جدید مناہج کی حقیقت ( سوالات و جوابات )

جدید مناہج کی حقیقت ( سوالات و جوابات )

 

مصنف : صالح بن فوزان الفوزان

 

صفحات: 482

 

امت مسلمہ پر اللہ  رب العزت کابڑا حسان ہےکہ اس نے ایک طائفہ اور جماعت کےوجودکی  خوشخبری دی اور قیامت تک اسکے  وجود کی ضمانت فرمائی جو ہرجگہ اور ہرزمانے میں حق پر چلتے ہوئے حجت ودلیل سے لوگوں  پر غالب رہے گئی وہ لوگ تھو ڑی ہی تعداد میں ہوں گے مگر حق۔ جسے نبی کریم ﷺ کتاب وسنت کی صورت میں چھوڑ کر دنیا سے رخصت ہوئے۔ کو سینے سے لگا کر دل  ودماغ میں بسا کر اپنی زندگیاں گزاریں گے۔نبی کریمﷺ کی پیشن گوئی کے مطابق امت مسلمہ ہر طرف سے  فتنوں میں گھری ہوئی ہےاور نبوی  بشارت ہی کےمطابق صر ف ایک جماعت جو ’’ماأنا  اليوم وأصحابي‘‘ کے منہج پر  قائم ہے جسے نصوص کتاب وسنت  اوراسلاف ا مت کی تحریروں میں جماعت اہل سنت وجماعت اہل حدیث ،  فرقۂ ناجیہ، طائفہ منصورہ وغیرہ کےناموں سےیاد کیاگیا ہے کو چھوڑ کر بدقسمتی سے امت میں منتشر فرقے گروہ نت نئی ٹولیاں، احزاب اور جتھے انہی فتنوں کا نتیجہ ہیں ۔ زیرنظر کتاب ’’جدیدمناہج کی حقیقت (سوالات وجوابات)‘‘ شیخ صالح الفوزان کی اصلاح  امت کے سلسلے کی عربی تصنیف الأجوبة المفيده عن أسئلة المناهج الجديدة   کا ااردو ترجمہ  ہے  ۔یہ کتاب دور ِحاضر کےفتنوں بالخصوص عالمِ اسلام میں پھیلے ہوئےگمراہ فرقوں ، باطل افکار ونظریات ،منہج سلف کے مخالف مناہج واحزاب ہواپرستی، شبہات ،گمرہ گر ائمہ وقائدین وغیرہ سے متعلق 116 سوالات کےمدلل علمی اور بصیرت مندانہ جوابات پر مشتمل ہےجو عصر حاضر میں امت کے تمام ترطبقوں کی صحیح رہنمائی کےلیے  کسی سنگ میل سے کم نہیں ہے ۔اس کتاب میں  دو حاضر کے تمام فکری وتنظیمی ، حربی،اورتحریکی وسیاسی انحرافات کا مدلل جائزہ  لیاگیا ہے۔متبع سنت کے لیے بہت ہی مفید کتاب ہے خصوصاً نوجوان جو صحیح فکر اور صحیح راستہ کی تلاش میں ہیں انہیں اس کتاب میں  واضح منزل مقصود کار استہ ملے گا ۔ مولانا  عنایت اللہ سنابلی صاحب نے کتاب کا نہایت فصیح اور سلیس اردو ترجمہ  کیا ہے ۔اللہ تعالیٰ  مرتب ومترجم  اور ناشرین  کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے امت مسلمہ کےلیے نفع بخش بنائے ۔(آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
فہرست مضامین 3
عرض ناشر: فضیلۃ الشیخ عبد السلام سلفی﷾ 13
تقریظ: فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر وصی اللہ محمد عباس مدنی﷾ 16
عرض مترجم 20
مقدمہ کتاب 35
تیسرے ایڈیشن کا مقدمہ 39
تیسرے ایڈیشن کی بابت شیخ صالح فوزان ﷾کا اجازت نامہ 44
شیخ کے اجازت نامہ کا عکس 45
شیخ صالح فوزان ﷾ کے مختصر حالات زندگی 46
کتاب ’’الاجوبۃ المفیدۃ عن اسئلۃ المناہیج الجدیدۃ‘‘ 51
موسم گرما کے تربیتی مراکز (سمر کیمپ) اوران کے ذمہ داران کو نصیحت 51
نشید (گانے) صوفیاء کی ایجاد کردہ بدعت ہیں 52
فقہ الواقع سے کیا مراد ہے؟ 55
طریقہ نبوی کے مخالف اسلام  سے منسوب فرقوں سے اجتناب 58
بدعت گناہ سے سنگین اور بدتر ہے 62
کتاب وسنت کے مخالف فرقوں سے نسبت کرنے والا بدعتی ہے 64
فرقوں (جماعتوں) کاحکم 65
کیا دور حاضر کے فرقوں سے میل جول رکھا جا سکتا ہے؟ 66
مودوہ دور کے فرقوں ارو پارٹیوں سے تنبیہ وآگاہی 77
نقد اور تنبیہ میں خوبیوں کا ذکر نہیں کیا جائے گا 78
’’فرقہ تبلیغ‘‘سے آگاہی اور اس کے بار ے میں اہل علم کے فتاوے 80
جو بھی منہج اہل سنت وجماعت کی مخالفت کرے گا بہتر فرقوں میں داخل ہو گا 112
سلفی کہلانے میں کوئی حرج نہیں اور اس سلسلہ میں اہل علم کے اقوال 112
عائض قرآنی کے رجوع میں مغالطے 115
دعوت کی نشرواشاعت کے لیے حفظ قرآن کافی نہیں ہے 135
دعوت کا کام علماء کی ذمہ داری ہے اور امر با لمعروف ہر انسان جب استطاعت کر سکتا ہے 136
دعوت کی قلت قبولیت کا سبب 138
دعوت الی اللہ کے وسائل توقیفی ہیں 140
ایک داعی شیخ جو شرعی طریقوں سےجاہل ہے 141
حکمرانوں کو نصیحت میں اہل سنت وجماعت کا منہج 144
نقد وتردید میں موازانہ ضروری نہیں نہ ہی گمراہی کی اچھائیاں بیان کرنا جائز ہے 151
خوبیوں کا ذکر کئے بغیر اہل بدعت پر تنقید کی بابت آثار سلف 152
بدعتیوں کی تعریف کرکے دھوکہ میں ڈالنے کی سنگینی 159
اہل سنت کے خط کاروں کی تردید کا طریقہ 160
آج کے دور میں معتزلہ جہمیہ اور خوارج کے بارے میں گفتگو کرنے کاسبب؟ 164
’’ سید قطب‘‘ کی غلطیوں کے نمونے 165
سید قطب پر علامہ ابن عثیمین اور علامہ البانی ﷫ کی تنقید 166
محمد قطب کی جانب سے جمہور امت کی تکفیر 167
الشباب اسئلۃ ومشکلات ‘‘نامی کیسٹ کے مقرر کی باتیں 168
التوحید اولا‘‘ نامی کیسٹ کے مقرر کی باتیں 170
شرح الطحاویۃ ‘‘نامی کیسٹوں کے مقرر کی باتیں 171
یہودیوں سے ہمارا جھگڑا دینی نہیں ہے ‘‘یہ گھناؤ بات حسن البنانے کہی ہے 174
مسعری: جزیر عرب میں گرجا گھر قائم کرنا جائز قرار دیتا ہے 174
مسعری: سنت وشیعیت کو قریب کرنے کا نظریہ 175
مسعری: فقیہ اور بن لادن کو امام ابن باز ﷫ کی نصیحت 177
یومیہ اخبارات اور میگزینوں کے مشمولات پر نکیر کے لیے اسے مسجد میں پڑھنے والے داعی کی تردید 178
مسجد میں تصویریں لانا سنگین جرم ہے 179
تقریر یا خطبہ میں اخبار پڑھنا منکر نشر واشاعت ہے 180
بدعتیوں کے پیچھے نماز پڑھنے کا حکم 181
موجودہ فرقوں اور ٹولیوں سے نسبت رکھنے والوں پر نکیر 183
کسی خاص مذہب ومسلک یا عالم کے لیے تعصب کی مذمت 186
بعض شبہات کے سبب کچھ طلبہ کی دروس میں حاضری سے بے اعتنائی 188
خواہشات نفسانی اور فرقہ وار نہ تعصب سے متاثرنوجوانوں کو نصیحت 189
محمد سرور زین العابدین ‘‘ کی سنت سے جہالت وناواقفیت 196
علماء حرمین پر محمد سرور کی طعنہ زنی 197
محمد سرور کے یہاں لواطت کے جرم کی نوعیت وحیثیت 205
توحید کی تعلیم کو معمولی قرار دینے والوں کے نمونے 208
سید قطب کی جانب سے اسلامی معاشروں پرجاہلیت کا اطلاق 212
’’الامۃ الغائبۃ‘‘(غائب غیر حاضر امت)نامی کیسٹ کے مقرر کی اس عنوان سے کیا مراد ہے؟ 216
کتاب ’’القطبیۃ‘‘ 218
سب سے پہلے عقیدہ کا اہتمام ضروری ہے 219
عقیدہ حاصل کرنے کے مصادر 224
گرمائی مراکز میں موجودہ ڈراموں اور اداکاریوں کا حکم 231
حکمرانوں کو نصیحت کے شریعی طریقے 241
یہ قطب کے یہاں’’لاالہ الا اللہ‘‘ معنی ومفہوم 247
شیخ محمد عبدالوہاب کی دعوت اور حسن البنا کی دعوت کے درمیان موازنہ 251
حسن البناء کی زندگی کے تاریک صفحات 252
طائفۃ منصورہ اور فرقہ ناجیہ کے درمیان فرق کرنے والے کی تردید 261
فحاشی وبے حیائی کو آراستہ کرنے والے کا حکم 265
عقیدہ ومنہج کے درمیان فرق 268
فرقہ واریت اور پارٹی بندی کی خطرناکی بیان کرنا واجب ہے 268
فٹ بال مقابلے دیکھنے کا یکا حکم ہے؟ 269
منہج کی درستگی اور فساد 270
بدعتیوں کی کتابیں پڑھنے ارو کیسٹیں سننے سے تنبیہ وآگاہی 271
فرقہ ناجیہ منصورہ کی علامتیں 274
طالب علم کا اپنے استاذ کا ادب واحترام 278
متبدی طلبہ کو نصیحت 279
عالم کہلانے کا حقدار کو ن ہے؟ 279
بیداری کے نوجوان کی تعبیر پر تنبیہ 284
امت غافل تھی تا آنکہ بزعم خویش۔ حسن البناء کی تحریک آئی 284
کتاب وسنت کے مخالف مناہج سے آگاہ کرنا واجب ہے 279
طلب علم دعوت الی اللہ پر مقدم ہے 290
سلفیت نبی معصوم ﷺ سے منسوب ہے 455
دیگر فرقے اور پارٹیاں  غیر معصوم لوگوں سے نسبت رکھتی ہیں 455
ہرمسلمان کےلیے اچھی رہنمائیاں 456
دعوت کی ذمہ داری کون نبھائے 463
امابعد‘‘نامی کیسٹ اور کتابچہ کے مشمولات 464
اللہ عزوجل کو ضمیر سے پکانے والے کی بابت دائمی کمیٹی کافتوی 465
نفس پرست ارو فتنہ پر ورد دعاۃ کے مقاصد 466
قابل اقتداء علماء کرام کون ہیں؟ 473
امام ابن باز ﷫ کی مختصر سوانح 476
خوارج کے منہج سے تبیہ وتحذیر 479
اللہ اس کتاب اس کے رسول مسلمانوں کے امراء اور عام مسلمانوں کے لیے خو خواہی کی کی ذمہ داری انجام دینے کاحکم 479

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5.3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

ائمہادباردواسلاماسلامیاللہانساناہل حدیثبدعتتعلیمحدیثحقخطسلفسنتطلبہعربعربیعلمعلماءعلمیغالبقرآنقیامتمذہبمسجدنماز
Comments (0)
Add Comment