ازالۃ الخفاء عن خلافۃ الخلفاء جلد4

ازالۃ الخفاء عن خلافۃ الخلفاء جلد4

 

مصنف : شاہ ولی اللہ محدث دہلوی

 

صفحات: 573

 

اسلام کاسیاسی نظام خلافت ہے اوراس  نظام کی  مثالی شکل خلافت راشدہ کے دور میں ہمیں نظرآتی ہے۔علمائے امت نے ہزاروں کتابیں لکھیں ہیں،جن سے  اس کی توضیح کی گئی ہے۔ازاں جملہ ان  کتابوں کے ایک کتاب شاہ ولی اللہ کی ہے۔اس کتاب میں بھی شاہ صاحب کا تبحر علمی اور قلمی روانی اپناایک اثردیکھاتی ہوئی نظرآتی ہے۔حضرت شاہ صاحب جہاں علوم نقلیہ وعقلیہ میں مہارت رکھتےتھےوہاں  وہ ایک صوفی بھی تھے۔چناچہ اس کتاب میں حضرت شاہ صاحب نے تینوں طرح کا استدلا ل فرمایا ہے ۔اس میں  مسلہ  خلافت کی توضیح ،خلفائے راشدین  کےفضائل ومناقب اور شیخین (ابوبکر وعمر ؓ)کی افضلیت وبرتری ثابت کرنےکی کو شش فرمائی ہے۔یہ کتاب دوحصوں میں منقسم ہےپہلے حصےکانام مقصداول ہےاور دوسرے حصےکانام مقصددوم ہے۔مقصداول میں قرآنی آیات ،احادیث نبویہ اوردلائل عقلیہ کے ساتھ خلفائے راشدین کی خلافت کو برحق ہوناثابت کیاگیاہے۔اورمقصددوم میں خلفائےراشدین کےکارناموں کابیان ہے۔مولاناعبد الشکور نےاسے بڑی دیانت داری کےساتھ اردوقالب میں ڈھالنےکی کوشش کی ہےاللہ ان کی محنت کو شرف قبول عطافرمائے۔
 

عناوین صفحہ نمبر
رسالہ تصوف فاروق اعظم ؓ 1
فصل اول حکم وافاوات فاروق اعظم ؓ 9
فصل ثانی 28
فصل ثالث 70
فصل رابع 86
پانچویں فصل مقامات سلوک کے وقائق کے بارے میں 111
چھٹی فصل آنحضرتﷺ کے طریقہ کے مطابق عمر ؓکا اپنی رعیت کی تربیت کرنا 127
ساتویں فصل بواسطہ عمر ؓسلسلہ صوفیہ کا تذکرہ 151
حضرت عثمان ؓکے مناقب 289
مناقب حضرت علی ؓ 405
فہرست نامکمل

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
20.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment