جنازہ کے احکام ومسائل اور اس کی بعض بدعات

جنازہ کے احکام ومسائل اور اس کی بعض بدعات

 

مصنف : ناصر الدین البانی

 

صفحات: 54

 

اللہ تعالیٰ نے ہر مسلمان کے دوسرے مسلمان پر پانچ حق رکھے ہیں جن کو ادا کرنا اخلاقی اور شرعی فرض بنتا ہے اور انہیں حقوق العباد کا درجہ حاصل ہے۔ان پانچ حقوق میں سے ایک حق یہ ہے کہ جب کوئی مسلمان بھائی فوت ہو جائے تو اس کی نمازہ جنازہ ادا کی جائے اور یہ نمازہ جنازہ حقیقت میں اس جانے والے کے لیے دعا ہوتی ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کی اگلی منزل کو آسان فرمائےاس لیے کثرت سے دعائیں کرنی چاہیں۔لیکن بدقسمتی یہ ہے عوام الناس میں اکثر لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کو جنازے کے مسائل تو دور کی بات جنازہ میں پڑھی جانے والی دعائیں بھی یاد نہیں ہوتیں جس وجہ سے وہ اپنے جانے والے عزیز کے لیے دعا بھی نہیں کر سکتے۔جبکہ اس کے مقابلے میں بعد میں مختلف بدعات کو اختیار کر کے مرنے والے کے ساتھ حسن سلوک کا رویہ ظاہر کرنا چاہتے ہوتے ہیں جو کہ درست نہیں اورشریعت کےخلاف ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ جنازہ کے احکام ومسائل اور اس کی بعض بدعات‘‘ علامہ محمد ناصر الدین البانی کی تصنیف ہے۔ جس کا اردو ترجمہ مولانا محمد رفیق احمد رئیس سلفی نے کیا ہے۔ اس کتابچہ میں نماز جنازہ کے متعلق مسائل وبدعات کو بیان کیا ہے۔ اس کتاب کے مطالعہ سے قارئین کی ان شاء اللہ تمام ذہنی الجھنیں دور جائیں گی۔ اللہ تعالیٰ مصنف موصوف کی خدمات کو قبول فرمائے ۔آمین۔

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 3
عرض مترجم 5
مریض کی ذمہ داریاں 7
قریب الموت کوکلمہ شہادت کی تلقین کرنا 9
وفات کےبعدحاضرین کی ذمہ داریاں 10
میت کےقریبی رشتہ داروں  کےفرائض 12
میت کےقریبی عزیزوں کےلیے حرام کام 13
موت کی اطلاع دینےکاجائزطریقہ 14
حسن خاتمہ کی نشانیاں 15
میت کی تعریف وتوصیف کرنا 17
میت کونہلانےکاحکم اوراس کاطریقہ 18
میت کوکفن پہنانےکاطریقہ 20
جنازہ کواٹھانااوراس کےپیچھے چلنا 22
نمازجنازہ 25
میت کی تدفین اوراس سےمتعلق مسائل 31
تعزیت کےآداب واحکام 35
میت کےلیے ایصال ثواب 37
قبروں کی زیارت سےمتعلق مسائل واحکام 38
جن کاموں کاارتکاب قبرکےنزدیک حرام ہے 41
جنازہ سےمتعلق بعض بدعات 43

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

احکاماردواردو ترجمہاللہتبصرہترجمہحقحقوقخدماتدعادعائیںشہادتمسائلمسلمانناصر الدین البانینماز
Comments (0)
Add Comment