ازالۃ الخفاء عن خلافۃ الخلفاء جلد3
مصنف : شاہ ولی اللہ محدث دہلوی
صفحات: 559
اسلام کاسیاسی نظام خلافت ہے اوراس نظام کی مثالی شکل خلافت راشدہ کے دور میں ہمیں نظرآتی ہے۔علمائے امت نے ہزاروں کتابیں لکھیں ہیں،جن سے اس کی توضیح کی گئی ہے۔ازاں جملہ ان کتابوں کے ایک کتاب شاہ ولی اللہ کی ہے۔اس کتاب میں بھی شاہ صاحب کا تبحر علمی اور قلمی روانی اپناایک اثردیکھاتی ہوئی نظرآتی ہے۔حضرت شاہ صاحب جہاں علوم نقلیہ وعقلیہ میں مہارت رکھتےتھےوہاں وہ ایک صوفی بھی تھے۔چناچہ اس کتاب میں حضرت شاہ صاحب نے تینوں طرح کا استدلا ل فرمایا ہے ۔اس میں مسلہ خلافت کی توضیح ،خلفائے راشدین کےفضائل ومناقب اور شیخین (ابوبکر وعمر ؓ)کی افضلیت وبرتری ثابت کرنےکی کو شش فرمائی ہے۔یہ کتاب دوحصوں میں منقسم ہےپہلے حصےکانام مقصداول ہےاور دوسرے حصےکانام مقصددوم ہے۔مقصداول میں قرآنی آیات ،احادیث نبویہ اوردلائل عقلیہ کے ساتھ خلفائے راشدین کی خلافت کو برحق ہوناثابت کیاگیاہے۔اورمقصددوم میں خلفائےراشدین کےکارناموں کابیان ہے۔مولاناعبد الشکور نےاسے بڑی دیانت داری کےساتھ اردوقالب میں ڈھالنےکی کوشش کی ہےاللہ ان کی محنت کو شرف قبول عطافرمائے۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
مقصد دوم خلفائے اربعہ کے محاسن ومناقب | 2 | |
پہلا نکتہ | 4 | |
دوسرا نکتہ | 10 | |
تیسرا نکتہ | 15 | |
مناقب جمیلہ صدیق اکبر ؓ | 26 | |
مناقب جمیلہ فاروق اعظم ؓ | 154 | |
رسالہ فقہ عمر فاروق ؓعنہ | 308 | |
نوافل | 346 | |
جمعہ کا بیان | 354 | |
جنائز کا بیان | 356 | |
لحد کا حکم | 360 | |
کتاب الزکوۃ | 366 | |
کتاب الصیام | 371 | |
کتاب الحج | 377 | |
کتاب البیوع | 394 | |
کتاب النکاح | 406 | |
خلع | 436 | |
احکام خلافت وقضا | 443 | |
کتاب الحدود | 451 | |
مال غنیمت وصدقات اور فئے کی تقسیم | 467 | |
کتاب الفرائض والمیراث | 497 | |
متفرق ابواب | 504 | |
فہرست مکمل نہیں ہے |