اسلام میں صلہ رحمی کی اہمیت

اسلام میں صلہ رحمی کی اہمیت

 

مصنف : محمد علی جانباز

 

صفحات: 221

 

صلہ رحمی کی اہمیت کا اندازہ اس سے کیجئے کہ یہ وہ نیکی ہے جس کی جزا اللہ تعالیٰ بہت جلد عطا کرتے ہیں اور قطعہ رحمی ایک ایسی چیز ہے جس کی سزا اللہ تعالیٰ دنیا ہی میں دے دیتے ہیں۔ فلہٰذا اہالیان اسلام کو اس سلسلہ میں نہایت محتاط رویہ اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ زیر مطالعہ کتاب میں صلہ رحمی کو موضوع بحث بنایا گیا ہے۔ کتاب کا عنوان ’اسلام میں صلہ رحمی کی اہمیت‘ کے نام سے ہے۔ جس میں تمام اعزو اقربا شامل ہیں۔ لیکن کتاب کے 216 صفحات میں سے سوا سو سے زائد صفحات صرف والدین کے حقوق پر صرف کر دئیے گئے ہیں۔ اس کے بعد اولاد کے حقوق، میاں بیوی کے حقوق اور اقربا کے حقوق بیان کیے گئے ہیں۔ کتاب کی نہ تو کوئی فہرست دی گئی ہے اور نہ ہی مقدمہ یا ابتدائیہ وغیرہ درج ہے۔ کمپوزنگ کی بھی کافی غلطیاں دیکھنے میں آئی ہیں۔
 

عناوین صفحہ نمبر
والدین کے حقوق 3
اولاد کے حقوق والدین پر 87
میاں بیوی کے حقوق 132
اہل قرابت کے حقوق 196

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3.6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment