اسلام کا سیاسی نظام
مصنف : مختلف اہل علم
صفحات: 358
دین اسلام مذہب اور سیاست کے درمیان علیحدگی کو تسلیم نہیں کرتا ہے۔اسلام اللہ تعالی کی جانب سے انسانوں کے تمام مادی اورروحانی معاملات میں رہنمائی کے لئے آیا ہے۔ نبی کریم ﷺنے یہی کام اپنی مبارک زندگی میں عملی طور پر کر کے دکھایا ہے۔ اسلام میں یہ عقیدہ اور تصور باہر سے آیا ہے کہ دین کی روحانی اور معنوی تعلیمات پر ایک علیحدہ طبقہ عمل کرے گا اور سیاست، نظامِ حکومت اور معاشرے کے معاملات دوسرا طبقہ سنبھالے گا۔ اسی لیے تو آپﷺاور ان کے بعد خلفائے راشدین مسلمانوں کی حکومت اور نظام کے رہنما بھی تھے اور ان کے دینی رہنماء اور امام مسجد بھی۔ تاریخِ اسلام میں جب بھی معاشرے کو سیاسی اعتبار سے مسجد اور محراب سے قیادت اور رہنمائی ملی ہے،مسلمان قوت، سر بلندی اور فتوحات حاصل کرتے رہے۔ اس کے برعکس جب بھی مسلمانوں کی سیاسی قیادت قوم پرستوں نے کی تو مسلمان ذلت اور آپسی جنگوں کا شکار ہو کر حکومت اور نظام گنوا بیٹھے۔ مذہب اور سیاست کے درمیان علیحدگی کے نظریہ کومغربی اصطلاح میں سیکولرازم بھی کہا جاتا ہے، جو کلیسا کے منحرف دین کے خلاف یورپ کی الحادی بغاوت کا نتیجہ ہے۔اس نظریے نے ایک جانب اگر یورپیوں کو کلیسا کے استبداد کے مقابلے کے لیے کھڑا کیا تو دوسری جانب یورپی استعماروں نے اسلامی دنیا میں اپنے نظریے کی اشاعت اور پھیلاؤ کے لیے مسلمانوں کو بھی اسلامی نظام کی حاکمیت سے محروم کر دیا۔اردو زبان میں تقریبا تمام اسلامی علوم پر کتب لکھی جا چکی ہیں لیکن سیاسیات پر کما حقہ توجہ نہیں دی گئی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب” اسلام کا سیاسی نظام” مفتی محمد سراج الدین قاسمی کی مرتب کردہ اور ایفا پبلیکیشنز، نئی دہلی کی شائع کردہ ہے، جس میں انہوں نے اسلام کے سیاسی نظام کے موضوع پر متعدد اہل علم کے مقالات جمع کر دئیے گئے ہیں۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ایفا پبلیکیشنز والوں کی اس خدمت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین
عناوین | صفحہ نمبر |
پیش لفظ | 9 |
پہلا باب : تمہیدی امو ر | |
کلیدی خطبہ : | 15 |
تجا ویز: | 33 |
دوسراباب : اسلامی کا سیاسی نظام | |
اسلام کا سیاسی نظام | 37 |
انتحابی نظام – اسلامی ہدایت کی رو شنی میں | 40 |
انتخابات اور اسلامی ہدایت | 46 |
خلافت ۔ علی منہاج النبوۃ ۔ خصو صیات وامتیا زات | 55 |
آزادی عو امی حکو مت – اسلامی تصو ر | 98 |
اسلام میں حکمران کے انتحاب کاطر یقہ | 116 |
اسلامی مملکت میں حکمرانوں کا احتساب | 125 |
حکمر انوں کا احتساب ایک فر یضہ ہے | 142 |
اسلامی مملکت میں حکمرانو ں کا احتساب | 152 |
اسلامی مملکت میں رعا یا کے حقوق | 168 |
اسلامی مملکت میں رعا یا کے حقوق | 182 |
اسلامی مملکت میں آزاد عدا لتیں | 209 |
اسلامی مملکت میں آزاد عدا لتیں | 209 |
اسلامی عدل کی خکمر انی اند لس تا ریخ اموی قضا ء کا ایک جا ئزہ | 223 |
غیر اسلامی ریاست میں حصہ دار ی یو سف قر ضاوی کے آراء کی رو شنی میں | 233 |
اسلامی سیاسی فکر جدید اسلامی فکر کے تنا ظر میں | 245 |
میثا ق مد ینہ کی سیاسی اہمیت ۔ عہد حا ضر میں | 266 |
اسلامی تنا ظر میں انسانی حقوق اور خا ص کر اقلیتی حقوق کاتحفظ | 272 |
کیا جمہو ریت اور اسلام کے سیاسی نظام میں مطا بقت ممکن ہے | 292 |
شراکت اقتدار اور اسلام (بعض علماء اور دانشور ورں کے افکار کا تجز یاتی مطا لعہ) | 310 |
اسلامی شو ری ٰ اور اس کا دا ئرہ اختیار | 316 |