اسلام کا نظام اخلاق وادب
مصنف : ابو حمزہ عبد الخالق صدیقی
صفحات: 317
اسلام ادب وآداب اور اخلاق و حقوق کا سب سے بڑا داعی ہے اس سلسلہ میں نبی کریمﷺ کی زندگی اچھے اخلاق کا سب سے بڑا نمونہ نظر آتی ہے۔ بڑوں کےساتھ عزت سے پیش آنا چھوٹوں کے ساتھ مشفقانہ برتاؤ آپﷺکی زندگی کا خاصہ تھا۔ اللہ تعالیٰ کو ہر انسان سے اس قسم کا رویہ مطلوب ہے۔ ابوحمزہ عبدالخالق مستقل مزاجی کے ساتھ بہت سے موضوعات پر تحقیقی کام سامنے لا رہے ہیں۔ ’اسلام کا نظام اخلاق وادب‘ کے نام سے بھی موصوف کا اہم علمی کام سامنےآیاہے۔ کتاب کو انھوں نے تین حصوں میں تقسیم کیا ہے پہلے حصے میں آداب پر عمومی گفتگو کی گئی ہے دوسرا حصہ اچھے اخلاق پر مشتمل ہے جس میں تزکیہ نفس، شرم و حیا، پردہ پوشی اور سچ بولنا جیسے موضوعات شامل ہیں جبکہ تیسرا حصہ برے اخلاق کے عنوان سے ہے جس میں غیبت، چغلی، حسد، بغض اور بدگمانی جیسے موضاعت شامل اشاعت ہیں۔ کوئی بھی بات بلا حوالہ نقل نہیں کی گئی۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
تقریظ | 9 | |
آداب | ||
باب1۔اللہ تعالیٰ کا ادب | 21 | |
باب2۔رسول اللہ ﷺ کا ادب | 42 | |
باب3۔قرآن مجید کا ادب | 55 | |
باب4۔علم سیکھنے اور سکھانے کے آداب | 59 | |
باب5۔رشتہ داری کے آداب | 68 | |
باب6۔دوستوں ودیگر انسانوں کے ساتھ تعلقات کے آداب | 96 | |
باب7۔مجلس وگفتگو کے آداب | 111 | |
باب8۔کھانے کے آداب | 126 | |
اچھے اخلاق | ||
تزکیہ نفس | 135 | |
نیکیوں کی طرف جلدی کرنا | 139 | |
نیک لوگوں کی صحبت | 144 | |
مسکراتے ہوئے دیکھنا ، بولنا اور ملنا | 148 | |
شرم وحیاء | 152 | |
مصیبت زدہ سے اظہار ہمدردی | 155 | |
یتیم کے سرپر ہاتھ رکھنا | 158 | |
مسلمانوں کی عزت کی حفاظت | 162 | |
دعوت قبول کرنا | 177 | |
وعدہ پورا کرنا | 190 | |
زبان کی حفاظت | 203 | |
صبر کرنا | 217 | |
عدل وانصاف کرنا | 227 | |
برے اخلاق | ||
غیبت وچغلی کرنا | 239 | |
راز افشاء کرنا | 243 | |
جھوٹ بولنا | 245 | |
گالی گلوچ کرنا | 251 | |
بہتان تہمت لگانا | 257 | |
عیب تلاش کرنا | 275 | |
بےحیائی | 282 | |
فضول خرچی | 307 | |
میوزک سننا | 311 | |
خواہش نفس کی پیروی | 316 |