ازالۃ الشکوک جلد اول

ازالۃ الشکوک جلد اول

 

مصنف : رحمت اللہ خلیل الرحمن کیرانوی ہندی

 

صفحات: 685

 

مولانا رحمت اللہ کیرانوی﷫ اسلام اور اہل سنت کے بڑے پاسبانوں میں سے تھے۔ آپ علماء دیوبند مولانا قاسم نانوتوی و‌مولانا رشید احمد گنگوہی وغیرہم کے حلقۂ فکر کے ایک فرد تھے۔ جس زمانے میں ہزاروں یورپی مشنری، انگریز کی پشت پناہی میں ہندوستان کے مسلمانوں کو عیسائی بنانے کی کوششوں میں لگے ہوئے تھے، مولانا کیرانوی اور ان کے ساتھی مناظروں، تقریروں  اور تحریرکے ذریعے اسلامی عقائد کے دفاع میں مصروف تھے۔ ١٨٥٤‌ء یعنی جنگ آزادی سے تین سال قبل مولانا رحمت اللہ کیرانوی نے آگرہ میں پیش آنے والے ایک معرکہ کے مناظرہ میں عیسائیت کے مشہور مبلغ پادری فنڈر کو شکست دی۔جنگ آزادی ١٨٥٧‌ء میں مولانا کیرانوی حاجی امداد اللہ (مہاجر مکی) رحمۃ اللہ علیہ کی قیادت میں انگریز کے ساتھ قصبہ تھانہ بھون میں انگریز کے خلاف جہاد میں شامل ہوئے۔ اس کےبعد مولانا کیرانوی دیگر مجاہدین کی طرح ہجرت کرکے حجاز چلے گئے۔ یہاں موصوف  نے پادری فنڈر کی کتاب میزان الحق کا جواب اظہار الحق کے نام سے  تحریر فرمایا۔اور ایک نیک خاتون بیگم صولت النساء کے فراہم کردہ عطیے سے مکہ مکرمہ  میں ایک مدرسہ’مدرسہ صولتیہ‘قائم کیا۔ حجاز سے سلطان ترکی کے بلانے پر قسطنطنیہ (حالیہ استنبول) گئے اور وہا ں بھی  عیسائیوں سے مناظرےکئے ۔مولاناکیرانوی نےساری زندگی عیسائیت کے ردّ  میں عظیم الشان خدمات انجام دی ہیں اورکئی کتابیں تصنیف کیں۔ زیر نظر کتاب ’’ازالۃ الشکوک‘‘عیسائیت کےردّ میں بڑی اہم اور مفصل ومدلل کتاب ہے۔ بہادر شاہ ظفرؒ کے صاحبزادے ولی عہد مرزا فخر الدین کے پاس عیسائی پادریوں کی طرف سے 29 سوالات بھیجے گئے۔ تو مرزا فخر الدین کی درخواست پر مولانا رحمت اللہ کیرانوی نے ان سوالات کا جواب لکھنا شروع کیا جو کہ بعد میں 2 جلد میں ازالۃ الشکوک کے نام سے شائع ہوا۔ یہ کتاب سوا سو سال قبل 2 ضخیم جلدوں میں مدراس میں شائع ہوئی تهی اس کتاب کودوبارہ تحقیق و تسہیل کے ساتھ دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ کے محقق عالم حضرت مولانا عتیق احمد بستوی نے 4 جلد میں شائع کروایا۔

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 3
تقریظ حضرت سید محمد رابع حسنی ندوی دامت برکاتہم(ناظم ندوۃ العلماء لکھنو) 29
پیش لفظ حضرت مولانا حشیم ماجد مسعود عثمانی 31
اظہار الحق اور اس کے مولف حضرت مولانا رحمت اللہ کیرانوی‘ از حضرت مولانا سید ابوالحسن علی میاں ندوی 34
حضرت مولانا رحمت اللہ کیرانوی ایک معمار مجاہد 46
حضرت مولانا رحمت اللہ کیرانوی اورتحریک مدارس 87
عیسائی مشنریز کی سرگرمیاں اور مسلمان جائزہ۔ مشورے ،گذارشیں 112
رد عیسائیت میں عربی کی چند اہم کتابیں 138
جواد ساباط ہندوستان میں تیرہویں صدی ہجری میں عیسائی مشن کا ایک عرب حریف 147
عیسائی مشزیز کے مقابلے میں برصغیرکے علماء اور اہل دانش کی قابل قدر کوششیں 160
پادری سی۔جی۔ فنڈر 170
چند معروضات’’ازالۃ الشکوک‘‘ کے بارے میں 175
1۔مولانا کیرانوی کی تصنیفات کی زمانی ترتیب 176
2۔ازالۃ الشکوک کی اشاعت میں غیر معمولی تاخیر 177
3۔ازالۃ الشکوک کی وجہ تصنیف 180
4۔مرز فخر الدین اور ازالۃ الشکوک 182
5۔حضرت مولانا عبدالوہاب ویلوری اور ازالۃ الشکوک کی اشاعت 183
6۔ازالۃ الشکوک کی تصنیف کے وقت حضرت مولانا کیرانوی کا مقام 183
7۔مولانا رحمت اللہ کیرانوی اور ڈاکٹر وزیرخاں 185
8۔بعض خصوصیات 187
9۔رد عیسائی کے لیے پوری عملی تیاری 187
10۔تحقیق وتصنیف میں پتہ ماری اور صبر وثبات 189
11۔ناموافق حالات میں خدا کی ذات پر اعتماد اور خود اعتمادی 190
12۔ازالۃ الشکوک کے بعض مباحث 190
13۔رد عیسائیت پر کام کرنے والی شخصیات کا اعتراف وتحسین 191
14۔ازالۃ الشکوک کی تصنیف کے زمانے میں مولانا کیرانوی کے جذبات جہاد 192
15۔حضرت مولانا کیرانوی کا اثر بعد ادوار پر 193
16۔ازالۃ الشکوک کی قدیم وجدید اشاعتوں کے بارے میں ایک ضروری وضاحت 195
17۔چند باتیں ازالۃ الشکوک کی اس خدمت کے بارے میں 196
18۔فہرست کتاب کے بارے میں ایک وضاحت 197
19۔مولانا کیرانوی  اور تاریخ گوئی
20۔کلمات تشکر 199
ازالۃ الشکوک ادبی نقطہ نظر سے 201
خدا کی حمد 209
رسول مقبول ﷺ کی نعت 210
منقبت آل واصحاب 212
سبب تالیف کا بیان 213
مقدمہ (چار امور پر مشتمل ہے) 217
پہلا امر۔ ہر مذہب کے متبع کا اپنے مخالف کو برا کہنا، اور اس کی نظیریں 217
دو حکایتیں(حاشیہ میں) 221
دوسرا امر۔ ہر متبع کا اپنے مذہب کی تائید اور طرفداری کرنا 222
فرقہ پروٹسٹنٹ کے سیکڑوں پادریوں کا دانسہ طور پر مسلمانوں کو گمراہ کرنا اور اس کے چار وجوہات 228
پہلی وجہ 230
دوسری وجہ 231
تیسری وجہ 231
چوتھی وجہ 232
تیسرا امر۔ دسروں کی عیب گری کی وجہ سے پادریوں کی عیب گری کیا جانا 233
تین اہم نزاعی مسئلے 235
نسخ اور تحریف کا اجمالی بیان 235
مسئلہ تثلث کا اجمالی بیان 241
عشاء ربانی کا عقیدہ 246
