اسلام میں بدعت و ضلالت کے محرکات

اسلام میں بدعت و ضلالت کے محرکات

 

مصنف : ڈاکٹر ابو عدنان سہیل

 

صفحات: 355

 

دینِ اسلام ایک سیدھا اور مکمل دستورِ حیات ہے جس کو اختیار کرنے میں دنیا وآخرت کی کامرانیاں پنہاں ہیں ۔ یہ ایک ایسی روشن شاہراہ ہے جہاں رات دن کا کوئی فرق نہیں اور نہ ہی اس میں کہیں پیچ خم ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے اس دین کو انسانیت کے لیے پسند فرمایا اوررسول پاکﷺ کی زندگی ہی میں اس کی تکمیل فرمادی۔عقائد،عبادات ، معاملات، اخلاقیات ، غرضیکہ جملہ شبہائے زندگی میں کتاب وسنت ہی دلیل ورہنما ہے ۔ہر میدان میں کتاب وسنت کی ہی پابندی ضروری ہے ۔صحابہ کرام نے کتاب وسنت کو جان سے لگائے رکھا ۔ا ن کے معاشرے میں کتاب وسنت کو قیادی حیثیت حاصل رہی اور وہ اسی شاہراہ پر گامزن رہ کر دنیا وآخرت کی کامرانیوں سے ہمکنار ہوئے ۔ لیکن جو ں جوں زمانہ گزرتا گیا لوگ کتاب وسنت سے دور ہوتے گئے اور بدعات وخرافات نے ہر شعبہ میں اپنے پیر جمانے شروع کردیئے اور اس وقت بدعات وخرافات اور علماء سوء نے پورے دین کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ۔جید اہل علم نے بدعات اور اس کے نقصانات سے روشناس کروانے کے لیے اردو وعربی زبان میں متعدد چھوٹی بڑی کتب لکھیں ہیں جن کے مطالعہ سے اہل اسلام اپنے دامن کو بدعات سے خرافات سے بچا سکتے ہیں ۔ زیرنظر کتاب ’’اسلام میں بدعت وضلالت کے محرکات‘‘ڈاکٹرابوعدنان سہیل کی تصنیف ہے ۔فاضل مصنف نے اس کتاب میں بدعت کے اضرار ومفاسد کوکتاب وسنت اورتاریخی حقائق ووقعات کی روشنی میں انتہائی علمی انداز میں اجاگر کیا ہے ۔یہ کتاب اسلام کےقدیم ترین دشمن یہود کی خطرناک سازشوں کو بے نقاب کرتی ہے جوپہلی صدی ہجری سے کبھی رافضیت وباطنیت کے روپ میں اور کبھی درویشوں اور تارک الدنیا فقیروں کا بہروپ دھار کر جاہل وسادہ لوح مسلمانوں کو شرک وبدعت میں مبتلا کرنے میں مصروف عمل ہیں۔اس کتاب میں موجود تصوف اوراس کےنام نہاد اولیاء کےاصلی خدوخال کو واضح کرتی ہے جوبرسوں سے اسلام کالبادہ اوڑھ کر اس کی جڑ پر کلہاڑی چلانے میں لگے ہوئے ہیں۔نیز مصنف نےاس میں یہ ثاتب کیا ہے کہ دنیا دا رمشائخ اورگمراہ صوفیوں کےجوگیانہ افکار ونظریات نےغیرمسلموں کےاندر اسلام کی اشاعت میں رکاوٹ ڈالی ہے۔ کتا ب کےناشر جناب ڈاکٹر محمد لقمان سلفی ﷾ کی اس کتاب پر نظر ثانی سے اس کتاب افادیت دوچند ہوگئی ہےاپنی افادیت کےلحاظ سے یہ کتاب اس لائق ہے کہ اسے ہند و پاک کے تمام مدارمیں داخل مطالعہ کیا جائےتاکہ طلبہ وطالبات اسلام دشمن عناصر کی ریشہ دوانیوں سےآگاہ ہوسکیں۔

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 7
شرک گناہ عظیم  ہے 8
 بد عت گمراہی کا پہلا زینہ ہے 9
بد عت کیا ہے 12
اہل بد عت  کےادلہ  اور ان کا جو اب 13
قو ل عمر  ﷜ نعمت   البد عہ  ھذہ کا صحیح کا مفہوم 14۔17
استحسان اوز رمصالح  مر سلہ  کا مفہوم 17۔19
قا ئلین  استحسان  کے  دلا ئل  اور ان کا جواب 19۔21
بد عت کی تقسیم  بد عت  حسنہ  اور سینہ  با طل ہے 23۔24
 مفاسد  بدعات 24۔29
شیعت اور یہو د یت  میں فکری مما ثلث 30۔33
تشیع  اور تصو ف  میں فکری یکسا نیت 33۔34
اسلام کے شدید دشمن  کو ن ہیں 35۔36
یہود کی ریشہ دو انیاں 36۔39
عبد اللہ بن سبا یہود  کی فتنہ انگیزی 36۔40
یہو د یت  اور شیعیت  کی مشترکہ  قدریں 41
دین میں غلو مبا لغہ آرا ئی 41
اپنے رہنما ؤں  کو  اللہ  کے اختیار ات عطا  کرنا 41
التبا س  و کتمان حق 42
 مسلما نوں سے شدید  عداوت  دشمنی 42
رافضیوں  کا اپنے ائمہ  کو الہی صفات  سے متصف کر نا 43۔48
تقیہ شیعوں  کا مو روثی دین  ہے 48۔49
 ام المو منین عا ئشہ  و حفصہ  ﷜ کے تئیس شیعوں کے عقا ئد 51۔52
اہل سنت کے بارے  میں را فضیوں  کے عقا ئد 55
 یہو دی سا زش  کے خد و خال 57۔59
اسما عیلی با طنیوں  کی اسلام  دشمنی 59
 شیعوں کی اسلام د سے غدا ری 60۔63
 مصطفی کمال اتا ترک  کی اسلام سے غدا ری 63۔64
اسلام پر یہودی  فکر  کی یلغار 66۔68
تفسیروں  میں اسرائیلی روایات 69
اسلام میں مختلف  فرقے  بننے  کے سبب 70
حدیث  اختلا ف  اتی رحمتہ  مو ضوع ہے 71
ناجی  فر قہ کی علامت 73۔76
فر قہ  بندی  کی ابتدا 76۔79
خو ارج کے عقائد 79۔82
 بہتر گمراہ  فرقوں کی تفصیل 82۔97
 تصوف اور اس کے اثرات 99
 تصوت  کی تعریف  اور اس  کا ما خذ 101۔103
ابتدا میں  صو فیا ء  کتا ب  و سنت  کی پیر وی  کرتے تھے 103
یہود اور مجو سیوں  کی دسیسہ  کاری 104۔105
تصو ف کے ما خذ 105۔106
تصوف کی تا ریخ 107
صوفیا ء کا دو سرا طبقہ 107۔110
صوفیا ء کا تیسرا  طبقہ 108۔109
صو فیا ء کے گروہوں  کی تفصیل 110۔111
صوفیا ء کا چو تھا  طبقہ 112
صو فیا ء کا پانچوا ں طبقہ 112۔113
صو فیا ء کا چھٹا  طبقہ 115
سلا سل ار بعہ  کی تفصیل 115۔118
اہل  تصوف پر با طنیت  کے اثرات 135۔148
او لیا ئے تصوف  اور شیعی عقا ئد 149۔158
تصوف  اور  علم  اعداد 159۔162
تعویز گنڈا لٹکانا  شرک ہے 162۔163
یہود  نےحروف تہجی  کو اعداد میں  تبدیل کردیا 165۔167
شا عری کے  ذریعہ  صو فیا ء کی زہر افشانی 168۔178
فلسفہ الحاد  اور تصوف 179۔182
 علاج ابن عربی  ابو القاسم  القشیری  کے شیطا نی اقوال 189۔192
ابن عربی   کی گمراہ  کن تفسیر  قرآن کی ایک جھلک 193۔201
وحدت الوجود کا با طل نظریہ  اور اس کا پو سٹ ما ر ٹم 187۔207
وحدت الوجودکے قا ئلین صو فیا ء کے  عقائد با طلہ کا نچو ڑ 207۔208
با یزید بسطامی اور تلسمانی  کے چند شر کیہ  اقوال 203۔205
وحدت الوجود اور وحدت اد یان 209
وحدت الوجود  کا فلسفہ  ہند و مت سے ما خوذ ہے 210
بعض علما ء دیو بند کی گمراہیاں 213
 وحد ت ادیان کا عقید ہ  فاسد اور کفر یہ عقیدہ ہے 217
تصوف اور نظریہ ولا یت 219
 ولی کی خصو صیات 220۔221
 او لیا کے بار ٰے میں باطل عقائد 222۔223
لفظ ولی اورولا یت کی تحقیق 224۔232
 چند شبہات کا ازالہ 233۔237
 تصو ف کے بر گ و بار 238
 سلسلہ  بیعت  و ارشاد 238۔240
فر قہ  تصو ف  کے اقسام  اور ان کے احکام 240۔241
 صو فیا ء  کے کفریہ  دعوے 124۔244
عقیدہ  شفا عت  او لیا ء کے  خدو خال 245۔252
عقیدہ  تصرف  فی الکائنا ت 253۔259
فلسفہ  ’’ عشق الہی ’’ کے سنگین نتائج 260۔270
 دیو بند ی مکتب  فکر  اور تصوف 271۔288
 او لیا ئے  تصو ف  اور اشاعت اسلام 289۔304
اہل تصوف  کی اصلاحی کو شش 305
شیخ احمد سر ہندی کے مسا عی جمیلہ 305۔309
شاہ ولی اللہ محدث  دہلوی کی دینی خدمات 309۔315
 اسلام کے زیر سایہ  یہودی عداوت 316۔332
 بر یلوی  مکتب  فکر کو چند تعمیر ی مشورے 332۔333
فہرست ما خذ 335۔345
فہرست مو ضوعات 347۔350

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
7.4 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment