اسلام میں داڑھی کا مقام (راشدی)

اسلام میں داڑھی کا مقام (راشدی)

 

مصنف : سید بدیع الدین شاہ راشدی

 

صفحات: 48

 

اللہ تعالی نے انسان کو جوڑا جوڑا پیدا کیا ہے ،اور مرد وعورت میں ظاہری تمیز کرنے کے لئے مرد کو داڑھی جیسے خوبصورت زیور سے مزین کیا ہے۔داڑھی مرد کی زینت ہے ،جس سے اس کا حسن اور رعب دوبالا ہو جاتا ہے۔داڑھی خصائل فطرت میں سے ہے ۔ تمام انبیاء کرام داڑھی کے زیور سے مزین تھے۔یہی وجہ ہے کہ شریعت اسلامیہ نے مسلمانوں کو داڑھی بڑھانے اور مونچھیں کاٹنے کا حکم دیا ہے۔اللہ تعالی کی عطا کردہ اس فطرت کو بدلنا اپنے آپ کو عورتوں کے مشابہہ کرنا اوراللہ کی تخلیق میں تبدیلی کرنا ہے ،جو بہت بڑا گناہ ہے۔زیر نظر کتابچہ(اسلام میں داڑھی کا مقام) شیخ العرب والعجم ابو محمد بدیع الدین شاہ راشدی کی کاوش علمیہ ہے ،جس میں انہوں نے قرآن وسنت کے دلائل سے یہ ثابت کیا ہے کہ داڑھی رکھنا فرض اور واجب ہے اور داڑھی کاٹنا یا مونڈنا ناجائز اور حرام عمل ہے۔بارگاہ الہی میں دعا ہے کہ وہ شیخ محترم کی اس جدوجہد کو قبول فرماتے ہوئے ان کے میزان حسنات میں اضافے کا باعث بنائے۔آمین

 

عناوین   صفحہ نمبر
الحدیث الاول والثانی 10
تشریح 11
فائدہ 12
الحدیث الثالث 14
الحدیث الرابع 14
الحدیث الخامس 16
الحدیث السادس 16
الحدیث السابع 17
الحدیث الثامن 17
الحدیث التاسع 18
الحدیث العاشر 21
الحدیث الحادی عشر 22
الحدیث الثانی عشر 26
الحدیث الثالث العشر 27
دھاڑی بڑھانے کے فوائد 36
خاتمہ 38

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
8.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment