اسلامی ریاست اور غیرمسلم شہری
مصنف : حافظ محمد سعد اللہ
صفحات: 722
اللہ تعالیٰ کا پسندیدہ دین اسلام دینِ امن وسلامتی ہے اور یہ معاشرے میں رہنے والے تمام افراد کو ،خواہ ان کا تعلق کسی بھی مذہب اور رنگ و نسل سے ہو ، جان و مال اور عزت و آبرو کے تحفظ کی ضمانت عطا کرتا ہے ۔ ایک اسلامی ریاست میں آباد غیر مسلم اقلیتوں کی عزت اور جان و مال کی حفاظت کرنا مسلمانوں پر بالعموم اور اسلامی ریاست پر بالخصوص فرض ہے ۔ غیر مسلموں کے حقوق کا تحفظ جس انداز میں عہد رسالت مآب ﷺاور عہد خلفاے راشدین میں کیا گیا اس کی نظیر پوری انسانی تاریخ میں نہیں ملتی. حضور ﷺنے اپنے مواثیق، معاہدات اور فرامین کے ذریعے اس تحفظ کو آئینی اور قانونی حیثیت عطا فرما دی تھی۔جس کی تفصیلات کتب تاریخ وسیر اورکتب فقہ میں موجود ہے ۔ زیر نظرکتاب ’’اسلامی ریاست اور غیرمسلم شہری ‘‘ ڈاکٹر حافظ محمد سعد اللہ(ایڈیٹر شبعہ اردو دائرہ معارف اسلامیہ پنجاب یونیورسٹی ،لاہور ) کے جامعہ پنجاب میں ڈاکٹریٹ کے لیے پیش کے گئے تحقیقی مقالہ کی کتابی صورت ہے فاضل مصنف نے پورے دلائل اور تاریخی شہادتوں اور تقابلی مطالعہ سے اسلامی ریاست میں غیر مسلم رعایا کے تمام بینادی حقوق کے بارے میں اسلام کی فراخدلانہ اور منفرد تعلیمات کو یکجا کر کے پیش کیا ہے۔اور اسلام کے عالمی غالبہ کے زمانے میں بعض اوقات اسلامی حکومتوں کی طرف سے غیر مسلم رعایا پر لباس کی ہیئت اور سواری وغیرہ کے معاملے میں جو پاپندیاں لگائی جاتی رہیں صاحب کتاب نے ان کی حقیقت پرروشنی ڈالتے ہوئے تمام شکوک وشبہات کا ازالہ کیا ہے ۔ علاوہ ازیں غیرمسلموں کے حقوق کے حوالے سے مستشرقین کی طرف سے عاید کیے گئے اہم اعتراضات کا مفصل اور مدلل جواب دینے کے ساتھ ساتھ ان کا تجزیاتی جائزہ بھی لیا ہے ۔یہ کتاب غیر مسلموں کےحقوق کے حوالے سے اسلامی تعلیمات کی بہت اچھی تحقیقی دستاویز ہے جس کی بنیاد اصلی فقہی مآخذ اور بطور خاص برصغیر پاک وہند کے ہم عصر علماء کے جدید افکار ونظریات پررکھی گئی ہے اللہ تعالیٰ صاحب کتاب کی اس اہم تحقیقی کاوش کو شرفِ قبولیت سے نوازے ۔(آمین)
عناوین | صفحہ نمبر |
مقدمہ | 7 |
باب اول: اسلامی ریاست کے مقاصد اور رعایا کے ساتھ تعلقات کے بنیادی اصول | |
پہلی فصل: اسلامی ریاست کے قیام کا مقصد | 13 |
دوسری فصل: حکومت اور رعایا کے تعلق کی نوعیت | 21 |
تیسری فصل: اسلامی ریاست اور رعایا کے تعلقات کے بنیادی اصول | 29 |
باب دوم: حقوق انسانی اور اسلام | |
پہلی فصل: حقوق کا معنی اور اقسام | 85 |
دوسری فصل: حقوق انسانی کی اہمیت وعظمت | 97 |
تیسری فصل: حقوق انسانی کی قطعیت وابدیت | 109 |
چوتھی فصل: تحفظ حقوق کے لیے فکری ونظریاتی تربیت | 117 |
پانچویں فصل: تحفظ حقوق کے لیے عملی اقدامات | 125 |
باب سوم: اسلامی نظریاتی ریاست اور غیر مسلم | |
پہلی فصل: اسلامی ریاست کی تعریف | 139 |
دوسری فصل: اسلامی میں مسلم اور غیر مسلم کی تقسیم | 135 |
تیسری فصل: عقائد کی بنیادپر غیر مسلموں کی اقسام اور اسلامی نقطہ نظر | 155 |
چوتھی فصل: عملی رویہ کے اعتبار سے غیر مسلموں کی مختلف اقسام اور اسلامی ریاست | 161 |
پانچویں فصل: عقد ذمہ کی تعریف اور آئینی حیثیت | 173 |
چھٹی فصل: عقد ذمہ کا حکم مشروعیت کی حکمت اور شرائط | 189 |
باب چہارم: غیر مسلموں کے سماجی وتمدنی حقوق | |
پہلی فصل: سماجی وتمدنی حقوق۔ اہمیت وضرورت | 201 |
دوسری فصل: غیر مسلموں کے ساتھ نیکی اور انصاف کا حکم | 209 |
تیسری فصل: باہمی میل جول اور سلام ودعا کا حق | 225 |
چوتھی فصل: سماجی مراسم وتعلقات قائم کرنے کاحق | 237 |
پانچویں فصل: غیر مسلموں سے قلبی اور راز درانہ تعلق | 259 |
باب پنجم: غیر مسلموں کے عمومی بنیادی حقوق | |
پہلی فصل: عمومی حقوق اور اس سلسلے میں شریعت کا عمومی قاعدہ | 275 |
دوسری فصل: جان کے تحفظ کا حق | 285 |
تیسری فصل: مال وجائیداد اور عزت کے وآبرو کے تحفظ کا حق | 303 |
چوتھی فصل: ہر قسم کی زیادتی سے بچاؤ کا حق | 321 |
پانچویں فصل: کا روبار کی آزادی کاحق | 333 |
چھٹی فصل: شخصی آزادی کا حق | 339 |
ساتویں فصل: آزادانہ نقل وحرکت اور اقامت کا حق | 347 |
باب ششم: غیر مسلموں کے مذہبی حقوق | |
پہلی فصل: اسلام اور عقیدہ مذہب کے آزادی | 359 |
دوسری فصل: غیر مسلموں کے لیے عقیدہ مذہب کی آزادی | 389 |
تیسری فصل: مذہبی عبادات ورسوم کی آزادی چند تاریخی نظائر | 405 |
چوتھی فصل: معابد کی بقاد وتعمیر کاحق | 417 |
پانچویں فصل: شخصی وعائلی معاملات میں آزادی | 437 |
باب ہفتم: غیر مسلموں کے سیاسی وانتظامی حقوق | |
پہلی فصل: غیر مسلموں کا مسلمانوں کے مساوی الحیثیت بننے سے انکار | 457 |
دوسری فصل: سیاسی یاسرکاری عہدے حق نہیں امانت ہیں | 467 |
تیسری فصل: پالیسی ساز کلیدی عہدے اور غیر مسلم | 475 |
چوتھی فصل: انتظامی عہدے اور غیر مسلم۔ اسلامی نقطہ نظر | 491 |
پانچویں فصل: انتخابات میں حصہ لنیے کا حق | 507 |
چھٹی فصل: غیر مسلم رعایا کے ساتھ خلفاء اسلام کی رواداری | 517 |
باب ہشتم: غیر مسلموں کے حقوق۔ اعتراضات وشبہات کا تجزیہ | |
پہلی فصل: جزیہ۔ اعتراضات کا تحقیقی وتنقیدی جائزہ | 543 |
دوسری فصل: ذمیوں پر مخصوص ہئیت ولباس وغیرہ کی پابندی | 577 |
تیسری فصل: مذہبی تبلیغ واجتماع پر پابندی غلط فہمی کا تجزیہ وازالہ | 583 |
چوتھی فصل: حکم نبوی پر یہودی سردراوں کا قتل۔ تحقیقی جائزہ | 601 |
پانچویں فصل: یہود کا مدینہ سے اخراج تجزریاتی مطالعہ | 623 |
چھٹی فصل: غیر مسلموں پر راستہ تنگ کرنے کا معاملہ تجزیاتی مطالعہ | 659 |
خلاصہ بحث | 664 |
نتائج بحث | 678 |
مصادر ومراجع | 683 |