جامع الاصول ( الوجیز فی اصول الفقہ ) جدید ایڈیشن

جامع الاصول ( الوجیز فی اصول الفقہ ) جدید ایڈیشن

 

مصنف : عبد الکریم زیدان

 

صفحات: 657

 

وہ علم جس  میں احکام کے مصادر ،ان کے دلائل کے ، استدلال  کے  مراتب اور استدلال کی شرائط سےبحث کی جائے او راستنباط کے طریقوں کووضع کر کے  معین قواعد کا استخراج کیا جائے  کہ جن قواعد کی پابندی کرتے ہوئے  مجتہد  تفصیلی  دلائل سے احکام  معلوم کرے ، اس علم کا  نام اصول فقہ ہے ۔علامہ  ابن خلدون کے بقول اس وجہ سے یہ علم علوم شریعت میں سے  سب سے عظیم، مرتبے میں سب سے بلند اور  فائدے کے اعتبار سے سب سے زیادہ معتبرہے (مقدمہ ابن خلدون ص:452)جس طرح کسی بھی زبان کو جاننے کےلیے  اس زبان کے قواعد واصول  کو سمجھنا ضروری ہے  اسی طر ح فقہ میں مہارت حاصل  کرنےکے لیے  اصول  فقہ  میں دسترس  اور اس پر عبور حاصل کرناضروری ہے  اس علم کی اہمیت  کے  پیش نظر  ائمہ فقہاء و محدثین نے  اس موضوع پر  کئی کتب تصنیف کی ہیں اولاً  امام شافعی نے الرسالہ کے  نام سے    کتاب تحریرکی  پھر اس کی روشنی میں  دیگر اہل  علم نے کتب  مرتب کیں۔ اصول  فقہ کی تاریخ میں  بیسویں صدی کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔ا  س دور میں علم اصول فقہ نےایک نئی اٹھان لی اوراس بر کئی جہتوں سے کام کاآغاز ہوا:مثلاً تراث کی تنقیح وتحقیق ،اصول کاتقابلی مطالعہ ،راجح مرجوح کاتعین اور مختلف کتب میں بکھری مباحث کو  یک جا پیش کرنےکے ساتھ  ساتھ  موجودہ قانونی اسلوب اور سہل زبان میں پیش کرناوغیرہ ۔اس میدان میں کام کرنےوالے اہل علم میں ایک نمایاں نام ڈاکٹر عبد الکریم زیدان  کا بھی ہے۔ اصول فقہ  پران کی  مایۂ کتاب ’’ الوجیز فی اصول الفقہ‘‘ اسی اسلوب کی نمائندہ کتاب ہے  اور اکثر مدارس دینیہ میں شامل نصاب  ہے ۔
زیر نظر  کتاب  ’’ جامع الاصول ‘‘ سید عبدالکریم  زیدا ن کی اصول  فقہ   کے موضوع پر جامع  عربی  کتاب ’’الوجیز فی اصول الفقہ‘‘ کا ترجمہ ہے  ۔ فاضل مصنف نے اس  کتاب کو   چارابو اب(باب اول :حکم کی مباحث۔ باب دوم :احکام کے دلائل کی بحث  میں۔باب ثالث:احکام کے استنباط کے طریقہ  اور قواعد اور ان کے ساتھ ملحق قواعد ترجیح  اور ناسخ  ومنسوخ۔باب  چہارم : اجتہاد ا راس کی شرائط ،مجتہد،تقلید اوراس  کےتعریف۔) میں  تقسیم کرکے   مثالوں کے ساتھ   تفصیلی مباحث پیش کی  ہیں ۔ مصنف  نے  اس میں ہر مسئلے کے بارے  میں بنیادی اوراہم اصول اختصار وجامعیت کے ساتھ بیان کیے ہیں۔ اس کتاب کی بڑی خصوصیت یہ ہے کہ مؤلف نے کسی ایک مکتب فکر  کے اصول پیش  نہیں کیے اور نہ کسی خاص مکتب فقہ کی تقلید وحمایت کی ہے۔