اسلام کا نظام حقوق وفرائض
مصنف : ابو حمزہ عبد الخالق صدیقی
صفحات: 287
دین اسلام کا عطا کردہ نظام حقوق فلسفہ و حکمت سے بھرپور ہے۔ یہی نظام، عدل و انصاف کا حامل ہے جو معاشرے کو حقیقی امن و آشتی کا گہوارہ بناتے ہوئے ایک فلاحی مملکت کی حقیقی بنیاد فراہم کرتا ہے۔ اسی کے پیش نظر ضرورت تھی کہ محمد رسول اللہﷺ کے نظام حقوق و فرائض کو موضوع تحریر بنایا جائے جو درحقیقت انسانی حقوق کا بے مثال عالمی چارٹر ہے اور جسے سب سے پہلا منشور انسانی حقوق ہونے کا شرف حاصل ہے۔ زیر نظر کتاب ’اسلام کا نظام حقوق و فرائض‘ میں ابوحمزہ عبدالخالق صدیقی اور حافظ حامد محمود الخضری نے اسی موضوع پر قلم اٹھایا ہے۔ کتاب 28 ابواب اور 288 صفحات پر مشتمل ہے جن میں سے کچھ ابواب محض ایک یا دو صفحات پر بھی محیط ہیں۔ ان ابواب میں اللہ تعالیٰ کے حقوق، نبی کریمﷺ کے حقوق، قرآن کریم، صحابہ کرام، اہل علم، والدین ، اولاد اور دیگر لوگوں کے حقوق پر مشتمل ہے۔ ایک اہم باب دنیا کا پہلا دستوری عہد و پیمان میثاق مدینہ کے عنوان سے ہے جو اہم اور لائق مطالعہ ہے۔ آخری باب انسانی حقوق کا عالمی چارٹر خطبہ حجۃ الوداع کے موضوع پر ہے، جو چھ صفحات پر مشتمل ہے۔ اس باب کی اہمیت کے پیش نظر اس کی مزید شرح و وضاحت کی ضرورت محسوس ہورہی ہے۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
تقریظ | 13 | |
مقدمہ | 20 | |
اللہ تعالیٰ کے حقوق | 32 | |
صرف اللہ تعالیٰ کی عبادت کرنا | 32 | |
صرف اللہ تعالیٰ کا مدد مانگنا | 35 | |
اللہ تعالیٰ سے امید رکھنا | 43 | |
اللہ تعالیٰ سے حیا کرنا | 45 | |
شیطان کی عبادت نہ کرنا | 48 | |
نماز کی پابندی کرنا | 49 | |
زکوۃ ادا کرنا | 51 | |
رمضان کے روزے رکھنا | 53 | |
شرک سے بچنا | 86 | |
اللہ تعالیٰ سے توبہ واستغفار کرنا | 64 | |
نبی کریم ﷺ کے حقوق | 67 | |
رسول اللہ ﷺ پر ایمان | 67 | |
اطاعت رسول ﷺ | 76 | |
اتباع رسول ﷺ | 79 | |
رسول اللہ ﷺ سے محبت | 100 | |
بارگاہ رسالت میں قربت کی راہ | 109 | |
درود نہ پڑھنے پر وعید | 112 | |
دین اسلام کے حقوق | 115 | |
نیکی کا حکم دینا اور برائی سے روکنا | 115 | |
دین اسلام پر حسب استطاعت عمل کرنا | 116 | |
قرآن حکیم کے حقوق | 119 | |
آداب تلاوت | 125 | |
صحابہ کرام ؓ کے حقوق | 136 | |
اہل علم کے حقوق | 143 | |
مسلمانوں کے حقوق | 146 | |
والدین کے حقوق | 159 | |
اولاد کے حقوق | 170 | |
حقوق زوجین | 178 | |
مساجد کے حقوق | 193 | |
بندے کے اللہ پر حقوق | 195 | |
ہمسایوں کے حقوق | 197 | |
قریبی رشتہ داروں کے حقوق | 203 | |
بہن بھائیوں کےحقوق | 216 | |
یتیموں کے حقوق | 216 | |
محتاجوں ،غربا اور مسکینوں کے حقوق | 220 | |
عمر رسیدہ لوگوں کےحقوق | 222 | |
معذوروں کے حقوق | 228 | |
حکمرانوں اور رعایا کے حقوق | 232 | |
خدام اور مزدوروں کے حقوق | 233 | |
مہمانوں کے حقوق | 236 | |
مسافروں کے حقوق | 241 | |
جان اور مال کےحقوق | 243 | |
اسلام میں اقلیتوں کے حقوق | 255 | |
جانوروں کے حقوق | 272 | |
دنیا کا پہلا دستوری عہد وپیمان میثاق مدینہ | 275 | |
انسانی حقوق کا عالمی چارٹر | 282 |