استقبال رمضان ( فقہی مسائل ، تربیتی افادات اور طبی معلومات )
مصنف : محمد طیب محمد خطاب بھواروی
صفحات: 264
رمضان المبارک کے روضے رکھنا اسلام کےبنیادی ارکان میں سے ہے نبی کریم ﷺ نے ماہِ رمضان اور اس میں کی جانے والی عبادات ( روزہ ،قیام ، تلاوت قرآن ،صدقہ خیرات ،اعتکاف ،عبادت لیلۃ القدر وغیرہ )کی بڑی فضیلت بیان کی ہے ۔روزہ کے احکام ومسائل سے ا گاہی ہر روزہ دار کے لیے ضروری ہے ۔لیکن افسوس روزہ رکھنے والے بیشتر لوگ ان احکام ومسائل سےلا علم ہوتے ہیں،بلکہ بہت سے افراد تو ایسے بھی ہیں جو بدعات وخرافات کی آمیزش سے یہ عظیم عمل برباد کرلینے تک پہنچ جاتے ہیں ۔ کتبِ احادیث میں ائمہ محدثین نے کتاب الصیام کے نام سے باقاعدہ عنوان قائم کیے ۔ اور کئی علماء اور اہل علم نے رمضان المبارک کے احکام ومسائل وفضائل کے حوالے سے کتب تصنیف کی ہیں ۔ زیر نظر کتاب’’استقبال رمضان؟(فقہی مسائل،تربیتی افادات، اور طبی معلومات)‘‘مکتب توعیۃ ا الجالیات ،سعودی عرب کی مرتب شدہ گرانقدر کتاب ’’ کیف نستقبل رمضان‘‘ کااردو ترجمہ ہے۔اس کتاب کی افادیت کے پیش نظر جناب محمد طیب محمد خطاب بھوار وی ﷾نے اسے اردو قالب میں ڈھالا ہے ۔کتاب میں بیان کیےگئے سب مسائل قرآن مجید احادیث نبویہ، اورمحقق علماء کے اقوال سے ماخوذ ہیں۔اس کتاب میں رمضان المبارک کے فضائل وخصائص ،روزہ کے ،فوائد وثمرات،شرائط وواجبات،سنن ومستحبات،مباحات ومبطلات،تراویح وتماز تہجد،شب قدر،اعتکاف، صد الفطر، عید الفطر کے مسائل، ماہ رمضان اور روزہ سے متعلق بعض ضعیف اور موضوع احادیث،ماہ رمضان کی بعض بدعات،روزہ کے طبی اور روحانی فوائد، رمضان کے دوران کیے جانے والے نیک اعمال وغیرہ کو نہایت ہی شرح وبسط،جامعیت اور عمدگی کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔یہ کتاب اپنی نوعیت کی منفرد جامع ومانع اور عوام وخواص دونوں کےلیے یکساں مفید ہے ۔اس میں رمضان المبارک کا کوئی پہلو ایسانہیں ہے جو تشنہ چھوڑ دیا گیا ہو ۔اللہ تعالیٰ اس کے مرتبین ،مترجم وناشرین کی اس عمدہ کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عامۃ الناس کےلیے نفع بخش بنائے ۔(آمین)
عناوین | صفحہ نمبر |
حرف آغاز | 12 |
روزہ کا معنی اور مفہوم | 14 |
سابقہ ادیان ومذاہب میں روزے کا حکم | 14 |
اسلام میں روزے کا مرحلہ اور حکم | 16 |
روزے کے فضائل | 18 |
رمضان کے روزے کا حکم | 21 |
روزہ کے فوائد واثرات | 23 |
خصوصیات ماہ رمضان اور فضائل روزہ | 25 |
ماہ رمضان کی آمد کا ثبوت | 32 |
گواہی کے ذریعہ ماہ رمضان کا ثبوت | 32 |
فلکیاتی حساب پر بھروسہ کرنا | 33 |
چاند دیکھنے کے لیے دو ربین کا استعمال | 34 |
اختلاف مطالع | 35 |
اکیلام آدمی چاند دیکھے؟ | 37 |
کافر ملکوں میں رہنے والے مسلمان کیسے روزہ رکھیں | 38 |
سعودی عرب کے ساتھ روزہ رکھنے اور عید منانے کا حکم | 38 |
جسے طلوع فجر کے بعد ماہ رمضان کی آمد کا علم ہوا ہو | 39 |
ماہ رمضان کا استقبال کیسے کریں؟ | 40 |
استقبال رمضان میں شعبان کے ایک یاد دون کا روزہ رکھنا | 43 |
رمضان کا روزہ رکھنے میں لوگوں کی اقسام | 43 |
کافر | 43 |
بے نمازی | 45 |
بچہ | 46 |
مجنون | 51 |
عاجز | 52 |
کھانا کیسے کھلایا جائے | 53 |
حاملہ اور مرضعہ | 56 |
مجبوری کے تحت روزہ افطار کرنا | 58 |
مسافر | 62 |
سفر میں روزہ نہ رکھنے کی چند شرائط | 62 |
مسافر کے لیے روزہ رکھنا بہتر ہے یا چھوڑنا | 65 |
حیض ونفاس والی عورت | 68 |
عورت اور رمضان | 71 |
عورت اور عبادت | 72 |
عورت اور مطبخ | 74 |
عورت اور صدقہ وخیرات | 74 |
ارکان روزہ | 75 |
صبح صادق ہونے میں شک رکنا | 79 |
بروقت افطار کرنا | 83 |
کس چیز سے روزہ افطار کیا جائے؟ | 85 |
افطار کا وقت | 88 |
دوران روزہ اور روزہ افطار کرتے وقت کی دعا | 88 |
آداب روزہ | 90 |
زبان کا روزہ | 91 |
دل کا روزہ | 93 |
آنکھ کا روزہ | 94 |
کان کا روزہ | 95 |
پیٹ کا رزہ | 95 |
ہاتھوں اور پاؤں کا روزہ | 96 |
مباحات روزہ | 6 |
مسواک کرنا | 96 |
سرمہ لگانے اور کان میں قطرے ڈالنے کا حکم | 98 |
پاخانے کے راستے سے دوا دینا؟ | 99 |
پیٹ میں انڈوس کوپی داخل کرنے کاحکم | 99 |
جسم پر کوئی چیز لگانا | 99 |
میاں بیوی کی خوش طبعی کا حکم | 100 |
نشتر لگانے اور نکسیر کا حکم | 103 |
ٹیسٹ کے لیے خون نکلوانا | 104 |
دانت اکھڑوانا؟ | 104 |
گردے دھلوانا؟ | 104 |
غیر معدی ٹیکہ لگوانے کا حکم؟ | 104 |
زخموں کا علاج کروانا؟ | 104 |
کلی کرنے اور ناک میں پانی ڈالنے کا حکم | 105 |
خوشبو سونگھنے کا حکم | 105 |
اسپرے لینے کاحکم؟ | 106 |
بلغم اور تھوک نگلنا | 107 |
کھانا چکھنا | 108 |
مکروہات روزہ | 110 |
مبطلات روزہ | 110 |
جماع کرنا | 110 |
منی خارج کرنا | 113 |
کھانا پینا | 114 |
کھانے پینے کا متبادل | 114 |
جان بوجھ کر قے کرنا | 115 |
حیض ونفاس آنا | 115 |
روزہ کی نیت ختم کر لینا | 116 |
مرتد ہونا | 116 |
بے ہوش ہونا | 117 |
چند فروعی مسائل | 118 |
نماز تراویح یا قیام رمضان | 120 |
فضیلت تراویح اور اس کا حکم | 120 |
اوقات تراویح | 121 |
نیت تراویح | 121 |
رکعات تراویح | 121 |
جماعت تراویح | 122 |
نماز تراویح میں خواتین کی شرکت | 123 |
نماز تراویح کے لیے کرایہ پر امام رکھنا | 125 |
نماز تراویح کا طریقہ | 126 |
نماز تراویح کے ہر دور کعت کے درمیان ذکر کرنا | 128 |
نماز تراویح میں تلاوت | 129 |
تراویح کا اسلوب | 130 |
قرآن دیکھ کر تروایح پڑھانا کیسا ہے؟ | 132 |
مقتدیوں کا دروان تراویح قرآن اٹھائے رکھنے کاحکم | 133 |
نماز میں قراءت کرتےہوئے رونا | 133 |
ایک آیت کو بار بار دوہرانے کاحکم | 134 |
تراویح میں دعائے ختم القرآن کاحکم | 135 |
دعائے ختم القرآن میں متابعت کرناکیسا ہے؟ | 135 |
قنوت کے بعض مسائل | 136 |
قنوت سے فارغ ہونے کے بعد چہرہ پر ہاتھ پھیرنے کاحکم | 137 |
قنوت پر بابندی کرنے کاحکم | 137 |
امام کے ساتھ نماز فارغ ہونے کی فضیلت | 138 |
تراویح پڑھانے والے امام کے پیچھے عشاء کی نماز ادا رکرنا | 138 |
آخری عشرہ میں تراویح اور تہجد میں فرق | 139 |
نماز تہجد کی قضا | 140 |
سخاوت وفیاضی | 140 |
افطاری کروانا | 141 |
تلاوت قرآن | 142 |
قرآن پڑھتے وقت رونا | 145 |
رمضان میں عمرہ کرنا | 147 |
اعتکاف کے احکام ومسائل | 147 |
اعتکاف کی مشروعیت | 147 |
مستحبات اعتکاف | 148 |
مباحات اعتکاف | 148 |
مبطلات اعتکاف | 149 |
آخری عشرہ کی کمائی | 150 |
شب قدر کی تلاش | 152 |
شب قدر کی وجہ تسمیہ | 152 |
شب قدر کے فضائل | 153 |
وہ کونسی رات ہے؟ | 153 |
شب قدر کی علامات ونشانیاں | 158 |
شب قدر کی دعا | 159 |
صدقۃ الفطر | 160 |
صدقۃ الفطر کی فرضیت | 160 |
صدقہ الفطر کی حکمت | 160 |
صدقہ فطر کن لوگوں پرفرض ہے | 161 |
صدقہ فطر کی مقدار | 163 |
صدقہ فطر میں کونسی چیز دی جائے؟ | 164 |
صدقہ فطر کب واجب ہوتا ہے؟ | 166 |
صدقہ فطر ادا کرنے کا وقت | 167 |
صدقہ فطر کس جگہ ادا کی جائے | 169 |
صدقہ فطر کے معارف ومستحقین | 169 |
عید اور اس کےاحکام ومسائل | 170 |
نماز عید کا حکم | 171 |
عید کے آداب | 172 |
نماز عید کے لیے سنورنا اور خوشبو لگانا | 172 |
نماز عید سے پہلے کھانا | 173 |
عید گاہ جانا | 174 |
عید گاہ کی طرف پیدل جانا | 174 |
عورتوں اور بچوں کا عید گاہ جانا | 175 |
عیدکے دن تکبیر پڑھنا | 176 |
نماز عید کا وقت | 177 |
نماز عیدکے لیے اذان واقامت | 178 |
نماز عید کے لیے سترہ کا اہتمام | 178 |
نماز عید کا طریقہ | 179 |
عید کی دو رکعتوں میں قراءت | 181 |
اگر نماز عید یا کچھ حصہ چھوٹ جائے؟ | 183 |
خطبہ عید | 184 |