اسلام کا نظام امن و سلامتی

اسلام کا نظام امن و سلامتی

 

مصنف : ابو حمزہ عبد الخالق صدیقی

 

صفحات: 225

 

اس دنیا میں انسانوں کے مختلف طبقات میں چھوٹے سے لیکر بڑے تک ،بچے سے لیکر بوڑھے تک،ان پڑھ جاہل سے لیکر ایک ماہر عالم اور بڑے سے بڑے فلاسفر تک،ہر شخص کی جد وجہد  اور محنت وکوشش میں اگر غور سے کام لیا جائے تو ثابت ہو گا کہ اگرچہ محنت اور کوشش کی راہیں  مختلف ہیں مگر آخری مقصد سب کا قدرے مشترک ایک ہی ہے ،اور وہ ہے امن وسکون کی زندگی۔نبی کریم ﷺاسی امن وسلامتی کا علم بردارمذہب لے کر آئے۔ اسلام ایک امن وسلامتی والا مذہب ہے ،جو نہ صرف انسانوں بلکہ حیوانوں کے ساتھ بھی نرمی کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ اس عظیم دین کا حسن دیکھئے کہ اسلام ’’سلامتی‘‘ اور ایمان ’’امن‘‘ سے عبارت ہے اور اس کا نام ہی ہمیں امن و سلامتی اور احترام انسانیت کا درس دینے کیلئے واضح اشارہ ہے۔نبی کریم ﷺ کی حیاتِ طیبہ ، صبر و برداشت، عفو و درگزر اور رواداری سے عبارت ہے۔اسلام  کی بدولت ایک ایسا معاشرہ تشکیل پایا جو تاریخ انسانی کا سب سے زیادہ باکمال اور شرف سے بھرپور معاشرہ تھا اور اس معاشرے کے مسائل کا ایسا خوشگوار حل نکالا کہ انسانیت نے ایک طویل عرصے تک زمانے کی چکی میں پس کر اور اتھاہ  تاریکیوں میں ہاتھ پاؤں مار کر تھک جانے کے بعد پہلی بار چین کا سانس لیا۔نبی کریم ﷺ نے انسانیت کی بقاء کے لئے سب سے پہلے جان،مال،عزت،خاندان کے تحفظ کا حق اور اجتماعی طور پر پورے انسانی معاشروں کے تحفظ کے حقوق کا نہ صرف رسمی اعلان کیا بلکہ یقینی طور پر  اس کے عملی نفاذ کی ضمانت فراہم کرکے جبر واستبداد اور استحصال طرز زندگی کا ناطقہ بند کر دیا۔ زیر تبصرہ کتاب” اسلام کا نظام امن وسلامتی” محترم ابو حمزہ عبد الخالق صدیقی صاحب کی تصنیف ہے،جس میں انہوں نے  اسلام کے اسی وصف  اور امتیاز کو بڑے احسن انداز میں پیش کیا ہے۔اللہ  تعالی ان کی اس خدمت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین

عناوین صفحہ نمبر
تقریظ 11
باب نمبر1:…نبی کریمﷺ کی سیرت طیبہ کا پیغام امن و سلامتی
فصل نمبر1… رسول اللہ ﷺ سارے جہان والوں کے لیے رحمت ہیں 25
آپﷺ کا وجود ذریعہ امان ہے 25
رسول اللہ ﷺ کی اہل ایمان پر حمت 26
اپنے گھر والوں پر آپﷺ کی رحمت 28
بچوں پر آپﷺ کی رحمت 29
مریضوں او رکمزوروں پر آپﷺ کی رحمت 29
خدمت گزاروں اور غلاموں پر آپﷺ کی رحمت 29
کفار اور مشرکین پر آپﷺ کی رحمت 31
حیوانات او رجمادات پر آپﷺ کی رحمت 34
فصل نمبر2… نبی کریم ﷺ کی اخلاقی تعلیمات 38
نبی کریم ﷺ کا خلق عظیم 38
1۔حقوق و فرائض 41
2۔آداب 42
3۔ فضائل اخلاق وبرے اخلاق 42
حقوق و فرائض ایک نظر میں 42
آداب ایک نظر میں 42
فضائل اخلاق ایک نظر میں 43
برے اخلاق ایک نظر میں 43
فصل نمبر3… نبی کریم ﷺ کی شجاعت و بہادری 45
نبی کریم ﷺ کا رعب و دبدبہ 48
فصل نمبر4… نبی کریم ﷺ خاتم النبیین ہیں 51
فصل نمبر 5… نبی کریم ﷺ کی عالمگیر رسالت 55
فصل نمبر 6… نبی کریم ﷺکی بشارت تورات و انجیل میں بھی ہے 59
توراۃ میں ذکر مصطفیٰﷺ 61
انجیل میں ذکر مصطفیٰ ﷤ 61
فصل نمبر 7… نبی کریم ﷺ کا غیر مسلموں کے ساتھ حسن سلوک 66
فصل نمبر8…. نبی کریم ﷺ قیام امن کے لیے آئے تھے 72
توحید کا صاف اورواضح عقیدہ 72
وحدت انسانی کا تصور 73
انسان کی شرافت وعظمت کااعلان 74
عورت کی حیثیت عرفی کی بحالی 76
عورت انسان ہے 79
حق ملکیت و تصرف 80
حق وراثت 80
معاشرتی قدر و منزلت اور وقار 81
حق مہر 82
شوہر کے انتخاب کا اختیار اورحق خلع 82
حجاب 82
دین و دنیا کا اجتماع 83
حدود اور تعزیری قوانین کا نفاذ 85
زنا 86
قذف 86
چوری 87
رہزنی و قزاقی 87
شراب نوشی 87
قیام امن یا داخلی حکمت عملی 88
خارجہ حکمت عملی 89
نئی تبدیلی ..بادشاہوں او رامراء کےنام خطوط 90
موزوں وقت کا انتخاب 92
مہر کا استعمال 92
مکتوب نبوی ﷺ کی خصوصیات 93
سفیروں کا انتخاب 94
1۔ قیصر شاہ روم کے نام خط 95
2۔ شاہ فارس خسرو پرویز کےنام خط 102
3۔ نجاشی شاہ حبش کےنام خط 106
4۔ مقوقس شاہ مصر کےنام خط 110
5۔منذر بن ساویٰ کےنام خط 114
نبی کریم ﷺ کی جنگی پالیسی 117
نبی کریم ﷺ کی جنگوں میں جانی نقصانات کےاعداد و شمار 118
امن پسندی’’مہذبوں‘‘ کی امن پسندی 120
فصل نمبر9… پیغمبر امن ﷺ کا مقام غیر مسلم محققین کی نظر میں 124
1۔لین پول 124
2۔ کاؤنٹ ٹالسٹائی 124
3۔نپولین بونا پاٹ 124
4۔ جارج برنارڈشاہ 125
5۔ جی ہگنز 125
6۔ایم ایم واٹ 126
7۔ مسٹر سیل 126
8۔مورخ ولیم ڈاڈ 127
9۔ ریورنڈ آرمیکوئیل 127
10۔پروفیسر باسوراسمتھ 127
11۔اسٹینلے لین پول 128
12۔کارلائل 128
13۔لارڈہائیڈلی 130
14۔مائیکل ہارٹ 130
15۔ڈاکٹر گرینیہ 131
16۔رینیہ گینو 132
17۔الفونس ڈینیا 132
18۔ٹولسٹ دی 133
19۔ مہما تماگاندھی 134
20۔دلورام کوثری 134
21۔ہری چند اختر 134

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment