اسلامی معاشرہ میں عورت کا مقام
مصنف : امین احسن اصلاحی
صفحات: 229
اسلام زندگی کے ہر شعبوں میں مکمل رہنمائی فراہم کرتا ہے ۔ کسی پہلو کے متعلق اس نے کوئی تشنگی نہں چھوڑی ۔ ہر باب میں اصولی اور جامع رہنمائی اس نے فراہم کر دی ہے ۔ انسانی معاشرت کا ایک اہم ترین اور اساسی مسلہ عورت اور مرد کے باہمی تعلقات کا ان کے تعین میں کئی انسانی سماجوں نے ٹھوکریں کھائیں ہیں ۔ اور اس باب میں افراط و تفریط کا شکار ہوئے ہیں ۔ اسلام نے اس نازک ترین پہلو کی طرف ایک مناسب اور معتدل تعلیم دی ہے ۔ دوسری طرف وہ انسانی معاشرے جو اس حوالے سے افراط کا شکار ہوئے ہیں ان میں سے ایک موجودہ مغرب بھی ہے ۔ صد افسوس کہ اس سلسلے میں ان کے افکار و خیالات سے مسلمان بھی متاثر ہو رہے ہیں اور بالخصوص ہماری قوم کا وہ طبقہ ان سے متاثر ہو رہا ہے جو قیادت و سیادت کے منصب پر فائض ہے ۔ وہ ایک طرف تو دیکھتے ہیں کہ جس قوم کی وہ قیادت کر رہے ہیں وہ بڑی پختگی کے ساتھ اسلامی روایات کو تھامے رکھنے کا عزم کیے بیٹھی ہے ۔ اور دوسری طرف وہ مغربی ذہن و فکر کے حامل ہونے کی وجہ سے مغربی اقدار کو بھی اپنانا چاہتے ہیں ۔ ان حالات میں انہوں نے منافقت کی روش بطور پالیسی کے اپنا رکھا ہے ۔ تاکہ قوم کے اندر بھی اعتماد بحال رہے اور اپنی مغرب نوازی کا فریضہ بھی ادا ہوتا رہے ۔ اور بتدریج قوم کے اندر تبدیلی لانے میں بھی کامیاب ہوجائیں ۔ زیرنظرکتاب میں انہی دو پہلوؤں کی طرف بالخصوص روشنی ڈالنے کی کوشش کی گئی ہے کہ ایک طرف عورت کے بارے میں اسلام کی دی گئی اصولی ہدایات واضح کرنے کوشش کی گئی ہے اور دوسری طرف مسلم لیڈر شپ کے منافقانہ روش کو آشکار کیا گیا ہے ۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
عرض ناشر | 9 | |
دیباچہ | 13 | |
تمہید | 15 | |
باب 1 ہوا کا رخ | 20 | |
عورتوں کی آزادی اور حقوق سے متعلق ہمارے لیڈروں کے نظریات | 20 | |
بیگمات کے نظریات | 24 | |
زنانہ نیشنل گارڈز | 31 | |
زنانہ کالجوں کا رنگ | 37 | |
مخلوط کالجوں کا حال | 38 | |
ڈرامے اور مینا بازار | 40 | |
بیرونی ممالک میں ہماری خواتین کا تعارف | 43 | |
زہر آلود تحریریں | 46 | |
آغا خاں کی رہنمائی | 58 | |
دھمکیاں | 63 | |
ان کوششوں کا مجموعی اثر | 68 | |
گزشتہ مباحث کا خلاصہ | 73 | |
نظام اسلامی کے قیام کا دعویٰ | 78 | |
باب 2 نظریہ مساوات مردوزن شریعت کی کسوٹی پر | 83 | |
وہ مساوات جس کو اسلام تسلیم کرتا ہے | 88 | |
وہ مساوات جس کو اسلام تسلیم نہیں کرتا | 95 | |
مغربی نظریہ مساوات کے قائلوں سے گزارش | 106 | |
باب 3 پردہ | 110 | |
پردہ سے متعلق مسائل کی تفصیل قرآن وحدیث میں | 111 | |
عورتوں کا اصل میدان عمل | 112 | |
عورتوں اور مردوں کے آزادانہ اختلاط کی ممانعت | 115 | |
گھر سے باہر نکلنے کی صورت میں عورت کے لیے ہدایات | 118 | |
گھر کے اندر کا پردہ | 127 | |
بعض تفصیلات حدیث میں | 135 | |
بعض مستثنیات | 143 | |
بعض شبہات کا ازالہ | 146 | |
مخالفین پردہ سے گزارش | 147 | |
باب 4 پیش نظر اخلاقی انقلاب | 149 | |
لیڈر عورتوں کے لیے قرآن کی ہدایات | 154 | |
عام عورتوں کے لیے اخلاقی نصب العین | 157 | |
خانہ داری | 167 | |
آئیڈیل بیوی | 169 | |
ہرجائی عورت | 170 | |
فیشن ایبل عورت | 171 | |
عفت کی اہمیت | 173 | |
باب 5 حکومت میں ع ورتوں کی مساویانہ حصہ داری کے عقلی دلائل اور ان پر تبصرہ | 175 | |
پہلی دلیل | 176 | |
دوسری دلیل | 179 | |
تیسری ، چوتھی ، پانچویں اور چھٹی دلیل | 181 | |
باب 6 عورت کی معاشی اور سیاسی مصروفیتوں کے مضور پہلو | 196 | |
نقصانات جو خود عورت کو پہنچتے ہیں | 197 | |
نقصانات جو خاندان اور معاشرہ کو پہنچتے ہیں | 201 | |
روس کے تجربات | 205 | |
امریکہ میں خاندانی نظام اور معاشرہ کا حال | 213 | |
نقصان جو ریاست کو پہنچتا ہے | 218 | |
باب 7 اسلامی ریاست میں عورتوں کے حقوق وفرائض | 221 | |
عورت کے حقوق | 222 | |
عورت کی ذمہ داریاں | 224 |