اسلام اور مستشرقین جلد ہفتم
مصنف : سید صباح الدین عبد الرحمن
صفحات: 327
مستشرقین سے مراد وہ غیرمسلم دانشور حضرات ہیں جو چاہے مشرق سے تعلق رکھنے والے ہوں یا مغرب سے کہ جن کا مقصد مسلمانوں کے علوم وفنون حاصل کرکے ان پر قبضہ کرنا اور اسلام پر اعتراضات کرنا ہے اور مسلمانوں کے ہاتھوں صلیبی جنگوں میں ذلت آمیز شکست کا بدلہ لینا ہے اور اس مقصد کے لیے انہوں نے قرآن وحدیث ،سیرت اور اسلامی تاریخ کو بطور خاص اپنا ہدف بنایا ہے وہ انہیں مشکوک بنانے کےلیے مختلف ہتھکنڈوں کو استعمال کرتے ہیں ۔زیر نظر کتاب سات حصوں پر مشتمل ہے جوکہ دراصل دار المصنفین اعظم گڑھ کے زیر اہتمام فروری 1982 میں اسلام اور مستشرقین کے عنوان پر منعقدہ بین الاقوامی سیمینار میں جید اکابرعلماء اور عالم اسلام کے نامور اسلامی سکالرز ودانشور حضرات کی طرف سے پیش کیے جانے والے مقالات کا مجموعہ ہے امید ہے اس کے مطالعہ سے مستشرقین کے ہتھکنڈوں او ر ان کے شبہات کی تردید کے لیے دلائل سے اگاہی حاصل ہوگی۔ ان شاء اللہ
عناوین | صفحہ نمبر | |
مستشرق نولد یکی اور قرآن | 1 | |
جمع و تدوین قرآن اور مستشرقین | 10 | |
مستشرقین کے نزدیک نبوت اور وحی کے دلائل | 18 | |
ہجرت کے بارے میں مستشرقین کا موقف | 30 | |
سیرت نبوی کے متعلق مستشرقین کی بعض غلطیوں کی تصحیح | 41 | |
امام اشعری اور مستشرقین | 62 | |
ابو العلا معری کے متعلق | 110 | |
مستشرقین یورپ کی غلطیاں | 110 | |
اسلامی علوم و فنون اور مستشرقین یورپ | 144 | |
مسلمانوں کا ذخیرہ علوم و فنون اور مستشرقین | 160 | |
مستشرقین کے متعلق دو متضاد رائیں | 170 | |
مستشرقین کی خدمات اور ان کی حدود | 181 | |
بحث و تحقیق میں مستشرقین کی بے راہ روی | 191 | |
مستشرقین کے اعتراضات کی نشر و اشاعت | 199 | |
مشہور مستشرقین اور ان کی تصنیفات جائزہ اور تعارف | 232 | |
ہالینڈ میں استشراق | 245 | |
مستشرقین کی بین الاقوامی موتمر کا اٹھارہواں اجلاس منعقدہ لائڈن | 250 | |
مستشرقین کی بین الاقوامی کانگریس منعقدہ بلیجم سید صباح الدین عبدالرحمن | 267 | |
استانبول کی موتمر مستشرقین عالم | 271 | |
کیمبرج کی موتمر مستشرقین عالم | 277 | |
موتمر مستشرقین عالم کا اجلاس میونک | 284 | |
موتمر مستشرقین عالم کا پچیسواں اجلاس ماسکو | 290 | |
مستشرقین کی بین الاقوامی کانگریس کا چھبیسواں جلسہ | 298 | |
موتمر مستشرقین عالم امریکہ میں | 307 |