اسلامی حکومت کا فلاحی تصور

اسلامی حکومت کا فلاحی تصور

 

مصنف : محمد سعید الرحمن علوی

 

صفحات: 179

 

“اسلام” امن وسلامتی اور صلح وآشتی کا نام ہے۔جو شخص نبی کریم ﷺ کی لائی ہوئی شریعت پر عمل کرتا ہے اسے مسلمان کہا جاتا ہے۔اسلام ایک کامل دین اورمکمل دستور حیات ہے، جوزندگی کے تمام شعبوں میں انسانیت کی راہ نمائی کرتا ہے، اسلام جہاں انفرادی زندگی میں فردکی اصلاح پر زوردیتاہے وہیں اجتماعی زندگی کے زرین اصول وضع کرتاہے،اسلامی نظامِ حیات میں جہاں عبادت کی اہمیت ہے وہیں معاملات ومعاشرت اور اخلاقیات کو بھی اولین درجہ حاصل ہے،اسلام کاجس طرح اپنانظامِ معیشت ہے اوراپنے اقتصادی اصول ہیں اسی طرح اسلام کا اپنانظامِ سیاست وحکومت ہے،اسلام کا نظامِ سیاست وحکم رانی موجودہ جمہوری نظام سے مختلف اوراس کے نقائص ومفاسد سے بالکلیہ پاک ہے،لیکن اسلام میں سیاست شجرِ ممنوعہ نہیں ہے،یہ ایسا کامل ضابطہٴ حیات ہے جو نہ صرف انسان کو معیشت ومعاشرت کے اصول وآداب سے آگاہ کرتا ہے، بلکہ زمین کے کسی حصہ میں اگراس کے پیرو کاروں کواقتدار حاصل ہو جائے تووہ انہیں شفاف حکم رانی کے گربھی سکھاتاہے، عیسائیت کی طرح اسلام”کلیسا“ اور” ریاست“ کی تفریق کاکوئی تصورپیش نہیں کرتا۔ زیر تبصرہ کتاب” اسلامی حکومت کا فلاحی تصور”محترم مولانا سعید الرحمن علوی صاحب کے مختلف مقالات کا مجموعہ ہے۔جس میں انہوں نے قرآن وسنت کی روشنی میں اسلامی حکومت کے فلاحی تصور،اسلام کے نظام عدل وانصاف  کو بیان فرمایا ہے کہ آج کا دکھی انسان اسلام کے سائے میں ہی چین اور سکون کی زندگی گزار سکتا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اوران کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
تشکر 9
پیش لفظ 11
اسلامی حکومت کا فلاحی تصور 13
اقتصادی مسائل کا حل قرآن و سنت اور فقہ کی رو سے 81
الحجر ۔ حجر کے لغوی شرعی تحقیق 131
تعارف 175

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment