اسلامی نظریہ ضرورت

اسلامی نظریہ ضرورت

 

مصنف : عبد المالک عرفانی

 

صفحات: 281

 

دنیا میں ہمیشہ تغیرات اور تبدیلیاں آتی رہتی ہیں۔کبھی کوئی ایسا دور نہیں گزرا کہ اس عالم میں جمود طاری ہو گیا ہو۔انسان کی ساری تاریخ انقلاب اور تغیرات سے بھری پڑی ہے۔لیکن موجودہ صدی میں تغیرات اور تبدیلیوں کی رفتار بہت تیز ہوگئی ہے۔ان تغیرات وتبدیلیوں نے امت مسلمہ کو ایک چیلنج سے دوچار  کر دیا ہے۔ایسا چیلنج جس کا تعلق براہ راست فقہ اسلامی کے احیاء اور تدوین نو سے ہے۔اس چیلنج سے عہدہ برا ہونے کے لئے جہاں اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ جدید تمدنی مسائل کا حل کتاب وسنت کی روشنی میں اجتہاد کے ذریعے تلاش کیا جائے وہیں جدید اسلوب کے مطابق فقہی کتب کی تدوین واشاعت کی ضرورت بھی بڑھ گئی ہے۔اس ضرورت کو پورا کرنے کے لئے متعدد ادارے اپنی اپنی استطاعت کے مطابق کام کر رہے ہیں۔شریعہ اکیڈمی ،بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد نے اپنے آغاز سے ہی اس طرف توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔چنانچہ فقہ اسلامی  کے اہم موضوعات پر تحقیقی کام کے علاوہ اساسی کتب کے تراجم اور جدید اسلوب میں شریعہ مونو گرافکس کی ترتیب واشاعت کاکام بھی جاری وسار ی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ” اسلامی نظریہ ضرورت ” بھی اسی سلسلےکی ایک کڑی ہے،جس میں اسلامی نظریہ ضرورت پر جدید اسلوب میں بحث کی گئی ہے۔یہ کتاب محترم ڈاکٹر عبد المالک عرفانی صاحب کی تصنیف ہے جس میں انہوں نے ضرورت،اکراہ،ضرر ،مشقت،حاجت ،عموم البلوی،خصوص البلوی،حرج ،خوف ،فساد اور تخفیف ورخصت کی مباحث پر تفصیل سے روشنی ڈالی ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف موصوف کی اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
رموز 5
پیش لفظ 7
دیباچہ 9
باب اول حالت ضرورت 19
ضرورت 19
اضطرار 27
اکراہ 37
ضرر 49
مشقت 59
حاجت 67
عموم البلویٰ 75
خصوص البلویٰ 83
حرج 115
خوف 119
فساد 125
باب دوم ضرورت کی فقہی تطبیقات 129
تحفیف و رخصت 129
حجر 135
حیلہ شرعی 143
باب سوم نظریہ ضرورت اور وسائل اجتہاد 149
اجتہاد 149
قیاس 155
استحسان 161
استصلاح 169
عرف 177
باب چہارم نظریہ ضرورت اور معاشرہ 189
مذہب 189
اخلاق 197
عمل ارتقاء 209
حکومت 215
باب پنجم نظریہ ضرورت مغربی قانون میں 233
ضرورت کا مفہوم و اہمیت 236
ہنگامی حالت 236
انقلاب 237
مارشل لاء 244
کتابیات 249
اشاریہ 265

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment