اسلامی معاشرت
مصنف : محمد بن جمیل زینو
صفحات: 290
اللہ تعالی نے کائنات کو عدم سے وجود عطا کیا اور اس میں اشرف المخلوقات حضرت انسان کو پیدا کیا اور انسانوں کےلیے مقصد حیات اپنی عبادت متعین فرمایا۔انسانوں کی راہنمائی کی غرض سے انبیاء و رسل کومبعوث فرمایا۔انبیاء کرام ؑ نے عہد الست کی یادہانی کے ساتھ ساتھ اصلاحِ معاشرہ کا عظیم فریضہ بھی سرانجام دیا جس کےنتیجے میں ایک ایسا اسلامی معاشرہ وجود میں آتا ہے جو اسلامی معاشرت کی صحیح عکاسی کرتا ہے۔اسلامی معاشرت کی بنیاد تقویٰ، مساوات ،اخوت، انصاف ،ایثار، دوسروں کی جان ،مال،عزت کی حفاظت اور تکریمِ انسانیت کے بلند اصولوں پر قائم ہے ۔بلاشبہ اسلامی معاشرت ایک عظیم معاشرت ہے ،جس کی عظمت کا اندازہ اس بات سےلگایا جاسکتا ہے کہ انبیاء کرام نے توحید ورسالت کے بعد سب سے زیادہ توجہ اور اپنی تمام ترتوانیاں اصلاح معاشرہ کے لیے وقف کیں۔اسلامی معاشرت کے فیوض وبرکات اور ثمرات سے متفید ہونے کے لیے اسلامی طرز ِمعاشرت کو اپنی زندگیوں میں حقیقی طور پر نافذ کرنے کی ضرورت ہے ۔زیر نظر کتاب ’’ اسلامی معاشر ت ‘‘ سعودی عرب کے معروف عالم دین شیخ محمد بن جمیل زینو کی عربی کتاب “توجيهات الاسلامية لاصلاح الفرد والمجتمع‘‘ کا ترجمہ ہے ۔ جس میں انہوں نے اسلامی طرزِ معاشرت کے قیام کے لیے جو امور بنیادی کردار اداکرتے ہیں انہیں شیخ صاحب نے بڑے احسن انداز میں بیان کیا ہے ۔شیخ جمیل زینو اس کتاب کے علاوہ متعدد مفید علمی کتب کے مؤلف ہیں ان میں سے کئی کتب کے اردو تراجم بھی ہوچکے ہیں۔کتاب ہذا کا ترجمہ کی سعادت مولانا عبد الستار قاسم (فاضل جامعہ سلفیہ) نے حاصل کی ہے ۔ اللہ تعالی کتاب کے مولف ،مترجم اور ناشرین کو جزائےخیر سے نوازے اور کتاب کا نفع عام فرمائے (آمین)
عناوین | صفحہ نمبر | |
پیش لفظ | 7 | |
مترجم کے قلم سے | 12 | |
اسلام کے بنیادی خصائص | 14 | |
اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے | 16 | |
ارکان اسلام | 20 | |
ارکان ایمان | 22 | |
اللہ تعالیٰ کہاں ہے | 33 | |
اسلام کو ختم اور تباہ کر دینے والے عمال | 42 | |
اللہ کے علاوہ کسی کی قسم نہ اٹھائیں | 56 | |
نماز کی فضیلت اور اس کے چھوڑنے پر سخت وعید | 63 | |
احکام نماز | 74 | |
روزہ اور اس کے فوائد | 106 | |
حج وعمرہ کی اہم معلومات | 111 | |
رسول اللہﷺ کا اخلاق حسنہ | 128 | |
ہم اپنی اولاد کی تربیت کیسے کریں | 143 | |
اخلاق و آداب | 153 | |
بدعات | 172 | |
دعوت دینے والے کے بنیادی اوصاف | 183 | |
جہاد | 190 | |
خلاف سنت امور | 202 | |
تصویر اور مجسموں کے متعلق اسلام کا حکم | 231 | |
کیا تمباکو نوشی حرام ہے | 241 | |
ائمہ محدثین کا حقیقت پر عمل کرنا | 245 | |
اسلام میں عورت کا مقام | 261 | |
چند مسنون دعائیں | 274 |