اسلام کا نظریہ ملکیت حصہ اول

اسلام کا نظریہ ملکیت حصہ اول

 

مصنف : محمد نجات اللہ صدیقی

 

صفحات: 307

 

اسلام نے ہمیں زندگی کے تمام شعبوں کے بارے میں راہنمائی فراہم کی ہے۔عبادات ہوں یا معاملات،تجارت ہو یا سیاست،عدالت ہو یا قیادت ،اسلام نے ان تمام امور کے بارے میں مکمل تعلیمات فراہم کی ہیں۔اسلام کی یہی عالمگیریت اور روشن تعلیمات ہیں کہ جن کے سبب اسلام دنیا میں اس تیزی سے پھیلا کہ دنیا کی دوسرا کوئی بھی مذہب اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا ہے۔اسلامی تعلیمات نہ صرف آخرت کی میں چین وسکون کی راہیں کھولتی ہیں ،بلکہ اس دنیوی زندگی میں اطمینان ،سکون اور ترقی کی ضامن ہیں۔اسلام کی اس بے پناہ مقبولیت کا ایک سبب مساوات ہے ،جس سے صدیوں سے درماندہ لوگوں کو نئی زندگی ملی اور وہ مظلوم طبقہ جو ظالموں کے رحم وکرم پر تھا اسے اسلام کے دامن محبت میں پناہ ملی۔ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات اور دستور زندگی ہے۔اسلامی نظامِ حیات میں جہاں عبادت کی اہمیت ہے وہیں معاملات ومعاشرت اور اخلاقیات کو بھی اولین درجہ حاصل ہے،اسلام کاجس طرح اپنانظامِ معیشت ہے اوراپنے اقتصادی اصول ہیں اسی طرح اسلام کا اپنانظامِ سیاست وحکومت ہے،اسلام کا نظامِ سیاست وحکم رانی موجودہ جمہوری نظام سے مختلف اوراس کے نقائص ومفاسد سے بالکلیہ پاک ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ” اسلام کا نظریہ ملکیت”محترم جناب ڈاکٹر محمد نجات اللہ صدیقی صاحب کی تصنیف ہے ، جس میں انہوں نےاسلام میں شخصی ملکیت کے موضوع  پر تفصیلی گفتگو کی ہے۔یہ کتاب دو ضخیم جلدوں پر مشتمل ہے اور اپنے موضوع پر ایک شاندار کتاب ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
حصہ اول فکری پس منظر 23
فرد و اجتماع کے مابین حقوق ملکیت کی تقسیم 85
انفرادی ملکیت کے ذرائع 127
مالک کے حقوق 153
انفرادی حقوق ملکیت کے حدود 205
مالک کی ذمہ داریاں 249
اجتماعی ملکیت 289
حصہ دوم ریاست کی ملکیت کے ذرائع 7
ریاست کے مالکانہ حقوق 61
ریاست کے مالکانہ حقوق کے حدود 77
اسلامی ریاست کی معاشی ذمہ داریاں 91
ریاست اور انفرادی حقوق ملکیت 155

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
6.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment