اسلام میں حیثیت نسواں

اسلام میں حیثیت نسواں

 

مصنف : موسٰی خان

 

صفحات: 400

 

عورتوں کے اجتماعی حقوق وفرائض کا مسئلہ اسلام میں اس قدر واضح اور صاف ہے کہ اس کےسمجھنے اور سمجھانے کے لیے کسی خاص تحقیق وکاوش کی ضرورت نہیں۔ ہمارے معاشرتی واجتماعی مسائل میں سے جو مسائل قرآن وحدیث میں سب سے زیادہ تفصیل ووضاحت کے ساتھ بیان ہوئے ہیں ان میں سے شاید ایک واضح ترین مسئلہ یہی ہے۔ عورت کا درجہ خاندان میں‘ عورت کا مرتبہ اجتماعی زندگی میں وغیرہ وغیرہ۔لیکن پھر بھی پاکستان میں ہمارے ارباب کار کے دورُخ پن نے بہت سے واضح مسائل میں اُلجھنیں پیدا کر دی ہیں۔۔زیرِ تبصرہ کتاب میں عورتوں کی اصلاح  اور حیثیت کو اُجاگر کرنے کی کوشش کی ہے اور ایسے لوگوں کا بیان ہے جو معاشرے کو چلانا کسی اور راہ پر چاہتے ہیں اور ساتھ دوسری طرف کی منظر کشی بھی کرتے ہیں۔ اس لیے کوشش کی گئی ہے کہ تحریروں‘ تقریروں اور عملی پروگراموں میں ان کے اصل عزائم کا پردہ فاش کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور ان کے اسلامی وغیر اسلامی طرز کو واضح کیا ہے اور ان کے دیے گئے عقلی ونقلی دلائل کا بطور غور جائزہ لیا گیا ہے اور قرآن وحدیث کی روشنی میں حقوق نسواں کا بیان کیا گیا ہے۔اور حوالہ جات سے کتاب کو مزین کیا گیا ہے۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ‘سادہ اور عام فہم ہے۔ یہ کتاب’’ اسلام میں حثییت نسواں ‘‘ موسیٰ خان و رابعہ اختر کی تصنیف کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں  کتب اور  بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
تمہید 7
اسلامی معاشرہ میں عورت کامقام 13
اسلامی معاشرہ میں حیثیت نسواں کاتاریخی جائزہ 18
آدم وحواکامعاملہ 85
عورت کےاحوال شخصیہ 90
عورت کی مہرکی مقداراورشرعی مہر 125
تعددازدواح 152
عدم ادائیگی نفقہ پرفسخ نکاح 182
نابالغ بچوں کی شادی روکنےکاایکٹ 194
جہیزکی شرعی حیثیت 206
اسلام کےقانون وراثت میں عورت کاحصہ 232
عورت کی تعلیم وتربیت 245
مسلمان خواتین کی علمی خدمات 261
پردےکی ارتقاءواہمیت 297
قصاص دیت 342
عورت کی سیاسی سرگرمیاں شرعی نقطہ نظرسے 346
نفاذشریعت اورتحفظ حقوق نسواں 354
اسلامی معاشرہ میں عورت کامقام 395

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment