیربن نور کی تصنیف ہے ۔اس کتاب کوانہوں نے تین ابواب میں تقسیم کیا ہے ۔ باب اول میں جنت کیسی ہوگی اوراہل جنت پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے کیا کیا عنائتیں اور نوازشیں ہوں گی کا بیان ہے ۔ اور باب دوم میں جنت میں داخلے کی لازمی شرطوں کابیان ہے ۔ تیسرے باب میں ان ’’سو (100) اعمال کا تذکرہ ہے جو کسی مومن کو جنت میں لے جانے کاسبب بن سکتے ہیں ۔اور شروع میں ایک مفصل تمہید ہے جس میں مبادی واصول بیان کیے گئے ہیں ۔ نیز ڈاکٹر محمد نذیر مسلم کا جامع اورعلمی طویل مقدمہ بھی شامل اشاعت ہے ۔ فاضل مصنف نے تمام مسائل کو کتاب اللہ اور ثابت شدہ احادیث کے حوالے سے بیان کیاہے اور اقوال، قصے ،کہانیاں، ذاتی آراء، خواب اوراس طرح کے غیر مستند ذرائع معلومات سےمکمل اجتناب کیا ہے ۔اللہ تعالیٰ اس کتاب کواہل اسلام کےلیے نفع بخش بنائے اور ہر مومن موحدکو جنت میں داخلہ نصیب فرمائے (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
ابتدائیہ ( از ڈا کٹر محمد نذیر مسلم ) 11
مقدمی از مؤلف 21
باب اول: جنت اور اس کی نعمتیں
فصل اول ۔۔۔۔۔ جنت کیاہے ؟ 85
1۔جنت کیے نام 85
2۔ جنت کی وسعت اور کشادگی 89
3۔ جنت کے مرتبے 90
4۔ جنت کے  مراتب میں فرق و تفاوت 92
5۔ جنت کے دروازے 95
6۔ہر دروازے کی چوڑائی 97
7۔ جنت کے  ہر دو در وازوں کا درمیانی فاصلہ 99
8۔ جنت کے کرشمے 100
9۔جنت کی نہریں 102
10۔ جنت کی مٹی 104
11۔ جنت کے درخت 106
12۔ جنت کا خیمہ 108
13۔ جنت کی عمارتیں او ر محلات 109
14۔ جنت کے بازار 112
15۔جنت کے پھل 113
16۔ جنت  کی خوشبو 115
17۔جنت کی ابدی و لازوال نعمتیں 117
فصل دوم ۔۔۔۔اہل جنت پر عنایتیں ، نوازشیں 123
1۔ جنت میں داخلہ 124
2۔اہل جنت کی جسمانی ساخت 125
3۔ اہل جنت کا پہلا کھانا 127
4۔ ادنی ترین مقام کا جنتی ۔۔۔۔اور ۔۔۔۔۔ اعلی ترین مقام کا جنتی 129
5۔ اہل جنت کے لیے خور د ونوش کا شاہی انتظام 131
6۔اہل جنت کے برتن اور زیر استعمال  اشیاء 136
7۔لباس ، زیور اور دیگر جما لیات و کمالیات کا بیان 137
8۔ اہل جنت کے خدمت گار غلمان 143
9۔ اہل جنت کی بیویاں اور  حوریں 145
10۔اہل جنت کی قوت و نشاط 150
11۔اہل جنت کا سماع و غناء 152
12۔ اہل جنت کی سواریاں 153
13۔لازوال جنت ، بے مثال نعمتیں 154
14۔دیدار الہی او ر شرف ہمکلامی 159
باب دوم: جنت میں داخلے کی لازمی شرطیں
فصل اول ۔۔۔۔۔۔ایمان لانا 165
1۔اللہ سبحانہ وتعالی پر ایمان لانا 166
2۔فرشتوں پر ایمان لانا 168
3۔آسمانی کتابوں اور صحیفوں  پر ایمان لانا 170
4۔ ابنیاء و رسل پر ایمان لانا 172
5۔ آخرت پر ایمان لانا 181
6۔ قضاء و قدر پر ایمان لانا 189
فصل دوم۔۔۔ ایمان کو ضائع کرنے والے کاموں سے بچنا 193
1۔شرک 193
2۔اللہ اور بندے کے درمیان کسی کو وسیلہ اور واسطہ تسلیم کرنا 194
3۔اسلام کے علاوہ کسی دوسرے دین کو مکمل تسلیم کرنا 195
4۔ شریعت محمدی ﷺ سے دل میں بغض رکھنا 196
