اسلام کا ہمہ گیر نظام صحت اور فطری طریقہ علاج

اسلام کا ہمہ گیر نظام صحت اور فطری طریقہ علاج

 

مصنف : انجینئر سلطان بشیر محمود

 

صفحات: 437

 

بیماری اور شفاء کا نظام اللہ کے ہاتھ میں ہے۔وہ جسے چاہتا ہے بیماری میں مبتلا کر دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے صحت جیسی عظیم الشان نعمت سے سرفراز فرما دیتا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ہی  اس نے بیماری کے وقت ادویات استعمال کرنے اور ظاہری اسباب کو بروئے کار لانے کی ترغیب دی ہے۔نبی کریمﷺنے متعدد اشیاء کو بطور علاج استعما ل کرنے کا حکم دیا ہے۔ آپﷺ نے اپنی حیات میں جہاں روحانی اور باطنی بیماریوں کے حل تجویز فرمائے وہیں جسمانی اور ظاہری امراض کے لیے بھی اس قدر آسان اور نفع بخش ہدایات دیں کہ دنیا چاہے جتنی بھی ترقی کر لے لیکن ان سے سرمو انحراف نہیں کر سکتی۔زیر تبصرہ کتاب’’ اسلام کا ہمہ گیر نظام صحت اور فطری طریقہ علاج ‘‘پاکستان کے معروف اٹامک سائنسدان  جناب سلطان بشیر محمود (ستارہ امتیاز)کی تصنیف ہے،جس میں انہوں نے طب نبوی کے چند شہہ پارے تقریبا 236 نسخے جمع فرما دیئے ہیں،جن پر عمل پیرا ہو کر آپ بڑی حد تک بیماریوں سے محفوظ ہو سکتے ہیں ،اور اگر بیمار ہو بھیجائیں تو مناسب پر ہیز ،سادہ غذا دعا اور ان قدرتی اشیاء کے استعمال سے صحت پا سکتے ہیں۔اللہ تعالی ان کی اس کاوش کو قبول فرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
کتاب کا پس منظر 19
کتابیات 28
حصہ اول اسلام کے نظام صحت کی بنیادیں 31
حرام اور حلال کی تعلیم و تربیت 33
حرام اور مکروہ غذائیں 45
سنت طیبہ اور کھانے کے آداب 59
سنت طیبہ میں دعوت طعام اور مہمان نوازی 81
صحت مند خوراک اللہ تعالیٰ کے نبی ﷺ کے مرغوب کھانے 91
مثالی کھانا پینا 101
حصہ دوم روحانی اور جسمانی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے اسلام کا حفظان صحت کا نظام 117
بیماروں کا روحانی فارما کوپیا 133
حصہ سوم بیماری سے بچاؤ کے لیے پرہیز اور احتیاطی تدابیر 157
حصہ چہارم علاج بالغذا اور علاج بالدعا 181
حصہ پنجم گھریلو فارما کوپیا 283
مصنف کا تعارف 373
حصہ ششم انڈکس یعنی اشاریہ 396
انڈکس ، تفاصیل 397

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
8.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment