اسلامی عقائد اردو ترجمہ شرح عقیدہ طحاویہ
مصنف : علامہ ابن ابی العز الحنفی
صفحات: 676
اعمال صالحہ کا اعتبار ایمان پر موقوف ہے اس لیے کہ ایمان اصل ہے ۔ امام بخاری نے اعتقادی اصولوں کو کتاب الایمان اور کتاب التوحید کے تحت نہایت مفصل او رمدلل بیان فرمایا ۔امام ابوداؤد اوربعض دیگر آئمہ کرام نے ان اصولوں کو کتا ب السنۃ کے تحت ذکر کیا ہے جہاں اثباتی انداز میں اللہ کی ربوبیت، الوہیت اس کے اوصاف کا ذکر فرمایا ہے وہاں منفی انداز میں ان فرقوں کو گمراہ قرار دیا جنہوں نے اللہ کی صفات کا انکار کیا ۔ مسائل عقیدہ پر خصوصیت کے ساتھ بعض جلیل القدر اہل علم نے عقائد کے عنوان پر کتابیں تالیف کی ہیں ۔شیخ الاسلام ابن تیمیہ نے العقیدۃ الواسطیہ، العقیدۃالحمویہ،شرح العقیدہ الاصفہانیہ او رامام طحاوی نے العقیدۃالطحاویہ کے نام سے رسائل تالیف فرمائے۔ ان کے علاوہ بعض دیگر محدثین نے نہایت عمدہ او رمؤثر انداز میں کتابیں تالیف کیں۔ہنوز یہ سلسلہ جاری وساری ہے۔ زیرنظر کتاب ’’اسلامی عقائد اردور ترجمہ شر ح عقیدہ طحاویہ‘‘علامہ ابو جعفر الورّاق الطحاوی کی عقیدہ کے موضوع پر معروف کتاب ’’ العقیدہ الطحاویہ ‘‘ کی شرح کا اردو ترجمہ ہے ۔ عقید ہ طحاویہ کی یہ ضخیم شرح علامہ ابن ابی العز الحنفی نےترتیب دی ۔جس میں احسن انداز میں اسلامی عقائد کا احاطہ کیا گیا ہے اور اہل سنت والجماعت کےعقائد بیان کیے گئے ۔ہیں۔ کتاب مذکور کی خو بی یہ ہے کہ تمام اسلامی عقائد کو مختصراً بیان کردیا گیا ہے اور باطل فرقوں کے بالمقابل اہل سنت والجماعت کے افکارونظریات کی نمائندگی کی گئی ہے یہ شرح اپنی اہمیت وافادیت کے باعث تقریبا تمام مدارس عربیہ،جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ اور دیگر سعودی عرب کی جامعات وکلیات کے نصاب میں شامل ہے۔کتاب کے آغاز میں علامہ ناصر الدین البانی کامقدمہ نہایت قیمتی نادر معلومات کا خزانہ ہے جس میں انہو ں نے احادیث کے بارے میں نادر معلومات بہم پہنچائی ہیں۔ علامہ زاہد الکوثری اور ان کے شاگرد علامہ ابو غدہ کے اعتراضات کے جس علمی تحقیقی انداز میں انہوں نے پوسٹ مارٹم کیا ہے یقیناً انہی کا حصہ ہے ۔ شرح عقیدہ طحاویہ کا یہ سلیس و آسان فہم ترجمہ معروف عالم دین مصنف ومترجم کتب کثیرہ مولانا محمد صادق خلیل نے تقریبا تیس سال قبل شائع کر کے اپنے ادارہ ضیاء السنۃ سے شائع کیا ہے جسے مدارس کے اساتذہ وطلباء کے ہاں بڑی مقبولیت حاصل ہوئی ۔اللہ تعالیٰ ان کی اس کاوش کوقبول فرمائے اور ان کےمیزان حسنات میں اضافہ فرمائے (آمین)
عناوین | صفحہ نمبر |
مقدمہ | 12 |
چند وضا حتیں ملاحظہ فرمائیں | 19 |