اختلافی مسائل میں مصنف نے مختلف آراء کا محاکمہ کیا ہے اور آخر میں اپنی رائے پیش کی ہے ۔ عربی کتاب کو اردو قالب میں ڈھالنےکی سعادت  ڈاکٹر احمد حسن نے  حاصل کی  ہے۔مترجم نےترجمہ کے علاوہ حاشیے میں بعض مقامات پر اضافاجات بھی کیے  ہیں۔اس سے قبل یہ کتاب مجتبائی پریس لاہور سے شائع ہوئی تھی لیکن اس میں   کچھ پیرا گراف   ترجمہ ہونے سے رہ گئے تھے۔اس ایڈیشن میں   ڈاکٹر عبدالحی ابڑو صاحب نے  کتاب کی دوبارہ   نظر ثانی کی اور جن پیراگراف کا ترجمہ رہ گیا تھا ان  کا ترجمہ کرکے  کتاب میں شامل کردیا ہے  اورمکمل کتاب   کو کمپوز کروا کر  طباعت کےاعلیٰ معیار پر شائع کیا۔جس کی وجہ سےیہ ایڈیشن پہلے ایڈیشن سے  زیادہ مفید ہوگیا ہے۔امید ہے یہ کاوش اصول فقہ کے طلبہ  اور علمائے کرام کےلیے مفید ثابت ہوگی۔یہ کتاب اپنے موضوع میں افادیت او رجامعیت  کے پیش نظر   وفاق المدارس  سلفیہ  او راکثر مدارس دینیہ کے  نصاب میں شامل ہے ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
ابتدائیہ 17
کچھ ترجمے کے بارے میں 21
مقدمہ 25
اصول فقہ کی تعریف 25
مرکب اضافی ہونے کےاعتبار سے 25
لقب کےاعتبار سے 30
اصول فقہ کی غرض و غایت 32
علم اصول فقہ کا آغاز وارتقا 33
اصول فقہ کے مباحث کےبارے میں علماء کے اسالیب 37
ترتیب موضوعات 40
باب اول : مباحث حکم 41
فصل اول : حکم اور اس کی اقسام 43
پہلی مبحث : حکم کی تعریف اور اس کی بنیادی اقسام 43
حکم شرعی کی قسمیں 46
حکم تکلیفی اور حکم وضعی کےدرمیان فرق 47
دوسری مبحث:حکم تکلیفی کی اقسام 49
واجب 50
واجب کی قسمیں 51
بلحاظ وقت ادا 51
مقدار کے اعتبار سے واجب کی قسمیں 52
مطلوب کے تعین وعدم تعین کےاعتبار سےواجب کی قسمیں 53
مکلف بہ کےاعتبار سے واجب کی قسمیں 54
مندوب 56
مندوب کی اقسام 56
حرام یامحرم 59
حرام کی قسمیں 60
مکروہ 63
مکروہ کی قسمیں 64
مباح 65
عزیمت و رخصت 67
رخصت کی قسمیں 69
رخصت کا حکم 70
تیسری مبحث: حکم وضعی کی قسمیں 73
سبب 73
سبب کی قسمیں 73
اسباب کے مسببات کے ساتھ ربط 74
سبب اور علت 75
شرط 76
شرط اور رکن 76
شرط اور سبب 77
شرط کی قسمیں 77
مانع 79
صحیح وباطل 81
باطل و فاسد 83
فصل دوم: حاکم 87
حاکم کے بارے میں تین نظریے 88
فصل سوم : محکوم فیہ 93
پہلی مبحث : محکوم فیہ کی شرائط ( صحت تکلیف کی شرائط 95
دوسری مبحث : نسبت کےاعتبار سے محکوم فیہ کی مختلف حیثیتیں 100
اللہ تعالیٰ کا حق ( حق اللہ ) 100
بندے کا حق ( حق العبد) 102
فصل چہارم: محکوم علیہ 105
تکلیف کے صحیح ہونے کی شرائط 105
