اسلام اور مستشرقین جلد چہارم

اسلام اور مستشرقین جلد چہارم

 

مصنف : سید صباح الدین عبد الرحمن

 

صفحات: 300

 

مستشرقین سے مراد وہ غیرمسلم دانشور حضرات ہیں جو چاہے مشرق سے تعلق رکھنے والے ہوں یا مغرب سے کہ جن کا مقصد مسلمانوں کے علوم وفنون حاصل کرکے ان پر قبضہ کرنا اور اسلام پر اعتراضات کرنا ہے اور مسلمانوں کے ہاتھوں صلیبی جنگوں میں ذلت آمیز شکست کا بدلہ لینا ہے اور اس مقصد کے لیے انہوں نے قرآن وحدیث ،سیرت اور اسلامی تاریخ کو بطور خاص اپنا ہدف بنایا ہے وہ انہیں مشکوک بنانے کےلیے مختلف ہتھکنڈوں کو استعمال کرتے ہیں ۔زیر نظر کتاب سات حصوں پر مشتمل ہے جوکہ دراصل دار المصنفین اعظم گڑھ کے زیر اہتمام فروری 1982 میں اسلام اور مستشرقین کے عنوان پر منعقدہ بین الاقوامی سیمینار میں جید اکابرعلماء اور عالم اسلام کے نامور اسلامی سکالرز ودانشور حضرات کی طرف سے پیش کیے جانے والے مقالات کا مجموعہ ہے امید ہے اس کے مطالعہ سے مستشرقین کے ہتھکنڈوں او ر ان کے شبہات کی تردید کے لیے دلائل سے اگاہی حاصل ہوگی۔ ان شاء اللہ

 

عناوین صفحہ نمبر
دیباچہ از سید صباح الدین عبدالرحمن ا
ہارون الرشید خلیفہ عباسی پر پامر کا الزام اور اس کی تردید 1
غیر قوموں کے علوم و فنون کے عربی تراجم اور مستشرقین 4
مستشرقین یورپ اور کتب خانہ اسکندریہ 103
الجزیہ 138
مکینکس اور مسلمان 148
حقوق الذمیین یعنی اسلام اور غیر مذہب والوں کے حقوق 153
ذمیوں کے حقوق کے متعلق حضرت عمر فاروق ؓپر اعتراض کا جواب 183
تمدن اسلام مصنفہ جرجی زیدان کی پردہ دری 189
معرکہ مذہب و سائنس مصنفہ ڈریپر 228
کیا فقہ حنفی رومن لا سے ماخوذ ہے؟ 238
کیا اسلامی قانون پر رومی قانون کا اثر ہے؟ 241
حضرت عمر فاروق ؓکی فتوحات پر ایک اجمالی نگاہ 248
یورپ اور قرآن کے عدیم الصحۃ ہونے کا دعوا 252
قرآن مجید کے تدوین کی کیفیت 260
مستشرقین اور سیرت نبویﷺ 265

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
7.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment