اسلامی تعلیمات ( مکتبہ اسلامیہ )
مصنف : پروفیسر ڈاکٹر حافظ محمد اسرائیل فاروقی
صفحات: 290
اسلام دینِ حق ہےاس کے عقائد سچے او رخالص ہیں ،اس کی عبادات سادہ او رانسانی فطرت کے عین مطابق ہیں اور اس کےپیغمبر حضرت محمد ﷺ ہیں جن کی سیرت مطہرہ بنی نوع انسان کے لیے اسوۂ حسنہ ہے ، آپ سب سے عظیم انسان ہیں جس کا اعتراف بعض انصاف پسند غیرمسلموں نے بھی ہے ۔انگریز مصنف مائکل ہارٹ نے تاریخ انسانی کے سو بڑے آدمیوں کی فہرست مرتب کی تو اس نے نبی کریم ﷺکے نام کو سرفہرست رکھا ۔سلسلہ انبیاء کےآخری پیغمبر حضرت محمد ﷺ ہیں اور اسلام آخری او رحتمی دین ہے جو قیامت تک تمام لوگوں کے لیے جامع اورعالمگیر منبع ہدایت ہے اسی فکری وعملی دعوت کے لیے شعبہ علوم اسلامیہ انجنیئرنگ یونیورسٹی ،لاہور گزشتہ نصف صدی سے نہایت اخلاص سےمصروف عمل ہے۔اس یونیورسٹی میں پروفیشنل تعلیم کے ساتھ ساتھ علوم اسلامیہ او رمطالعہ پاکستان ( سال اول اور سال دوم میں) بطور لازمی مضمون پڑھایا جاتا ہے ۔اس کے معاشرے پر مثبت اثرات نمایا ں نظر آتے ہیں ۔ کیونکہ اس مضمون کامقصد یہی ہے کہ ایک اچھے انجنیئر کے ساتھ ساتھ اچھے باکردار مسلمان کا ہونا بھی لازمی اور ضروری ہے۔زیر نظر کتاب ” علوم اسلامیہ” انجنیئرنگ یونیورسٹی ،لاہورکے طلباء کے لیے نصابی کتاب ہے جسے پروفیسر ڈاکٹر حافظ محمد اسرائیل فاروقی(چیئرمین شعبہ علوم اسلامیہ انجنیئرنگ یونیورسٹی،لاہور )اورڈاکٹر حافظ محمد شہباز( لیکچر شعبہ علوم اسلامیہ انجنیئرنگ یونیورسٹی،لاہور) نے انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے سال دوم کے طلباء وطالبات کے لیے مرتب کیا ہے ۔ مرتبین نے اس کتاب میں اگرچہ زیادہ تفسیر ی وتشریحی نکات بیان نہیں کئے تاہم انہوں نے انجنیئرنگ یونیورسٹی کے طلباء طالبات کو بطور خاص اور دوسرے اداروں کے طلباء کوبالعموم قرآن فہمی اور علم حدیث کی بنیادی معلومات فراہم کردی ہیں ۔لہذا اہل اسلام کےلیے اس کتاب کا مطالعہ مفید ہے ۔ افادۂ عام کےلیے اسے کتاب وسنت ویب سائٹ پر پبلش کیا کیا گیا ہے اللہ تعالی سے دعا کہ وہ اپنے فضل وکرم سے ہمارے سینوں کوفہم قرآن وحدیث کےلیے کھول دے (آمین)
عناوین | صفحہ نمبر | |
اعجاز القرآن | 15 | |
معجزہ قرآن | 15 | |
وجوہ اعجاز | 16 | |
فصاحت و بلاغت | 19 | |
پشین گوئیاں | 19 | |
عدم اختلاف | 20 | |
قوت تاثیر | 21 | |
قرآن باعث ہدایت | 21 | |
تعلیم فرائض چہار گانہ نبوت | 23 | |
قرآن کا جواب لانے کی طاقت نہیں | 24 | |
رسول امی ﷺ کی زبان سے ادا ہونا | 25 | |
حفاظت کا وعدہ | 25 | |
قوت دلائل | 26 | |
خلاصہ | 27 | |
اصول تفسیر | 28 | |
تفسیر کا لفظی و اصطلاحی معنی | 29 | |
تاویل | 32 | |
تفسیر القرآن بالقرآن | 33 | |
تفسیر القرآن بالحدیث | 33 | |
خلاصہ | 35 | |
اسلامی حدود و تعزیرات ، فلسفہ حکمت | 37 | |
فلسفہ حکمت | 51 | |
انسان برائی کا مرتکب کیوں ہوتا ہے؟ | 52 | |
آخرت کے عذاب سے چھٹکارا | 64 | |
سورۃ النور | 67 | |
سورۃ النور کا ترجمہ | 70 | |
سورۃ لقمان | 96 | |
سورۃ لقمان کا ترجمہ | 98 | |
حضرت لقمان کی چند نصیحتیں | 122 | |
حصہ دوم الحدیث | 137 | |
حفاظت و تدوین حدیث | 137 | |
صحاح ستہ اور ان کے مولفین کا تعارف | 144 | |
کتاب الجامع ، از بلوغ المرام لابن حجر العسقلانی | 153 | |
باب البر والصلۃ | 165 | |
نماز | 177 | |
زکوۃ | 190 | |
روزہ | 203 | |
حج بیت اللہ | 216 | |
جہاد فی سبیل اللہ | 233 | |
سیرت محمدیہ | 255 | |
مسلمانوں کا وطن چھوڑنا | 256 | |
ہجرت | 258 | |
دعوت اسلامی شاہی درباروں میں | 260 | |
قبائل کا مسلمان ہونا | 265 | |
غزوات | 266 | |
خطبہ | 267 | |
کنبہ کے حالات | 268 | |
بیویاں | 268 | |
خلق محمدی | 271 | |
تعلیمات مصطفویہ | 279 | |
منتخب آیات کا ترجمہ | 283 |