سیل کی وصیتیں 247
پہلا شاہد 248
دوسرا شاہد 249
تیسرا شاہد: پادری فنڈر کی عبارت کے غلط ہونے کے وجوہ 250
پہلی وجہ: روح اللہ کے لفظ سے خدائی کا ثابت نہ ہونا 251
روح کی خدا کی طرف اضافت کی دس توجیہات 253
حسب مقام تین حکایات ایک متن اور دو حاشیہ میں 263
فائدہ عظیمہ: کتب عہد عتیق اور عہد جدید میں روح کے 13معانی 265
دوسری وجہ 272
تیسری وجہ 273
چوتھی وجہ 273
پانچویں وجہ 274
مفتاح الاسراء ‘کی عبارت کا ایک جائزہ 277
کلمہ اللہ کا اطلاق حضرت مسیح پر کیوں ہوا؟ 282
اردو ترجموں کی غلطی 284
ترجمہ کی تحریف 286
مولف میزان الحق ‘کی خدمت میں چند باتیں 291
پہلا سوال۔ معجزات محمدی کس طرح بات ہو ں گے؟ 295
جواب 295
قرآن میں معجزات محمدی کا ذکر 295
اول۔ معراج نبوی 295
معراج عقلا محال نہیں 300
معراج کے حسب حال دو حکایتیں 301
فائدہ۔ مسلمانوں کے نزدیک مسجد کو کہتے ہیں اور بیت المقدس کی تینوں حالتوں کا قرآن میں ذکر 303
پہلی بات 305
دوسری بات 306
تیسری بات 307
تحقیق دین حق کے اعتراض کا جواب 307
دوسرا معجزہ شق القمر 311
سورہ قمر کی پہلی آیت میں’’انشق‘‘ سے زمانہ مستقبل مراد نہ ہونے کے چار وجوہ 311
پہلی وجہ 311
دوسری وجہ 311
تیسری وجہ 312
چوتھی وجہ 315
پہلی حکایت 403
دوسری حکایت 404
تیسری حکایت 405
چوتھی حکایت 405
پانچویں حکایت 406
چھٹی حکایت 406
ساتویں حکایت 406
آٹھویں حکایت 407
نویں حکایت 409
قرآن کے حق میں بعض علماء کے دو بہترین قول 410
تین کار آمد باتیں 410
اعجاز قرآن کی عجیب وعظیم وجوہ 413
فضاحت اور بلاغت کےدس وجوہ 413
فصاحت کی پہلی وجہ 413
فصاحت کی دوسری وجہ 414
فصاحت کی تیسری وجہ 414
فصاحت کی چوتھی وجہ 415
فصاحت کی پانچویں وجہ 415
فصاحت وبلاغت کی شاہکار بعض آیات قرآنی 416
فصاحت کی چھٹی وجنہ 419
فصاحت کی ساتویں وجہ 419
دو حکایتیں 419
فصاحت کی آٹھویں وجہ 423
فصاحت کی نویں 423
فصاحت کی دسویں وجہ 424
فصاحت وبلاغت کے علاوہ مزید دس وجوہ اعجاز 425
پہلی وجہ 425
دوسری وجہ 425
تیسری وجہ 425
چوتھی وجہ 425
پانچویں وجہ 426
چھٹی وجہ 426
ساتویں وجہ: قرآنی آیات کا ان امور پر مشتمل ہونا جو انبیاء کی بعثت کا اصل مقصد ہیں 427
تنبیہ: قرآن کریم میں قصوں کے تکرار کے اسباب 431
آٹھویں وجہ : دلوں پر قرآن کی اثر انگیزی 434
مناسب حال چھ حکایتیں 434
پہلی حکایت 434
دوسری حکایت 435
تیسری حکایت 435
چوتھی حکایت 436
پانچویں حکایت 436
چھٹی حکایت 437
نویں وجہ 437
دسویں وجہ 437
قرآن کے بارے میں پادریوں کے شبہات اور ان کا جواب 439
پادری فنڈر کے شبہات اور ان کا جواب 439

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
21.3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment