اسلام اور تزکیہ نفس مغربی نفسیات کے ساتھ تقابلی مطالعہ

اسلام اور تزکیہ نفس مغربی نفسیات کے ساتھ تقابلی مطالعہ

 

مصنف : ڈاکٹر محمد امین

 

صفحات: 934

 

تزکیۂ نفس ایک قرآنی اصطلاح ہے ۔اسلامی شریعت کی اصطلاح میں تزکیہ کا مطلب ہے اپنے نفس کوان ممنوع معیوب اور مکروہ امور سے پاک صاف رکھنا جنہیں قرآن وسنت میں ممنوع معیوب اورمکروہ کہا گیا ہے۔گویا نفس کو گناہ اور عیب دارکاموں کی آلودگی سے پاک صاف کرلینا اور اسے قرآن وسنت کی روشنی میں محمود ومحبوب اور خوب صورت خیالات وامور سے آراستہ رکھنا ہے۔اللہ تعالیٰ نے انبیاء کو جن اہم امور کےلیے بھیجا ان میں سے ایک تزکیہ نفس بھی ہے جیسا کہ نبی اکرم ﷺ کے متعلق ارشاد باری تعالیٰ ہے : هُوَ الَّذِي بَعَثَ فِي الْأُمِّيِّينَ رَسُولًا مِنْهُمْ يَتْلُو عَلَيْهِمْ آيَاتِهِ وَيُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ‘‘اس آیت سے معلوم ہوتاہےکہ رسول اکرم ﷺ پر نوع انسانی کی اصلاح کےحوالے جو اہم ذمہ داری ڈالی گئی اس کےچار پہلو ہیں ۔تلاوت آیات،تعلیم کتاب،تعلیم حکمت،تزکیہ انسانی۔ قرآن مجید میں یہی مضمون چار مختلف مقامات پر آیا ہے جن میں ترتیب مختلف ہے لیکن ذمہ داریاں یہی دہرائی گئی ہیں۔ان آیات سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ تلاوت آیات اورتعلیم کتاب وحکمت کا منطقی نتیجہ تزکیہ ہے۔تزکیہ نفس کے حصول کےلیے قرآن وحدیث میں وارد بہت سے امور کااختیار کرنا اور بہت سےامور کا ترک کرنا ضروری ہے۔ زیر تبصرہ کتاب’’ اسلام اور تزکیہ نفس‘‘ در اصل ڈاکٹر محمد امین (مدیر البرہان ،لاہور )کے پی ایچ ڈی کے مقالہ کی کتابی صورت ہے جس میں تزکیۂ نفس کے اسلامی تصور اور مغربی نفسیات کا تقابلی جائزہ پیش کیاگیا ہے ۔ڈاکٹر امین صاحب کی یہ کتاب مذہب اور نفسیات کے حوالے سے ایک معتبر اورسائنٹفک سوچ کا امتزاج ہے ۔یہ کتاب تعمیر سیرت میں تزکیہ نفس کاکردار ، نفسیات میں مذہبی رنگ یا مذہب میں نفسیات کے حوالے سے تعمیر شخصیت میں تزکیہ نفس کی ہر پہلو اور افادیت کو عام فہم زبان میں گیرائی اور گہرائی کےساتھ خوبصورت انداز میں بیان کرتی ہے۔انسان ، شخصیت ، نفس ، روح اور قلب کی بڑی اچھی طرح وضاحت کی گئی ہے ۔ مصنف موصوف نے تزکیہ نفس کی اہمیت ، قرآن وحدیث اور مسلمان مفکرین کےحوالے سے بتاتے ہوئے مغربی نفسیات کا بھی بھر پور انداز میں تذکرہ کیا ہے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
حصہ اول:  شخصیت کی متوازن تعمیر اور بحالی۔۔ اسلام میں
باب اول: بنیادی تصورات 7
مبحث اول: تزکیہ نفس۔ مفہوم و معانی 8
مبحث دوم: اسلام میں متوازن شخصیت کا تصور 57
مبحث سوم: بحالی (علاج) شخصیت 63
مبحث چہارم: اسلام میں تزکیہ نفس کی اہمیت 68
ضمیمہ1۔ دنیا میں اہل مذہب کی تعداد 76
ضمیمہ 2۔ مسلم نفسیات میں متوازن شخصیت کا ٹیسٹ 77
باب دوم: تزکیہ نفس کے ذریعے شخصیت کی متوازن تعمیر اور بحالی ۔۔ قرآن و سنت میں 94
فصل اول: عقائد 99
مبحث  اول : توحید 102
مبحث دوم : آخرت 126
مبحث سوم :رسالت 140
فصل دوم:عبادات 149
مبحث اول: نماز 153
مبحث دوم: رکوۃ 190
مبحث سوم: حج 214
فصل سوم : اخلاق 233
فضائل : مبحث اول: صبر 234
مبحث دوم : شکر 244
مبحث سوم : توبہ 253
عواطف : مبحث چہارم : محبت 267
مبحث پنجم: خوف 278
مبحث ششم: اخلاص 304
فصل چہارم: معاملات 314
مبحث اول: نکاح 315
مبحث دوم : کسب معاش (معیشت) 328
مبحث سوم: ریاست و حکومت(سیاست) 346
باب سوم : تزکیہ نفس کے ذریعے متوازن شخصیت کی تعمیر و بحالی۔ مسلم تہذیب و ثقافت میں 365
فصل اول: مسلم علم النفس کے مآخذ 367
مبحث اول: بنیادی مآخذ ( قرآن و سنت) 368
مبحث دوم : ضمنی مآخذ ( اجتہاد، کشف و الہام ، مسلم شخصیات کے تجربات و مشاہدات اور غیر مسلم قوموں کے  علوم و تجربات) 380
فصل دوم : تزکیہ نفس کے خصوصی ادارے ( تصوف) کا قیام و ارتقاء 407
مبحث اول: تصوف۔ ماہیت اور اہداف 409
مبحث دوم: تصوف ۔ تاریخی ارتقاء اور نتائج 414
فصل سوم : اہم مسلمان حکماء و صوفیاء کے افکار 440
مبحث اول: ابن سینا 443
مبحث دوم: امام غزالی 451
مبحث سوم: امام رازی 488
مبحث چہارم : شاہ ولی  اللہ 499
مبحث پنجم: علامہ اقبال 517
مبحث ششم: مولانا اشرف علی تھانوی 539
فصل چہارم: تزکیہ نفس کے لیے صوفیاء کے عملی طریقے 579
مبحث اول: شرعی لحاظ سے قابل قبول طریقے 580
مبحث دوم: شرعی نقطہ نظر سے مخدوش طریقے 626
مبحث سوم: تزکیہ نفس کی تکنیک و حکمت عملی 631
تلخیص و نتائج بغث 644
حصہ دوم: شخصیت کی متوازن تعمیر اور بحالی ۔ مغربی نفسیات میں
باب چہارم: مغربی نفسیات میں شخصیت کی متوازن تعمیر او ربحالی 669
فصل اول: مغربی نفسیات کا ارتقاء 671
مبحث اول: مغربی نفسیات کا  تشکیلی دور 674
مبحث دوم: مغربی نفسیات ، سائنسی منہاج کا دور 681
مبحث سوم : مغربی  نفسیات ۔ رد عمل کا دور 693
فصل دوم: مغربی نفسیات میں تصور شخصیت 705
مبحث اول: تحلیل نفسی دبستان فکر 707
مبحث دوم: کرداری دبستان فکر 716
مبحث سوم: انسانیت نواز دبستان فکر 724
فصل سوم: مغربی نفسیات میں تعمیر شخصیت 734
مبحث اول: مغرب میں تعمیر شخصیت: مذہب کا کردار 736
مبحث دوم: مغرب میں تعمیر شخصیت : دیگر فکری رویوں کا کردار 743
فصل چہارم: مغربی نفسیات میں علاج  شخصیت 770
مبحث اول: تحلیل نفسی طریق علاج 771
مبحث دوم: کرداری طریق علاج 775
مبحث سوم: انسانیت نواز دبستان فکر کا طریق علاج 779
تلخیص و نتائج بحث 788
حصہ سوم : تقابلی مطالعہ
باب پنجم: شخصیت کی متوازن تعمیر اور بحالی : اسلام اور مغربی نفسیات ۔ ایک تقابلی مطالعہ 798
فصل اول : اسلام اور مغربی نفسیات ۔ ایک تقابلی مطالعہ: فکری اساسات 800
مبحث اول : فکری اساسات کی اہمیت 801
مبحث دوم: مذہب کا کردار 804
مبحث سوم: سائنس کا کردار 808
فصل دوم: اسلام اور مغربی نفسیات۔ ایک تقابلی مطالعہ : منہاج اور حکمت عملی 816
مبحث اول: مغربی تصور شخصیت و علاج شخصیت : بعض مشترک خصائص اور اسلام 817
مبحث دوم: تحلیل نفسی اور اسلام 828
مبحث سوم: کرداریت اور اسلام 841
مبحث چہارم: انسانیت نواز مکتبہ فکر اور اسلام 847
فصل سوم: شخصیت کی متوازن تعمیر اور بحالی کےلیے اسلامی تزکیہ نفس پر عمل ناگریز ہے 857
مبحث اول: مسلمانوں میں شخصیت کی متوازن تعمیر اور بحالی کے مسائل اور اسلام 858
مبحث دوم: مغربی نفسیات میں شخصیت کی متوازن تعمیر اور بحالی کی مشکلات اور اسلام 861
تلخیص و نتائج بحث 868
مآخذ و مراجع 875

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
19.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

آیاتاسلاماسلامیاصلاحالہامانبیاءتبصرہتصوفحکمتروحزبانسائنسسنتسیرتشریعتعلمقرآنمذہبمسائلمسلمانمشکلاتنظر
Comments (0)
Add Comment