اسلام میں اختلاف کے اصول وآداب

اسلام میں اختلاف کے اصول وآداب

 

مصنف : ڈاکٹر طہ ٰ جابر فیاض العلوانی

 

صفحات: 323

 

موجودہ دور میں امت مسلمہ کو سب سے خطرناک مرض جو لاحق ہوا ہے وہ ہے اختلاف اور مخالفت۔ ذوق ، رجحان، کردار، اخلاق یہاں تک کہ معتقدات و نظریات ، افکار و آراء، اسالیب فقہ، فرض عبادات، ہر شے اور ہر معاملے میں اختلاف!۔ حالانکہ اسلام نے توحید کے بعد باہمی اختلافات سے اجتناب ، تعلقات کو مکدر اور اخوت اسلامیہ کو مجروح کرنے والی ہر چیز کے ازالہ اور امت مسلمہ کے اتحاد پر سب سے زیادہ زور دیا ہے۔ اس کتاب میں اختلاف کی حقیقت اور اس کے حدود، اسباب و علل اور اس کے قواعد و ضوابط، اختلاف کی گنجائش، اس کے منفی پہلوؤں سے بچنے کی راہ وغیرہ جیسی اہم مباحث شامل ہیں۔ اس اہم موضوع پر یہ ایک مبارک اور اطمینان بخش کوشش ہے جس سے تعلیم یافتہ مسلمان اچھی طرح سمجھ لے گا کہ استنباط مسائل کے لیے علماء کا طریقہ کار کیا تھا۔ کن اصولوں پر ان کے اجتہاد کی عمارت کھڑی تھی اور ان کے اختلاف کی تعمیری بنیاد کیا ہوا کرتی تھی۔ نیز اختلاف کے اصولوں سمیت احتساب عمل کے آداب پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔ جدید تعلیم یافتہ مسلمانوں کے لئے خالص علمی و تحقیقی اسلوب پر مشتمل معلمانہ حیثیت کی حامل مقصد اتحاد و اعتدال کی طرف والہانہ دعوت دیتی شاندار کتاب ہے۔
 

عناوین صفحہ نمبر
تقدیم 9
مقدمہ 19
پہلی فصل ……..حقیقت اختلاف اور اس کے متعلقات
اختلاف ۔خلاف ۔علم خلاف 23
جدل ۔علم جدل ۔شقاق 24
اختلاف مقبول ومردود 25
اختلاف مقبول کےبعض فوائد 26
اقسام خلاف کےمحر کات 27
خلاف ۔مبنی نفسیات 27
خلاف۔ مبنی برحق 29
خلاف متردد 30
اختلاف کےسلسلہ میں علماء کی رائیں 30
دوسری فصل ……تاریخ اختلاف اور اسکی تبدیلیاں
عہدرسالت میں اختلاف صحابہ 33
تاویل اور اسکی قسمیں 35
تاویل قریب 36
تاویل بعید 36
تاویل مستبد 37
تاویل کےقوائدوضوابط(تفسیر سےتاویل کاتعلق،شرائط تاویل ،مردوداور باطل تاویلیں) 38
اہل اجتہادصحابہ کرام 41
صحابہ کو اختلاف سے اجتناب کی تنبیہ اور ہدایت 44
عہدرسالت میں آداب اختلاف 46
عہدصحابہ میں آداب اختلاف 48
رسول اللہ ﷺکےانتفال ،تدفین اور خلافت کے سلسلے میں اختلاف 49
تدفین رسول پراختلاف 50
خلافت رسو ل پر اختلاف 51
مانعین زکوۃ سے جنگ 56
بعض فقہی مسائل میں اختلاف 59
عمر وعلی ؓ کے چنداختلافات 60
عمر وعبداللہ بن مسعود ؓکےاختلافات 61
ابن عباس اور زیدبن ثابت  رضی اللہ  عنہ کااختلاف 63
علی  ؓکی تعریف سے امیر معاویہ  ؓکاگریہ وبکا 67
خلافت راشدہ میں آداب اختلاف کے چند نقوش 68
عہدتابعین میں آداب اختلاف 70
اعتقادی وفقہی پرسیاسی اثر 73
خوار ج سے ابن عباس  ؓ  کامناظرہ 81
تیسری فصل ……استنباط میں مناہج ائمہ  کااختلاف
فقہی مسالک 84
مشہور ائمہ کے مسالک 85
مسلک امام ابو حنیفہ ؒ 87
مسلک امام مالک ؒ 89
مسلک امام شافعی ؒ 90
مسلک امام احمدبن حنبل ؒ 92
ظاہری مسلک 93
ہمار ی رائے 94
چوتھی فصل …..اسباب اختلاف اور اس میں تبدیلیاں
اسباب اختلاف!عہدرسالت سے عہد صحابہ تک 95
عہدفقہا ءمیں اسباب اختلا ف 97
لغت 98
روایت 102
قوائدواصول وضوابط استنباط 104
پانچویں فصل …..اختلاف ائمہ اور اس کے آداب
امام مالک ؒ کےنام لیث بن سعد کامکتوب 108
امام ابو حنیفہ او رامام مالک رحمہمااللہ 112
امام شافعی اور امام محمدبن حسن رحمہمااللہ 114
امام مالک اور امام ابن عینیہ رحمہمااللہ 116
امام مالک ااو رامام شافعی  رحمہمااللہ 116
امام احمدبن حنبل اور امام مالک رحمہمااللہ 117
امام ابو حنیفہ ؒ کےمتعلق بعض علماء کی رائیں 117
امام شافعی  ؒ کےبارے میں بعض علماء کی رائیں 119
امام احمداور امام شافعی رحمہمااللہ 120
چھٹی فصل ……قرون خیر کےبعد خلاف اور اس کے آداب
چوتھی صدی ہجری کےبعد کی حالت 125
تقلیداور اس کے نتائج 131
ماضی قریب کےمسلمانوں کاطر ز فکر 132
موجودہ اختلاف کے نتائج 136
راہ نجات 140
خاتمہ 143
نقوش راہ 152
ساتویں فصل ……اختلافی مسائل میں  ذاتی میلانات ورجحانات کااثر
اتباع نفس ہلاکت وگمراہی کاایک اہم محر ک 155
آٹھویں فصل ….سلیقہ اختلاف
اختلاف کی انواع  اور اقسام 202
پرآشوب دو رمیں اختلاف کاادب وسلیقہ 210
ائمہ مسلمین کے سلیقہ اختلاف کےچند نقوش 220
اخلاص اور ارادہ حق 230

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4Mb ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment