اسلام کے بنیادی عقائد ( ترجمہ عقیدہ طحاویہ )

اسلام کے بنیادی عقائد ( ترجمہ عقیدہ طحاویہ )

 

مصنف : ڈاکٹر رانا خالد مدنی

 

صفحات: 66

 

عقیدے کی بنیاد توحید باری تعالیٰ ہے اور اسی دعوت توحید کے لیے اللہ تعالیٰ نے ہر دور میں انبیاء کو مبعوث کیا حتی کہ ختم المرسلین محمدﷺ کی بعثت ہوئی ۔عقیدہ توحید کی تعلیم وتفہیم کے لیے جہاں نبی کریم ﷺ او رآپ کے صحابہ کرا م نے بے شمار قربانیاں دیں اور تکالیف کو برداشت کیا وہاں علماء اسلام نےبھی دن رات اپنی تحریروں اور تقریروں میں اس کی اہمیت کو خوب واضح کیا ۔گزشتہ صدیوں میں عقیدۂ توحید کو واضح کرنے کے لیے بہت سی جید کتب ورسائل تحریر کیے گئے ہیں زیرنظر کتاب ’’ العقیدہ الطحاویہ ‘‘علامہ ابو جعفر الورّاق الطحاوی﷫ کی عقیدہ کے موضوع پر معروف کتاب کے عربی متن کاترجمہ ہے۔جس میں بہت ہی مختصر انداز میں اسلامی عقائد کا احاطہ کیا گیا ہے اور اہل سنت والجماعت کےعقائد بیان کیے گئے ہیں۔ کتاب مذکور کی خو بی یہ ہے کہ تمام اسلامی عقائد کو مختصراً بیان کردیا گیا ہے اور باطل فرقوں کے بالمقابل اہل سنت والجماعت کے افکارونظریات کی نمائندگی کی گئی ہے ۔بظاہریہ چھوٹی سی کتاب ہے ۔ لیکن فائدہ کےاعتبار سے عظیم کتاب متصور ہوتی ہے۔ اس چھوٹی سی کتاب کےبارے میں علماء کاتبصرہ یہ ہےکہ:’’علامہ طحاوی ﷫ نے ’’عقیدہ طحاویہ‘‘ میں ہر وہ چیز جمع کردی ہےجس کی ہر مسلمان کو ضرورت تھی‘‘عقیدہ کی تعلیم اوراس کے عناصر سے واقفیت حاصل کرنے کے لیے اس کامطالعہ ازحدضروری ہے۔متن عقیدہ الطحاویہ کا مختلف اہل علم نے ترجمہ کیا ہےیہ ترجمہ پروفیسر ڈاکٹر رانا خالد مدنی(فاضل مدینہ یونیورسٹی ، چیئرمین ادارہ اشاعتِ اسلام ،لاہور) نے کیا ہے انہوں نے متن عقیدہ الطحاویہ کے تمام مطبوعہ ایڈیشنوں کو سامنے رکھتے ہوئے اس کی تحقیق کرکے تمام عبارات پر اعراب لگائے ہیں ۔ترجمہ انتہائی آسان کیا ہے ضرورت کےپیش نظر بعض مقامات کی حاشیہ میں وضاحت کردی ہے ۔اور امام طحاوی ﷫ کامختصر تعارف بھی پیش کردیا ہے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
دیباچہ 5
مختصر سوانح حیات امام طحاوی 9
متن مترجم العقیدۃ الطحاویہ 11
کاہن و نجومی کے بارے میں علمی معلومات 37
مصادر و مراجع 43
مطبوعات ادارہ اشاعت اسلام لاہور 53

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
2.1 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment