اسلام میں بچوں کی تعلیم و تربیت والدین اور اساتذہ کی ذمہ داریاں

اسلام میں بچوں کی تعلیم و تربیت والدین اور اساتذہ کی ذمہ داریاں

 

مصنف : محمد بن جمیل زینو

 

صفحات: 243

 

اولاد کی تربیت صالح ہوتو ایک نعمت ہے وگرنہ یہ ایک فتنہ اور وبال بن جاتی ہے ۔ دین وشریعت میں اولاد کی تربیت کے لیے ایک فریضہ کی حیثیت رکھتی ہے ۔ کیونکہ جس طرح والدین کے اولاد پر حقوق ہیں اسی طرح اولاد کےوالدین پر حقوق ہیں اور جیسے اللہ تعالیٰ نے ہمیں والدین کےساتھ نیکی کرنے کا حکم دیا ہے ایسے ہی اس نے ہمیں اولاد کےساتھ احسان کرنے کا بھی حکم دیا ہے ۔ان کے ساتھ احسان اور ان کی بہترین تربیت کرنا دراصل امانت صحیح طریقے سے ادا کرنا ہے اورانکو آزاد چھوڑنا اور ان کے حقوق میں کوتاہی کرنا دھوکہ اور خیانت ہے۔ کتاب وسنت کے دلائل میں اس بات کا واضح حکم ہے کہ اولاد کے ساتھ احسان کیا جائے ۔ ان کی امانت کوادا کیا جائے ، ان کوآزاد چھوڑنے اوران کےحقوق میں کتاہیوں سے بچا جائے ۔کیونکہ اللہ تعالیٰ کی بے شمار نعمتوں میں سے ایک بہت بڑی نعمت اولاد بھی ہے ۔ اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ اگر اولاد کی صحیح تربیت کی جائے تو وہ آنکھوں کا نور اور دل کا سرور بھی ہوتی ہے ۔ لیکن اگر اولاد بگڑ جائے اور اس کی صحیح تربیت نہ کی جائے تو وہی اولاد آزمائش بن جاتی ہے ۔ زیر تبصرہ کتاب’’اسلام میں بچوں کی تعلیم و تربیت والدین اور اساتذہ کی ذمہ داریاں ‘‘سعودی عرب کے معروف عالم دین شیخ محمد بن جمیل زینو ﷾ کی تربیت اولاد کے موضوع پر ایک عربی تصنیف کا ترجمہ ہے۔اس کتاب میں شیخ موصوف نے مستقبل کےمعمار امت کی امیدوں کےمرکز اور حسین خوابوں کی تعبیر ،نونہالان ملت کی تعلیم وتربیت کو موضوع بنایا ہے اور اس کی قدر واہمیت کو اجاگر کیا ہے ۔اور تقریباً ان تمام باتوں کا احاطہ کر نےکی کوشش کی ہے جن سے معلوم ہوسکے کہ مسلمان بچوں کی تربیت کےلیے کون سے امور ضروری ہیں اوران کی مکمل تہذیب کے لیے کن باتوں سے پرہیز لازم ہے۔مربی اورمعلم خواہ والدین ہوں یا اساتذہ ،وہ بچوں کی تربیت کیسے کریں؟ اوران میں اسلامی صفات کا شعور کیسے بیدار کریں؟ اس کتاب کا سب سے اہم حصہ ہے ۔یہ کتاب اپنےبچوں کے مستقبل کوسنوارنے او راسلامی منہج پر صحیح تربیت کرنےکے لیےبہترین کتاب ہے ۔طلبہ ، اساتذہ اور والدین سب کےلیے بہترین اور یکساں افادیت کی حامل ہے ۔ شیخ جمیل زینو ﷾اس کتاب کے علاوہ متعدد مفید علمی کتب کے مؤلف ہیں ان میں سے کئی کتب کے اردو تراجم بھی ہوچکے ہیں۔ ۔ اللہ تعالیٰ اسے مؤلف،مترجم، ناشر اوراس کی طباعت میں معاونت کرنے والوں کے لیے ذریعہ نجات بنائے اور امت مسلمہ کے بچوں کو حسن اخلاق او رتعلیم اسلام کی دولت سے مالا مال کرے۔(آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 13
تقریظ 15
تحفہ انتساب 18
مقدمہ 19
 باب 1 (نیک اولاد کی خواہش ) 22
حضرت ابراہیم ﷤ اورنیک اولاد 24
شادی 26
نیک اولاد کی دعاکرنا 27
جناب ابراہیم ﷤ کی دعا 27
حضرت زکریا﷤ کی دعا 28
عبادالرحمن کی دعا 28
ہم بستری سےقبل دعا 28
بچہ کی پیدائش پر مبارک باددینا 28
ولادت کےبعد 29
بچے کےکان میں اذان اوراقامت کاحکم 29
گھٹی دینا 30
عقیقہ کرنا 32
عقیقہ کاجانور 32
عقیقہ کاوقت 33
عقیقہ کاجانور ذبح کرتےوقت (بسم اللہ عقیقۃ فلان )کہنا 34
بچہ کاسرمنڈانا 34
بالوں کےبرابر چاندی کاصدقہ 35
مال منڈنے کےبعد بچہ کےسرپر خوشبو لگانا 35
بچے کانام رکھنا 35
بچے کااچھا نام رکھنا 36
ختنہ کرنا 37
ماں کاددوھ پلانے کی مدت 38
اولاد کونماز کاحکم 38
بچوں کےبستر الگ الگ کرنا 39
اولاد کی تعلیم کااہتمام 39
لب لباب 41
باب 2(تربیت اولاد کی اہمیت )
والدین کےلیے نبوی پندونصائح 43
والدین اورمعلم کی جواب طلبی 45
معلم کی کامیابی کادارومدار 46
باب 3(تعلیم وتربیت کےاصول )
کامیاب مربی ومعلم کی شروط 48
محنتی اورقابل ہو 48
بامروت ہو 48
باعمل ہو 49
طلبہ کی اخلاقی تربیت 49
طلباء سےشفقت وہمدردی 51
دوسرے اساتذہ سےتعاون ومشاورت 51
علمی تواضح 52
سچائی اوروعدہ وفاکرنا 54
صبر 56
کیامعلم کی ذمے داری خاص ہے؟ 56
باب 4(مربی ومعلم کی ذمہ داریاں )
کلاس روم میں استاد کاکردار 58
صرف اورصرف یااللہ مدد 60
شرک سےنفرت 60
نماز کی تربیت 61
اللہ پر توکل 61
دوست دشمن کی شناخت 62
کتاب وسنت کی اہمیت 62
غیراسلامی عقائد سےحفاظت 64
غیراسلامی عقائد سےحفاظت 64
اطاعت والدین 65
کلمہ طیبہ 65
محبت الہیٰ کابیج 65
محرمات سےڈرانا 66
احکام نماز 68
پردہ حجاب 69
اچھی عادات وآداب 70
جہاد وشجاعت 72
اولاد کوعطیہ دینےمیں انصاف 73
جوانی کی مشکلات کاحل 74
شادی 74
شادی نہ ہوسکےتو 75
شرعی روزہز 75
روحانی تربیت 76
جسمانی مشقت 76
دینی کتب 77
خلاصہ 77
باب 5(تربیت کےنمونے )
لقمان حکیم کی اپنے بیٹے کووصیتیں 78
فوائد آیات 83
رسول اللہ ﷺ کی بچوں کو وصیتیں 85
فوائد حدیث 88
باب 6(اسلام ،ایمان اورمتفرق آداب )
ارکان اسلام 90
فوائد حدیث 91
ارکان ایمان 92
فوائد حدیث 93
اللہ عرش پر ہے 93
ایک دلچسپ اورمفید قصہ 95
فوائد قصہ 96
آداب اسلام 98
نظافت 98
لوگوں کےساتھ معاملات 100
انصاف اورقبول حق 101
اعتراف خطا 101
عدل اورقول حق 102
احکام دین کےسامنے سرتسلیم خم کرنا 103
ہمسائے کےحقوق 105
وعدہ وفاکرنا 105
بیمار پرسی کےآداب 105
آداب نظر 107
آداب نصیحت 108
ملاقات اواجازت حاصل کرنےکےآداب 110
ابوموسی﷜ کاواقعہ 111
حاصل آیات وحدیث 112
بغیر اجازت کےداخل ہوناکب جائز ہے؟ 116
حصول اجازت کاصحیح طریقہ 117
اولاد، خادموں اورشتہ داروں سےاجازت مانگنا 119
معلم اورمعلمہ کےآداب 121
طلبا ءوطالبات کےآداب 125
مسلمان معلم مجسمہ دعوت 128
باب 7(عہد نبوی میں اسلامی ریاست ارودعوت سلفیہ )
ابتدائے دعوت 132
جماعت کی تشکیل 132
جماعت کی توسیع 133
توحید کاہتمام 133
سوال 134
جواب 134
نیک معاشرہ 135
سلفی دعوت کامنہج 135
عمومی نصیحت 138
باب 8(نصابی ودرسی سرگرمیاں)
طیب کلام 141
قصے اورحکایتیں 141
ایک لونڈی اوربکری 141
فوائد قصہ 142
چارٹ نویسی اورنوٹس بورڈ 143
دینی اورانعامی مقابلے 144
تفریح زیارت کےلیےسفر 144
والدین کو تعلیم گاہ آنے کی دعوت 145
مدسے میں مقابلے 145
حفظ القرآن 146
حفظ حدیث 147
لغت عربیہ 147
شعروشاعری 147
قرآن کریم پڑھانے کاطریقہ 148
جسمانی تربیت 149
نماز 150
روزہ 150
حج 150
گھڑدوڑ 152
دوڑلگانا 153
خلاصہ کلام 153

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment