جنازے کے مسائل ( فضل الرحمان )

جنازے کے مسائل ( فضل الرحمان )

 

مصنف : فضل الرحمان بن محمد

 

صفحات: 248

 

شرعی احکام کا ایک بڑا حصہ ایسا ہے جواہل بدعت کی فتنہ انگیزموشگافیوں کی نذر ہوچکا ہے۔ لوگ ایک عمل نیکی سمجھ کر کرتے ہیں ۔ لیکن حقیقت میں وہ انہیں جہنم کی طرف لے جارہا ہوتا ہے ۔ کیونکہ وہ عمل دین کا حصہ نہیں ہوتا بلکہ دین میں خود ساختہ ایجاد کا مظہر ہوتا ہے اور فرمان نبویﷺ ہے کہ دین میں ہرنئی ایجاد کی جانے والی چیز بدعت ہے ہر بدعت گمراہی ہےاور ہر گمراہی جہنم کی آگ میں لے جائے گی۔جن مسائل میں بکثرت بدعات ایجاد کرنے کی مذموم کوشش کی گئی ہے ان میں وفات سےپہلے اور وفات کےبعد کے مسائل نہایت اہمیت کے حامل ہیں اس لیے کہ ان سے ہر درجہ کے انسان کاواسطہ پڑتا رہتا ہے خواہ امیر ہو یا غریب ،بادشاہ ہو یافقیر اور نیک ہو یا بد ۔ زيرتبصره کتاب ’’ جناز ے کے مسائل ‘‘ مولانا فضل الرحمن بن محمد کی تصنیف ہے۔ جس میں انہو ں نے قریب المرگ شخص کو کلمۂ توحید پڑھنے کی تلقین کرنا ، میت کےلیے دعائے خیر کرنا، وارثوں کا صبر سے کام لینا ، بین اور نوحہ کرنے سے پچنا ، خاوند کا بیوی کو اور بیوی کا خاوند کوغسل دینا، میت کا کفن ، حاجی اور شہید کی تجہیز وتکفین،شہید کی فضیلت ، جنازہ پڑھنے کاطریقہ ، جناز ے کی مسنون دعائیں قبرپر نماز جنازہ وغیرہ کے مسائل بیان کرنے کے علاوہ اایصالِ ثواب اور قرآن خوانی اور رسمِ قل جیسی خلاف شرع رسوم جو ہمارے معاشرے میں مروج ہوگئی ہیں ان کے بارے میں اصل حقیقت کی وضاحت کی گئی ہے اور میت کے طرف سے حج بیت اللہ ،رمضان کے روزے   اگر بیماری اور تکلیف کےباعث اس سے نہ رکھے گئے ہوں ، زیارت قبور اور بیماری یا تکلیف میں صبر کا اجر وغیرہ امور کی بھی بڑے احسن انداز میں   صراحت کی ہے۔ اللہ تعالیٰ مصنف کی اس کاوش کوقبول فرمائے اور اسے عوام الناس کےلیےنفع بخش بنائے۔ آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 11
جنازے کے مسائل 13
قریب المرگ لا الہ الا اللہ کی تلقین 14
فوت ہونے والوں کے لیے دعائے خیر 16
صبر کرنے کا حکم 18
میت پر چیخنے چلانے اور نوحہ کرنے کی ممانعت 20
انا للہ و انا الیه راجعن كى فضیلت 22
لطیفہ 24
میت کو غسل دینا 26
خاوند کا بیوی کو اور بیوی کا خاوند کو غسل دینا 31
غسل دینےوالے پر بعد میں خود نہانا کیا واجب ہے ؟ 33
غسل دینے والے کی فضیلت 34
میت کا کفن 36
کفن پر دعائیہ کلمات لکھنا 39
میت کے لیے راہ داری 40
حاجی اورشہید کی تجہیز و تکفین 41
شہداء کی فضیلت 44
میت کو قبرستان لےجانے میں جلدی کرنا اور میت کے ساتھ چلنا 46
جنازے کو کندھ دینا 49
میت کو دیکھ کر کھڑے ہونا 54
نماز جنازہ میں شریک ہونا 57
نماز جنازہ کے لیے وضو کرنا 60
مسجد میں نماز جنازہ پڑھنا 61
صفوں کو درست کرنا 62
نیت 66
تکبیرات 67
تکبیرات کے ساتھ ہاتھوں کا اٹھانا 69
نماز جنازہ پڑھنے اور میت کو دفنانے کا وقت 72
امام نماز پڑھانے کے لئے کہاں کھڑا ہو ؟ 74
نماز جنازہ پڑھانے کا حق دار کون ہے ؟ 75
نماز جنازہ 76
جوتوں میں نماز 77
پہلی تکبیر 78
اعوذ بالله من الشيطان الرجيم کی فضیلت و اہمیت 81
بسم الله الرحمٰن الرحيم کی فضیلت و اہمیت 83
بسم الله الرحمٰن الرحيم کا بالجہر پڑھنا 85
سورۃ فاتحہ کی فضیلت اورنماز میں اس کا واجب ہونا 89
دوسری تکبیر 95
درود کی فضیلت 97
انگوٹھوں کو چوم کر آنکھوں پر لگانا 100
تیسری تکبیر 100
پہلی دعا 101
دوسری دعا 102
تیسری دعا 104
چوتھی دعا 105
پانچویں دعا 106
چوتھی تکبیر اور سلام 107
میت پر نماز پڑھنے اور اس کو دفنانے کاثواب 108
بچوں کی   نماز جنازہ 110
بچے کے جنازہ کی دعا 113
چھوٹے بچوں کی وفات پر صبر کااجر 115
صحابیہ کا بے مثال صبر 117
ایک عالم کو ایک عورت کا سمجھانا 120
ایک سے زائد میتوں کی نماز جنازہ 121
غائبانہ نماز جنازہ 124
قبر پر نماز جنازہ 127
علم غیب کے بارے میں نکتہ 129
مقروض کی نماز جنازہ 130
خودکشی کرنے والے کی نماز جنازہ 133
نما ز جنازہ کے بعد دعا 134
قبر کو پختہ کرنے کی ممانعت 136
قبروں پر چراغ جلانے کی ممانعت 143
میت کو دفن کرنا 144
قبر پر سورۃ بقرہ کی پہلی اور آخری آیات پڑھنا 147
قبر پرپانی چھڑکنا 148
قبر پر نشانی کے لیے پتھر رکھنا 149
قبر درخت کی ٹہنی لگانا 150
میت کو دفنانے کے بعد دعا 151
میت کو ایک شہر سے دوسرے شہر یا ملک لےجانا 153
سمندری سفر کےدوران میں میت کوسمندر کے حوالے کرنا 156
ایک قبر میں ایک سے زائد میتوں کو دفن کرنا 158
قبروں پر چادریں ڈالنا 159
مرنےوالوں کو گالی دینے کی ممانعت 160
کیا قبر میں عذاب ہوتا ہے 162
احادیث کے بارے میں اہم نکتہ 162
قبر میں عذاب ازروئے قرآن 165
مرنے کے بعد جنت میں داخل ہونا 166
احادیث میں عذاب قبر کی خبر 168
تعزیت 174
میت کو دفنانے کےبعد گھر میں دعا کرنےکا سلسلہ 176
فاتحہ خوانی 177
صحیح طریقہ 177
میت پر سوگ اور عورت کی عدت 178
میت کے اہل خانہ کے لیےکھانا 181
قرآن خوانی اور رسم قل 184
ایصال ثواب 185
میت کی طرف سے حج کرنا 193
میت کی طرف سے روزے 196
میت کی طرف سےنمازیں 198
زیارت قبور 201
زیارت قبور کے لیےدور دراز کا سفر کرنا 208
عورتوں کا قبرستان جانا 211
موت کی تمنا کرنے کی ممانعت 212
بیماری اور تکلیف میں صبر کا اجر 215
بیماری میں دوا استعمال 219
غیر شرعی علاج معالجے کی ممانعت 220
بیمار پرسی کی فضیلت 221
بیماری میں پڑھی جانے والی دعائیں 226
سید الانبیاء محمد رسول اللہ ﷺکی وفات 233
حضرت ابوبکر الصدیق کا عظیم کردار 235
سقیفہ بنی ساعدہ کا واقعہ 238
حضرت ابوبکر الصدیق کی بیعت 239
رسول اللہ ﷺ کی تجہیز و تکفین اور تدفین 240
رسول اللہ ﷺ کی نماز جنازہ کیسے پڑھی گئی؟ 242

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
12.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

آیاتاحکاماللہامیرانسانبدعتبیت اللہبیویتوحیدحجحقخاونددعادعائیںدینسفرقرآنمسائلمیتنمازوضو
Comments (0)
Add Comment