5۔کافروں اور مشرکوں کو خارج از ملت اسلامیہ نہ سمجھنا 196
6۔اللہ ،رسول ، احکام شریعت یا شعائر اللہ کا مذاق اڑانا 197
7۔جادو کرنا، جادو کروانا یاجادو گر کی باتوں کو تسلیم کرنا 197
8۔مسلمانوں  کے مقابلے میں کافروں کی مدد کرنا 199
9۔ کسی کو شریعت کی پابندی سے بلند و بالا تصور کرنا 200
10۔ اللہ کے دین سے منہ موڑلینا 201
فصل سوم ۔۔۔ جنت سے  محروم کر دینے والے کاموں سے بچنا 203
کبیرہ گناہوں کی پہچان 203
نعمت ایمان سے محروم کر دینے والے  گناہ 205
حقوق اللہ سے متعلق کبیرہ گناہ 206
حقوق العباد سے متعلق کبیرہ  گناہ 206
شرمگاہ کے حوالے سے کبیرہ گناہ 207
معاشر ے کے استحکام کو خطرے میں ڈالنے والے گناہ 208
متفرق کبیرہ گناہ 210
اہم وضاحت 211
باب سوم :  جنت میں لے جانے والے کام
1۔کلمہ شہادت کی ادائیگی 215
2۔ ایمان لانے کے بعد دین میں استقامت  اختیار کرنا 216
3۔ اللہ تعالی کے اسماء حسنی کو محفو ظ کرنا 217
4۔ قرآن کریم کی تلاوت کرنا ،اس پر عمل کرنا 217
5۔آیت الکرسی کا اہتمام 218
6۔ سورۃ الملک کی فضیلت 219
7۔ سورۃ الاخلاص کی محبت 219
8۔ اللہ تعالی کا ذکر 220
9۔ ذکر و تسبیح کا مقام 221
10۔وضو کے بعد کلمہ شہادت پڑھنا 224
11۔لاحول ولا قوۃ الا باللہ کا ذکر 224
12۔بازار میں داخل ہوتے وقت کا ذکر 226
13۔جنت کا سوال 226
14۔صدق دل سے توبہ کرنا 227
15۔سید الاستغفار کا ورد 228
16۔اللہ تعالی کی رضا کی خاطر علم حاصل کرنا 229
17۔پانچوں فرض نمازوں کا مقام 229
18۔نماز فجر و عصر کی اہمیت 230
19۔ سنن مؤکدہ کی اہمیت 230
20۔ تحیۃ الوضوء کی فضیلت 231
21۔خشوع و خضوع کے ساتھ دو رکعت نماز ادا کرنا 232
22۔ کثرت سے اللہ تعالی کی رضا کے لیے سجدے کرنا 232
23۔ تہجد کی فضیلت 233
24۔ کثرت سے مسجد میں جانا 234
25۔ تعمیر مسجد 234
26۔مؤذن کا ساتھ دینا 235
27۔روزے کا مقام 235
28 ۔ حج مبرور کا مقام 236
29۔جہاد فی سبیل اللہ 237
30۔ اللہ کے راستے میں خرچ کرنا 237
31۔ تنگ دست سے درگزر کرنا 238
32۔راستے سے تکلیف دہ چیز کو ہٹانا 238
33۔حیوان سے نیکی کرنا 239
34۔یتیم کی کفالت کرنا 239
35۔ بیٹیوں کی پرورش کرنا 240
36۔37۔حسن اخلاق اور   بحث مباحثہ سے اجتناب 241
38۔جھوٹ سے پر ہیز 241
39۔40۔ زبان کی حفاظت ۔۔۔اور ۔۔۔۔ شرمگاہ کی حفاظت 242
41۔غصہ پینا 243
42۔حسد اور کینہ سے دل کو صاف کرنا 243
43۔ خلق خداکی گواہی 244
44۔ والدین کی خدمت کرنا 245
45۔اولاد کا والد کے حق میں استغٖفار کرنا 246
46۔مریض کی عیادت کرنا 246
47۔ دینی بھائی کی زیار ت کرنا 247
48۔ جگری ساتھی سے محرومی 247
49۔ اولاد کا صدمہ پر صبر کرنا 248
50۔ابتداء صدمہ پر صبر کرنا 249

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5.3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

آخرتاحادیثاحکاماسلاماللہانبیاءانسانتبصرہتعلیماتتہجدتوبہحجحقخوابدینزبانسنیشریعتشہادتعلمقرآنقصےقیامتمسائلمسجدمعلوماتنماز
Comments (0)
Add Comment