اسلام پاکستان اور جدید دنیا ( لازمی )
مصنف : مختلف اہل علم
صفحات: 478
اسلام کسی ایسے مذہب کا نا م نہیں جو صرف روحانیت پر زور دیتا ہو نہ ہی اسلام رہبانیت کی تعلیم دیتا ہے ۔ اسلام ایک مکمل نظام حیات ہے جو انسانی زندگی کے جملہ اعتقادی ، فکری ،اخلاقی اور عملی پہلوؤں کو پوری طرح گھیرے ہوئے ہے ۔اسلام کے پیروکار ایک ایسے معاشرے سےتعلق رکھتے ہیں جو دیگر معاشروں سے سفارتی روابط رکھتے ہوئے اپنی علیحدہ واقدار زندگی اور الگ تہذیب کے وارث ہوتے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’اسلام او رپاکستان او رجدید دنیا‘‘ ایس ایم شاہد کی مرتب شدہ ہے یہ کتاب علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کےبی ایڈ کے نصاب میں شامل ہے۔ یہ کورس 9 یونٹوں پر مشتمل ہے اوراس کا کوڈ نمبر 652 ہے۔اس میں اسلام کی منفرد اقدار کو واضح کر نے کے لیے اسلام کے لغوی واصطلاحی مفہوم بیان کیا گیا ہے اور اس کےعقائد وارکان ، امتیازی اوصاف اور سیاسی ،معاشرتی ، معاشی اور اخلاقی نظام کے بارے میں مختصراً بحث کی گئی ہے
عناوین | صفحہ نمبر |
پیش لفظ | 5 |
کورس کاتعارف | 6 |
یونٹ نمبر1۔اسلام نظریہ حیات | 7 |
یونٹ نمبر2۔اسلام کی تعلیمی تحریک | 95 |
یونت نمبر3۔اساس پاکستان | 135 |
یونٹ نمبر4۔پاکستان کی اقتصادی ترقی کاجائزہ | 177 |
یونٹ نمبر5۔سائنس اورٹیکنالوجی | 216 |
یونٹ نمبر6۔اسلامی مفکرین | 260 |
یونٹ نمبر7۔دنیائے اسلام کاسیاسی منظر | 299 |
یونٹ نمبر8۔ملت اسلامیہ کودرپیش اہم مسائل | 341 |
یونٹ نمبر9۔پاکستان کےہمسایہ ممالک کےساتھ تعلقات | 434 |