جامع ترمذی جلد 2
مصنف : امام ترمذی
صفحات: 699
جامع ترمذی حدیث کی معروف کتب صحاح ستہ میں سے حدیث کی اہم کتاب ہےامام ترمذی نے اپنی اس کتاب میں خصوصیت کے ساتھ احادیثِ احکام کا اہتمام کیا ہے جن پر فقہاء کرام کا عمل رہا ہے۔ دوسری طرف اس کو صرف احکام کے لیے مختص نہیں کیا؛ بلکہ امام بخاری کی طرح تمام ابواب کی احادیث لاکر اس کتاب کو جامع بنادیا ہے۔ صحاحِ ستہ میں انہی دو کتابوں پر بالاتفاق جامع کا اطلاق کیا جاتا ہےاس کتاب کی امتیازی خصوصیت یہ ہے کہ امام ترمذیؒ ہرحدیث کے آخر میں اس کی سند کے بارے میں صحیح، حسن یاضعیف ہونے کا حکم لگاتے ہیں اور طلبہ حدیث کو مدارجِ حدیث معلوم کرنے میں اس سے بہت مدد ملتی ہے؛ پھرآپ آخر ابواب میں مذاہب فقہاء بھی بیان کرتے ہیں، اس سے پتہ چلتا ہے کہ ان دنوں فہم حدیث میں مذاہب فقہاء کو کس درجہ اہمیت حاصل تھی اور محدثین بیان ِحدیث میں فقہاء کی آراء بیان کرنے میں کوئی عار نہ سمجھتے تھے۔ محدث العصر علامہ ناصر الدین البانی نے سنن ترمذی کی صحیح اور ضعیف احادیث کو الگ الگ کیا ہے۔اور جامع ترمذی کی کئی شروح لکھی گئی ہیں جو علماء میں متداول ہیں۔علامہ بدیع الزماں نے جامع ترمذی کا بھی اردوترجمہ کیا یہی ترجمہ رائج ہے بعض ناشرین نےاسی ترجمہ کوتسہیل وتہذیب کے ساتھ کے شائع کیا ہے ۔ زیر تبصرہ ’’جامع ترمذی مترجم اردو‘‘علامہ بدیع الزماں کے ترجمہ وتشریح پرمشتمل ہے ۔علاوہ ازیں اس میں ترجمہ کی تسہیل اور فوائد میں مذکورہ آیات کی تخریج کا کا م مولانا حافظ خالد سلفی (فاضل جامعہ رحمانیہ گارڈن ٹاؤن ،لاہور ) نےانجام دیاہے۔ جوکہ دیگر نسخوں میں نہیں ہے اسی امتیاز کی وجہ سے اس مترجم نسخہ کو بھی ویب سائٹ پر پبلش کیا گیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ محترم حافظ خالد اورناشرین کی اس کاوش کو قبول فرمائے (آمین)
عناوین | صفحہ نمبر | |
ابواب الطہارت | 47 | |
ابواب الصلوۃ | 99 | |
ابواب الوتر | 194 | |
ابواب الجمعہ | 205 | |
ابواب العیدین | 218 | |
ابواب السفر | 222 | |
ابواب الزکوۃ | 241 | |
ابواب الصوم | 262 | |
ابواب الحج | 298 | |
ابواب الجنائز | 347 | |
ابواب النکاح | 385 | |
ابواب الرضاع | 410 | |
ابواب الطلاق واللعان | 420 | |
ابواب البیوع | 436 | |
ابواب الاحکام | 480 | |
ابواب الدیات | 505 | |
ابواب الصید | 535 | |
ابواب الاضاحی | 544 | |
ابواب النذور والایمان | 554 | |
ابواب السیر | 561 | |
ابواب فضائل الجہاد | 586 | |
ابواب الجہاد | 599 | |
ابواب اللباس | 614 | |
ابواب الاطعمۃ | 630 | |
ابواب الاشربۃ | 652 | |
ابواب البر والصلۃ | 663 | |
ابواب الطب | 705 | |
ابواب الفرائض | 733 | |
ابواب الوصایا | 750 | |
ابواب الولاء والہبۃ | 757 | |
ابواب القدر | 761 | |
ابواب الفتن | 774 | |
ابواب الرؤیا | 847 | |
ابواب الشہادات | 862 |