پہلی وضاحت | 19 |
دوسر ی وضاحت | 20 |
امام ابو حنیفہ کے بارے میں علامہ البانی کا قول | 21 |
تیسری وضاحت | 24 |
علامہ البانی کی تخریج پر ابو غدہ کی تنقید | 25 |
علامہ البانی کی عبارات میں تناقض | 27 |
مقدمہ | 31 |
عقیدہ طحاویہ کے مؤلف کے حالات | 36 |
ابن یونس کا قول | 37 |
ذہبی کا قول ؛ | 37 |
ابن کثیر کا قول | 37 |
تصانیف امام طحاوی | 37 |
وفات | 38 |
مقدمہ | 39 |
تخریج کا نیا انداز | 39 |
اعتراض | 40 |
تفصیلی جواب | 40 |
وضاحت کے لیے ایک مثال | 41 |
پہلا اعتراض | 41 |
دوسرا اعتراض | 42 |
تیسرا اعتراض | 42 |
چوتھا اعتراض | 42 |
پانچواں اعتراض | 42 |
پہلے اعتراض کا جواب | 43 |
دوسرے اعتراض کا جواب | 46 |
دو مثالیں | 49 |
دوسری مثال | 50 |
پہلی صورت | 52 |
پہلا جواب | 52 |
ابو غدہ کا مملکت سعودیہ میں تدریسی منصب | 69 |
خاتمہ | 82 |
اصول دین کی معرفت | 84 |
دو بنیادی اصول | 85 |
تکلیف مالا یطاق درست نہیں | 86 |
کون لوگ گمراہ ہیں | 87 |
صحابہ کرام اور تابعین آپ کی اتباع فرماتے رہے | 89 |
امام ابو جعفر طحاوی ؒ | 90 |
تابعین ائمہ کرام کی مساعی | 91 |
علم کلام کی مذمت میں امام ابو یوسف کا قول | 92 |
امام شافعی کا قول | 93 |
علماء کا فتوی | 93 |
رسول ﷺ جامع علوم دیئے گیے تھے | 94 |
عقیدہ طحاویہ کی شروح | 94 |
اولا کیا واجب ہے ََ؟ | 97 |
توحید کی اقسام | 98 |
صفات کا انکار | 98 |
جہم بن صفوان کے نظریات | 98 |
توحید فی الربوبیت | 99 |
فرعون اور اسکی قوم | 99 |
اعتراض اور اس کا جواب | 100 |
ثنویہ اور مانویہ کا نظریہ | 101 |
عیسائیوں کا نظریہ | 101 |
دلیل تمانع | 102 |
ایک وضاحت | 102 |
توحید فی الالوہیت | 106 |
اسلام دین فطرت ہے | 107 |
اسلام کے دین فطرت ہونے کے عقلی دلائل | 108 |
امام ابو حنیفہ سے مروی ایک حکایت | 109 |
توحید فی الربوبیت کا اثبات مثال کے ساتھ | 112 |
اذا الا بتغوا کی تشریح میں اختلاف | 115 |
توحید کی عمومی قسمیں | 115 |
پہلی قسم | 116 |
دوسری قسم | 116 |
شھد اللہ انہ لاالہ لا ھو کی تشریح | 117 |
شھد کے معنی کی تحقیق | 117 |
مراتب شہادت | 117 |
شہادت علم | 117 |
شہادت تکلم و الخبر | 118 |
شہادت الاعلام والفعل | 118 |
شہادت الامر | 119 |
شہادت حکم اور قضا کا استعمال | 121 |
شہادت دلائل نبوت | 123 |
شہادت بینات حضرت ہود ّ | 125 |
شہادت آفاق وانفس | 126 |
سوال | 127 |
جواب | 127 |
توحید الخاصہ کا ذکر | 129 |
صفات الہیہ میں اہل سنت کا مسلک | 132 |
سوال | 136 |
جواب | 137 |
سوال | 137 |
جواب | 137 |
موجودہ قد یم ازلی یا حادث | 137 |
الفاظ کی معانی پر دلالت | 139 |
ایک مثال | 139 |
اسلام اور عربی زبان کی اصطلاحات | 141 |
رسولﷺ اور امور غیب | 142 |
تین درجات | 142 |
کتاب اللہ میں اثباتی صفات | 145 |
متکلمیں کا صفات کے بارے میں بیان | 145 |
لاالہ الااللہ کی تر کیب نحوی | 148 |
وجود باری پر متکلمین کے دلائل اور اسلوب قرآن | 150 |
کیا قدیم اللہ کا نام ہے ؟ | 151 |
قدریہ کی وجہ تسمیہ | 153 |
اہل سنت کا تقدیر کے بارے میں مؤقف | 153 |
ارادہ کی قسمیں | 154 |
دونوں ارادوں میں فرق | 155 |
کیا اللہ کا امر اس کے ارادہ کو مستلزم ہے ؟ | 156 |
قدریہ کا استدلال | 157 |
جواب | 157 |
مثال | 158 |
امام ابو حنیفہ کا قول | 160 |
نعیم بن حماد کا قول | 160 |
اسحاق بن راھویہ کا قول | 160 |
اہل سنت علماء کی تصریحات | 161 |
مقدمات کی ترکیب | 162 |
الحی القیوم کی تشریح | 165 |
امام مالک کا قول | 168 |
مثال | 169 |
کیا اللہ تعالی محل حوادث ہے ؟ | 169 |
وجہ ثانی | 186 |
وجہ ثالث | 186 |
امام عبدالعزیز مکی کا بشر مریسی کےساتھ مناظرہ | 187 |
اللہ کے علم پر عقلی دلیل | 188 |
معتزلہ کا نظریہ | 190 |
سوال | 190 |
جواب | 190 |
ایک اشکال اور اس کا جوا ب | 194 |
سوال | 195 |
جواب | 196 |
وہب بن منبہ کا قول | 197 |
سچی نبوت اور جوٹھی نبوت میں امتیاز | 200 |
صدق کذب کے قرائن | 202 |
حضرت خدیجہ کا بیان | 203 |
نجاشی کا بیان | 204 |
ورقہ بن نوفل کابیان | 204 |
ہرقل کا بیان | 204 |
صدق کذب کے دلائل میں تفاوت | 207 |
انبیاء کے واقعات متواتر ہیں | 208 |
رسول اکرم ﷺ کی نبوت صادقہ کی دلیل | 209 |
رسول اور نبی میں فرق | 210 |
رسولوں کی بعثت اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے | 211 |
ایک اشکال اور اس کا جوا ب | 213 |
محبت کے مراتب | 218 |
آپ کی بعثت عام تھی | 220 |
لفظ کافۃ کی صرفی نحوی تحقیق | 223 |
مسئلہ | 223 |
معتزلہ کے شبہ کا ازالہ | 225 |
اللہ کے متکلم ہونے پر کتاب و سنت سے دلائل | 226 |
قرآن پاک کے مخلوق ہونے پر معتزلہ کے دلائل | 227 |
امام عبدالعزیز مکی بشر مریسی کا مناظرہ | 228 |
قرآن پاک میں لفظ کل کا استعمال | 229 |
قرآن پاک کے مخلوق ہو نے پر دوسری دلیل | 230 |
معتزلہ کا ایک اور استدلال | 232 |
قرآن پاک اہل سنت کے نزدیک غیر مخلوق ہے | 234 |
امام ابو حنیفہ کا قول | 234 |
متاخرین حنفیہ کا قرآ ن پاک کےبارے میں نظریہ اور ان کا رد | 237 |
قرآن کن معانی میں استعمال ہوتا ہے | 239 |
اعتراض | 243 |
جواب | 243 |
امام طحاوی کا قول | 245 |
کلام اور قول سے کیا مراد ہے | 245 |
شیخ حافظ الدین النسفی کا قول | 249 |