شرط تکلیف پر اعتراضات 106
فصل پنچم : اہلیت اور اس کے عوارض 111
پہلی مبحث : اہلیت 111
اہلیت وجوب 111
اہلیت ادا 112
کامل اور ناقص اہلیت 113
پہلا دور : دور جنین 113
دوسرا دور: پیدائش سے سن تمیز تک 114
تیسرا دور : سن تمیز سےبلوغ تک 116
چوتھا دور: بالغ ہونے کے بعد کا دور 117
دوسری مبحث : اہلیت کےعوارض 118
عوارض کی قسمیں 118
قدرتی عوارض ( عوارض سماوی) 119
جنون (دیوانگی ) 119
فتور عقل ( عتابت ) 120
نسیان 121
نیند اور بےہوشی 122
مرض 123
موت 126
اکتسابی عوارض 129
جہل ( ناواقفیت ) 129
خطا 132
ہزل ( مذاق) 134
سفاہت 137
نشہ 148
اکراہ(مجبور کرنا) 155
باب دوم : احکام کےمآخذ 167
مآخذ احکام کی مختلف قسمیں 169
فقہ اسلامی کےمآخذ کی ترتیب 172
فصل اور : قرآن مجید 175
قرآن کی تعریف اور اس کی حجیت 175
قرآن کی خصوصیات 175
اعجاز قرآن کے مختلف پہلو 178
احکام قرآن 179
قرآن مجید میں احکام کی تفصیل 181
احکام کے بیان کرنے میں قرآن کا اسلوب 183
احکام پرقرآن مجید کی دلالت 185
فصل دوم: سنت 187
سنت کی تعریف 187
سنت بحثیثت ماخذ قانون 188
ماہیت کےاعتبار سے سنت کی قسمیں 191
سند کےاعتبار سے سنت کی قسمیں 196
متواتر سنت 196
سنت متواترہ کی قسمیں 197
سنت مشہورہ 199
سنت آحاد( خبر واحد) 200
سنت آحاد پر عمل کی شرطیں 201
سنت آحاد کی قبولیت کے لیےمالکی فقہا کی شرطیں 202
سنت آحاد کی قبولیت کےلیےحنفی فقہاء کی شرطیں 203
وہ احکام جو سنت سےثابت ہیں 207
احکام پر سنت کی دلالت 207
فصل سوم: اجماع 223
اجماع کی تعریف 223
اجماع مجتہدین کی اصطلاحی تعریف کا تجزیہ 224
اجماع کی حجیت 226
اجماع کی قسمیں 228
اجماع صریح ( عزیمت ) 228
اجماع سکوتی ( رخصت ) 229
دو قولوں پر اجماع کے بارے میں اختلاف 231
اجماع کی سند 234
انعقاد اجماع کا امکان 235
دور حاضر میں اجماع کی سند اوراس کے انعقاد کا امکان 238
فصل چہارم: قیاس 243
ارکان قیاس 244
قیاس کی مثالیں 245
قیاس کی شرائط 247
اصل سے متعلق شرطیں 248
فرع سے متعلق شرطیں 250
علت سے متعلق شرطیں 252
علت ایک ظاہر وصف ہونا چاہیے 257
علت ایک منضبط اورغیر متبدل وصف ہونا چاہیے 258
وصف حکم کےمناسب ہونا چاہیے 259
علت ایک متعدی وصف ہونا چاہیے 260
علت ایسے اوصاف میں ہونی چاہیے جن کو شارع نے غیر معتبر نہ قرار دیا ہو 261

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
14.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

ائمہاجتہاداحکاماردواسلامیاصولاللہامام شافعیتاریخترجمہحقدلائلزبانسنتشریعتصحتعربیعلمعلماءفائدےفقہقرآنمدارسمسائلنظر
Comments (0)
Add Comment