اسلام کا نظریہ محنت

اسلام کا نظریہ محنت

 

مصنف : خلیل الرحمان

 

صفحات: 362

 

یکم مئی کو ہر سال دنیا بھر کے لاکھوں کروڑوں مزدور محنت کش 1886ء میں شکاگو میں شہید ہونے والے مزدوروں کو ان کی عظیم جدوجہد اورقربانی دینے کیلئے خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔یہ دن دنیا بھر کے مزدوروں کے اتحاد اور یکجہتی کا دن ہے۔ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات اور دستور زندگی ہے۔اسلام نے ہمیں زندگی کے تمام شعبوں کے بارے میں راہنمائی فراہم کی ہے۔عبادات ہوں یا معاملات،تجارت ہو یا سیاست،عدالت ہو یا قیادت، طب ہو یا انجینئرنگ، اسلام نے ان تمام امور کے بارے میں مکمل تعلیمات فراہم کی ہیں۔اسلام کی یہی عالمگیریت اور روشن تعلیمات ہیں کہ جن کے سبب اسلام دنیا میں اس تیزی سے پھیلا کہ دنیا کی دوسرا کوئی بھی مذہب اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا ہے۔اسلامی تعلیمات نہ صرف آخرت کی میں چین وسکون کی راہیں کھولتی ہیں، بلکہ اس دنیوی زندگی میں اطمینان ،سکون اور ترقی کی ضامن ہیں۔اسلام کی اس بے پناہ مقبولیت کا ایک سبب مساوات ہے ،جس سے صدیوں سے درماندہ لوگوں کو نئی زندگی ملی اور وہ مظلوم طبقہ جو ظالموں کے رحم وکرم پر تھا اسے اسلام کے دامن محبت میں پناہ ملی۔اﷲ تعالیٰ نے محنت کی عظمت اور مزدوروں کے حقوق بیان فرمائے اور اس کے آخری رسول ﷺ ان احکامات خداوندی پر مکمل عمل پیرا ہوئے اور محنت کشوں کے حقوق خود ادا فرمائے اور پوری امت کو ان پر عمل کرنے کی تلقین فرمائی۔ اﷲ کے حبیب ﷺ نے محنت کشوں کو اﷲ کے دوست کا اعزاز عنایت فرمایا ہے۔ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا۔’’مزدور کو پسینہ خشک ہونے سے پہلے مزدوری دے دو‘‘ (ابن ماجہ) زیر تبصرہ کتاب ” اسلام کا نظریہ محنت “محترم خلیل الرحمن صاحب چیئرمین آل پاکستان فیڈریشن آف لیبر کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے اسلام میں پائے جانے والے مزدوروں کے حقوق اور محنت کی عظمت کو بیان کیا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ان کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔ آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 7
باب اول : نظریہ محنت اوراسلام 17
باب دوم:ضابطہ محنت 33
مضاربت 38
مزارعت و مساقات 42
شرکت الصنائع 47
احیا ء الموات 47
اجارہ 47
باب سوم:سرکاری ملازمین 53
تقرری کا اصول 57
آداب و قانون 61
تجارت کی پابندی 63
ذاتی تصرف 64
سرخ فیتہ 64
اقر باپروری و جانبداری 66
رشوت 67
طاقت و اختیارات کا استعمال 70
عمل احتساب 73
باب چہارم:مزدور تنظیمیں 85
ٹریڈ یونین اوراسلام 85
تاریخی حقائق 99
محنت کشوں کے حقوق کی ضمانت 101
تحفظ ملازمت 106
مہنگائی 129
مسائل اجرت 140
اجتماعی سودا کاری 149
نفع نقصان کی ذمہ داری 155
منافع میں حصہ 157
اوقات کار 159
کام کی نو عیت 161
حقوق تبدیلی ملازمت 163
تعلیمی سہولتیں 165
رہائشی انتظامات 167
صحت و طب 167
بڑھاپہ بیماری،نگہداشت 169
وظیفہ پینشن 172
آزادی اظہار رائے 176
مساوی انصاف 180
حق ہڑتال 190
باب پنجم: اسلامی معاشرے میں محنت کش کا مقام 199
مزدور اورمالک 227
مزدوروں کی ذمہ داریاں 238
باب ششم:حکومت کی ذمہ داری 245
باب ہفتم:اسلام اور سرمایہ دارانہ نظام 251
باب ہشتم:اسلام اور اشتراکی نظام 285
روس کی مزدور تنظیمیں 294
دستور 296
پارٹی کا دخل 300
گورنمنٹ کنٹرول 302
پیروکار سرکار 303
دستاویزات 306
نظامت 309
خط و کتابت 310
بحیثیت سرکاری ادارے 311
دوغلے ادارے 312
لیبر انسپکشن 314
برخواستگی 314
مزدور تنازعات ۔تصفیہ 317
کامریڈ کورٹس 319
سوشل کونسل 322
حق ہڑتال 323
طریق کار 324
باب نہم:اسباب ناکامی 333
باب دہم:اسلام میں بچوں کے حقوق 349

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
8.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment