اسلام میں داڑھی کا مقام
مصنف : نا معلوم
صفحات: 28
اللہ تعالی نے مرد وعورت میں ظاہری تمیز کرنے کے لئے مرد کو داڑھی جیسے خوبصورت زیور سے مزین کیا ہے۔داڑھی مرد کی زینت ہے ،جس سے اس کا حسن اور رعب دوبالا ہو جاتا ہے۔داڑھی خصائل فطرت میں سے ایک ہے ۔ تمام انبیاء کرام داڑھی کے زیور سے مزین تھے۔یہی وجہ ہے کہ شریعت اسلامیہ نے مسلمانوں کو داڑھی بڑھانے اور مونچھیں کاٹنے کا حکم دیا ہے۔اللہ تعالی کی عطا کردہ اس فطرت کو بدلنا اپنے آپ کو عورتوں کے مشابہہ کرنا اوراللہ کی تخلیق میں تبدیلی کرنا ہے ،جو بہت بڑا گناہ ہے۔زیر نظر کتاب(اسلام میں داڑھی کا مقام) WWW.AHLULHADEETH.NET ویب سائٹ سے ڈاون لوڈ کی گئی ہے اور اس پر کسی مولف کا نام مکتوب نہیں ہے۔ لیکن یہ اپنے موضوع پر ایک شاندار تصنیف ہے۔اس میں داڑھی رکھنے کے وجوب کے دلائل کو بڑے احسن انداز میں بیان کیا گیا ہے۔چنانچہ فائدے کی غرض سے اسے ہدیہ قارئین کیا جا رہا ہے۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
دھاڑی بڑھاؤ اور مشرکین کی مخالفت کرو | 8 | |
دھاڑی بڑھا کر اور مونچھیں کٹوا کر مشرکین کی مخالفت کرو | 10 | |
دھاڑی بڑھا کر مجوسیوں کی مخالفت کرو | 10 | |
دھاڑی رکھنا اور مونچھیں کاٹنا حکم رسولﷺ ہے | 12 | |
داڑھی نہ رکھتا یہودیوں کی مشابہت | 13 | |
فطرت کی دس چیزیں | 13 | |
رسول اللہﷺ کا دھاڑھی منڈے آدمی سے چہرہ انور پھیر لینا | 15 | |
داڑھیاں کٹوانا یہود و نصاریٰ کا عمل ہے | 17 | |
سنت چھوڑنے والا ہم میں سے نہیں | 18 | |
الحاصل | 19 | |
داڑھی بڑھانے کے فوائد | 23 | |
داڑھی کے متعلق مولانا مودودی کا نظریہ | 25 |