جہنم میں عورتوں کی کثرت کیوں؟
مصنف : ڈاکٹر مصطفی مراد
صفحات: 167
جہنم سے آزادی اور جنت کا حصول شریعت کا مقصود و منشا رہا ہے۔شریعت اسلامی میں دیگر تعلیمات سماویہ کی طرح شریعت اسلامی نے بھی فلاح وکامرانی کے راستوں پر گامزن ہونے کے احکام ومسائل اور ذلت ورسوائی سے بچنے کی تراکیب ومنہاج کما حقہ بیان فرما دیےہیں۔اسلام تمام بنی نوع انسان کو عموما اور اپنے نام لیواؤں کو خصوصا اللہ کے عتاب وعذاب سے بچنے کی تلقین کرتا ہے، اور ان اعمال کی نشاندہی کرتا ہے جو عقائد سے متعلقہ اور قبیح افعال پر مشتمل ہیں اور جن کی وجہ سے لوگ اللہ کے غیض وغضب کا نشانہ بن جائیں گے۔ جہنم کے عذاب سےچھٹکارا از بس ضرور ی ہے ۔فرمان باری تعالیٰ ہے
’’اے ایمان والو!اپنے آپ کو اور اپنے اہل وعیال کو جہنم کی آگ سے بچاؤ‘‘(التحریم:6)
زیر نظر کتاب مصر کے معروف عالم اور جامعہ ازہر کے استاد الشیخ الدکتور مصطفیٰ مراد کی کتاب (نساء أہل النار )کا ترجمہ ہے جسے شیخ سلیم اللہ زماں نے اردو قالب میں ڈھالا ہے۔اردو ترجمہ سہل اور سلیس ہے کتاب میں احادیث کی تخریج کا اہتمام بھی ہے ۔اگر حدیث کی صحت وضعف کی نشاندہی کر دی جاتی تو عامۃ الناس کے لیے مزید سہولت میسر ہو جاتی ۔ بہر کیف اس کتاب کو عورتوں سے متعلقہ ہونے کی وجہ سے ہر گھر کی زینت ہونا چاہیے۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
جہنم میں عورتوں کی کثرت کیوں؟ | 9 | |
مقدمہ | 11 | |
دوزخ میں عورتوں کی کثرت | ||
عورتیں اکثر دوزخی | 17 | |
جہنم کی آگ تیار ہو چکی! | 20 | |
آگ کے عذاب کی ابتداء | 22 | |
آگ کے دروازے | ||
آگ کے دروازے | 41 | |
پہلا دروازہ تاساتواں دروازہ | 41۔44 | |
اہل دوزخ کا لباس اور کھانا پینا | ||
اہل دوزخ کا لباس | 53 | |
اہل دوزخ کا کھانا | 54 | |
اہل دوزخ کا مشروب | 59 | |
اہل دوزخ میں سب سے ہلکے عذاب والا شخص | 65 | |
جہنمیوں کا کھانا | 66 | |
ستر ہزار لگامیں اور باگیں | 71 | |
جہنم کے داروغے | 72 | |
آتش جہنم آتش دنیا سے ستر گنا تیز ہوگی | 74 | |
دوزخ کی زنجیریں | 77 | |
آگ کا ایندھن | ||
آگ کا ایندھن | 81 | |
جہنم اور زیادہ کا مطالبہ کرے گی | 83 | |
آگ کی ایسی کنجیاں جو عورتوں کے درمیان عام ہیں | ||
شرک | 91 | |
جادو | 92 | |
ترک نماز | 94 | |
زیورات کی زکوۃ نہ دینا | 101 | |
زکوۃ ادا نہ کرنے والا آتش قبر میں | 103 | |
مردوں سے مشابہت | 105 | |
بے پردگی | 107 | |
بے پردگی اور اس کے نقصانات | 107 | |
بے پردگی کے چند خطرناک اور بھیانک نتائج | 129 | |
جوڑا اور وگ لگانا | 132 | |
چغلی کھانا | 133 | |
چغل خوری اور قتل | 138 | |
چغلی پر تجھے کیا کرنا چاہیے؟ | 139 | |
نافرمانی اور خاوند سے جھگڑا | 140 | |
کثرت کلام | 143 | |
چہرہ پیٹنا اور نوحہ خوانی کرنا | 144 | |
غیبت | 146 | |
لواطت صغریٰ | 148 | |
باہمی چپقلش اور مسلمان خواتین سے ترک تعلق | 149 | |
مسلمان خاتون کو کافرہ کہنا | 150 | |
ہمسائی کو اذیت پہنچانا | 151 | |
حلالہ کرنے اور حلالہ کروانے والی عورت | 152 | |
بیوی کو خاوند کے خلاف اکسانا | 153 | |
عورت کا طلاق کا مطالبہ کرنا | 154 | |
آگ کی ایسی کنجیاں جو عورتوں اور مردوں کے مابین مشترک ہیں | ||
کبائر | 155 | |
صغائر | 158 | |
آخر کی چند اصلاحی اشعار | 160 |