اسلامی زندگی قرآن حدیث کی روشنی میں

اسلامی زندگی قرآن حدیث کی روشنی میں

 

مصنف : ڈاکٹر محمد علی الہاشمی

 

صفحات: 418

 

اسلام ایک کامل دین اومکمل دستور حیات ہے، جوزندگی کے تمام شعبوں میں انسانیت کی راہ نمائی کرتا ہے، اسلام جہاں انفرادی زندگی میں فردکی اصلاح پر زوردیتاہے وہیں اجتماعی زندگی کے زرین اصول وضع کرتاہے،اسلامی نظامِ حیات میں جہاں عبادت کی اہمیت ہے وہیں معاملات ومعاشرت اور اخلاقیات کو بھی اولین درجہ حاصل ہے۔ ہمارے معاشرہ میں  بگاڑ کا ایک بڑا سبب   یہ ہےکہ  ہم ہمیشہ حقوق وصول کرنے  کےخواہاں رہتےہیں لیکن  دوسروں کےحقوق ادا کرنے سےکنارہ کرتے ہیں  اور جو انسان حقوق لینے اور دینے میں توازن رکھتا ہو وہ یقیناً ا س بگڑے ہوئے معاشرے میں بھی انتہائی معزز ہوگا  اور سکون کی زندگی بسر کرتا ہوگا۔ اصلاح معاشرہ  کے لیے  تمام اسلامی تعلیمات میں اسی چیز کو مدنظر رکھا گیا ہے ۔ زیر نظر کتاب  ’’ اسلامی زندگی قرآن وحدیث کی روشنی  میں  ‘‘ڈاکٹر شیخ محمدعلی الہاشمی ﷾ کی عربی   تصنيف  شخصية المسلم كما يصوغها الإسلام في الكتاب والسنةکا  اردو  ترجمہ  ہے  فاضل مصنف نے   اس  کتاب  ميں  کتاب وسنت کے نصوص کی روشنی میں ایک  مسلمان کی سچی تصویر کشی کی ہے اور جسم ، عقل اور روح کی تربیت، عقائد کی اصلاح، عبادات کی ادائیگی اور اخلاق  وکردار سے آراستگی سے متعلق اسلامی تعلیمات کو یکجا کردیا ہے ۔ انہوں نے  اسلامی تہذیب  ومعاشرت کےخدو خال  نمایاں کرنے کے  ساتھ ساتھ  مغربی تہذیب کے کمزور پہلوؤں، نقائص اور  عیوب کو  واضح کیا ہے  ارو اسلامی تہذیب کے ساتھ ان  کا موازنہ کر کے اسلامی  تہذیب کی برتری ثابت کی ہے ۔اللہ تعالیٰ   اس کتاب کو امت مسلمہ کےلیےنفع بخش بنائے اور مصنف  ومترجم  کی  جہود کو قبول فرمائے ۔ آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
مسلمان کا تعلق اپنے رب کے ساتھ 24
مسلمان کا تعلق اپنے نفس کے ساتھ 48
مسلمان کا تعلق اپنے والدین کے ساتھ 74
مسلمان کا تعلق اپنی بیو ی کے ساتھ 92
مسلمان کا تعلق اپنی اولاد کے ساتھ 120
مسلمان کا تعلق اپنے عزیزوں اور رشتہ داروں کے ساتھ 138
مسلمان کا تعلق اپنے پڑوسیوں کے ساتھ 156
مسلمان کا تعلق اپنے بھائیوں اور دوستوں کے ساتھ 178
مسلمان کا تعلق اپنے معاشرہ کے ساتھ 216
عرض مترجم 13
مقدمہ 15
مسلمان کا تعلق اپنے رب کے ساتھ
مسلمان بیدار قلب اور روشن بصیرت کا حامل ہوتاہے 24
حکم الہٰی کی اطاعت کرتاہے 25
اپنے متعلقین کے بارےمیں جوابد ہی کا احساس رکھتاہے 26
اللہ کے فیصلہ اور تقدیر پر راضی رہتاہے 26
توبہ واستغفار کرتا رہتا ہے 27
رضائے الہٰی کاحصول اپنا مقصد زندگی سمجھتا ہے 28
فرائض وارکان اور نوافل ادا کرتاہے 29
اس کی زندگی سراپابندگی اور عبادت ہوتی ہے 43
قرآن کی کثرت سے تلاوت کرناہے 45
مسلمان کا تعلق اپنے نفس کے ساتھ
تمہید 48
1۔جسم
کھانے پینے میں اعتدال سے کام لیتاہے 49
جسمانی ورزش کرتا رہتا ہے 50
اپنا بدن اور کپڑے صاف رکھتاہے 51
اپنی ہیئت درست رکھتاہے 56
ب۔عقل
علم کو مسلمان فضیلت اور شرف سمجھتاہے 61
علم کاحصول موت تک جاری رکھتاہے 62
مسلمان کو کس علم میں  مہارت رکھنی چاہیے؟ 66
اپنے خاص موضوع میں مہارت رکھتاہے 66
فکر کے دو یچے کھو لے رکھتا ہے 67
کوئی بیرونی زبان جانتاہے 67
ج۔روح
عبادت کے ذریعہ روح کو جلا بخشتاہے 69
نیک دوست کے ساتھ رہتا ہے اور ایمان کی مجلسوں میں شریک ہوتاہے 70
بکثرت مسنون دعائیں دہراتا رہتاہے 72
مسلمان کا تعلق اپنے والدین کے ساتھ
والدین کے ساتھ حسن سلوک کرتاہے 74
ان کی قدرو منزلت اور ان کے حقوق پہنچانتاہے 74
ان کے ساتھ حسن سلوک کرتا ہے خواہ وہ غیر مسلم ہوں 80
ان کی نافرمانی سے بہت ڈرتا ہے 80
پہلے ماں کی خدمت بجالاتاہے پھر باپ کی 81
ان کے دوستوں اور عزیزوں کے ساتھ حسن سلوک کرتاہے 84
وہ ان کے ساتھ کس طرح حسن سلوک کرتاہے؟ 86

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment