اسلام میں انسانی حقوق اور ان کے متعلق پھیلائے گئے شبہات کے جوابات
مصنف : ڈاکٹر سلیمان بن عبد الرحمن الحقیل
صفحات: 275
دین اسلام میں اخلاقیات کا باب نہایت وسیع اور قابل رشک ہے۔ اس کے لیے اسلام کے عطا کردہ حقوق و فرائض کا سرسری جائزہ کافی ہے۔ اسلام نے نہ صرف والدین، اولاد، بیوی، شوہر اور ہمسایہ کے حقوق کا مستقل تذکرہ کیا بلکہ غیر مسلموں کے حقوق کی ادائیگی پر بھی شدو مد سے زور دیا۔ عام طور پر غیر مسلم مفکرین اور مستشرقین کی جانب سے اسلام کے نظام حدود و تعزیرات پر انگلیاں اٹھائی جاتی ہیں اور اس کو غیر انسانی رویہ قرار دیا جاتا ہے اسی کے پیش نظر پروفیسر ڈاکٹر سلیمان بن عبدالرحمٰن الحیقل نے زیر مطالعہ کتاب میں انسانی حقوق سے متعلق پھیلائے گئے شبہات کاتحقیقی انداز میں تفصیلی جواب دیا ہے۔ کتاب کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ مصنف نے سیکولر قانونی دستاویزات میں انسانی حقوق کا تذکرہ کرتے ہوئے اسلام میں انسانی حقوق اور بین الاقوامی اعلامیے کے درمیان موازنہ کیا ہے۔کتاب کے اخیر میں انسانی حقوق کی انٹرنیشنل کانفرنس میں سابقہ سعودی وزیر خارجہ امیر سعود الفیصل کا خطاب بھی شامل کیا گیا ہے۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
تقریظ | 9 | |
مقدمہ | 17 | |
انسانی حقوق کا مفہوم اور تاریخی ادوار کے ساتھ ساتھ ان کا ارتقاء | 25 | |
اسلام میں انسانی حقوق | 49 | |
اسلام میں حقوق کی حیثیت | 71 | |
سیکولر قانونی دستاویزات میں انسانی حقوق کا مضمون | 103 | |
اسلام میں انسانی حقوق اور بین الاقوامی اعلامیے کےدرمیان موازنہ | 127 | |
حدود شرعیہ کا نفاذ انسانی حقوق کے احترام اور ان کی حفاظت کا پیش خیمہ | 179 | |
اسلام میں انسانی حقوق کے متعلق پھیلائے گئے شبہات کا ازالہ | 218 | |
انسانی حقوق کی انٹرنیشنل کانفرنس میں سعودی وزیرخارجہ کا خطاب | 255 | |
حوالہ جات | 265 | |
مصادر ومراجع | 269 |